اسٹیل کی وزارت

جناب دھرمیندر پردھان نے راؤرکیلا میں کووڈ مریضوں کے علاج کے لیے آئی سی یو وینٹی لیٹر سہولیات کو قوم کے نام وقف کیا؛


کووڈ – 19 وبا کے خلاف اڈیشہ کی لڑائی میں بہتر آئی سی یو سہولیات سے اور بھی مدد ملے گی

Posted On: 20 MAY 2021 2:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 20مئی، 2021/اسٹیل اور پیٹرولیم و قدرتی گیس کے وزیر  جناب دھرمیندر پردھان نے آج عوام کے لیے آئی سی یو وینٹی لیٹر سہولت وقف کی۔ یہ سہولت اسپات ، پوسٹ گریجویٹ  انسٹی ٹیوٹ اور اڈیشہ کے راؤرکیلا علاقے میں تیل کے سپر اسپیشلٹی اسپتال میں کووڈ مریضوں کے علاج کے لیے فراہم کی گئی ہے۔ آئی پی جی آئی اور ایس ایس ایچ کامپلیکس کو صدر جمہوریہ ہند نے  21 مارچ ، 2021 کو قوم کے نام وقف کیا تھا۔ اس ورچوئل تقریب میں اسٹیل کے وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے ، اڈیشہ کے وزیر صحت  جناب نابا کسورے داس، سمندر گڑھ کے ممبر پارلیمنٹ  جناب جوال اورم، علاقے کے ایم ایل اے ، ایس اے آئی ایل ایم کے چیئر پرسن اور سی ای او سومان مونڈل اور اسٹیل و ایس اے آئی ایل  کی وزارت کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ راؤر کیلا میں اور اس کے آس پاس مختلف جگہوں سے نیز پڑوسی ریاستوں کے مریضوں نے ایس ایس ایچ میں او پی ڈی سہولیات حاصل کرنی شروع کر دی ہیں۔ وبا کی دوسری لہر کے دوران خطے میں شدید بیمار کووڈ مریضوں کی تعداد میں کافی زیادہ اضافے کے پیش نظر اور آکسیجن اور وینٹی لیشن کی فوری ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ 60 بستروں والا ایک آئی سی یو مرکز شروع کیا جائے۔ اس کے نتیجے میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس مرکز کو بہتر بنا کر 100 بستروں والا آئی سی یو  بنا دیا جائے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ خطے میں صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے میں  یہ آئی سی یو ایک اہم اضافہ ہے اور اس سے کووڈ – 19 وبا کے خلاف اڈیشہ کی لڑائی کو تقویت حاصل ہوگی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ہماری اسٹیل کمپنیاں اس مہلک کووڈ وبا سے لڑنے میں پوری طاقت استعمال کر رہی ہے ۔ اسٹیل پلانٹ کی رقیق میڈیکل آکسیجن سپلائی میں یکم اپریل 2021 کی 538 میٹرک ٹن سپلائی میں اضافہ ہوکر اب  یہ 4400 میٹر ٹن روزانہ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیل نے وبا کے خلاف اڈیشہ کی لڑائی میں تعاون دینے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ راؤرکیلا اسٹیل پلانٹ نے  اپریل 2021 کو اپنے آئی جی ایچ میں ایک وائرو لوجی لیباریٹری قائم کی ہے ۔  آر ٹی – پی سی آر کی جانچ کے مرکزوں کی صلاحیت ابتدائی طور پر 60 دن روزانہ سے بڑھا کر اب تقریباً 550 کر دی گئی ہے ، اور اس میں اضافہ کرنے کے لیے مزید کام جاری ہے۔ یہ صلاحیت جلد ہی قریباً 1000 روزانہ ہو جائے گی۔ جناب پردھان نے کہا کہ ماسک اور دواؤں اور بڑے پیمانے پر سینی ٹائزر جیسی صرفے میں آنے والی چیزیں بھی حاصل کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ – 19 وبا سے لڑنے کے لیے سماج کے سبھی فریقوں کی مربوط کوششوں کی ضرورت ہے ۔

جناب پردھان نے کہا کہ اپریل 2021 سے زندگی بچانے  والی9653 میٹرک ٹن سے زیادہ   ایل ایم او کے راؤرکیلا اسٹیل پلانٹ سے بھیجی جا چکی ہے۔

جناب پردھان نے خوشی کا اظہار کیا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق آر ایس پی سیکٹر 22 میں 500 بستروں والا  ایک اسپتال قائم کرنے کے مرحلے میں ہے،  جس میں پائپ کے ذریعے گیس کی شکل میں آکسیجن سپلائی کی جائے گی۔ یہ سپلائی پلانٹ سے براہ راست وینٹی لیٹرز اور دیگر مرکزوں میں پہنچائی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی آکسیجن والے تقریباًٍ 1000 بستر اور تقریباً 225 وینٹی لیٹرس سیل کے راؤرکیلا قصبے میں فراہم کیے جائیں گے۔

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

20.05.2021

U –4676



(Release ID: 1720385) Visitor Counter : 138