سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈی ایس ٹی انسٹی ٹیوٹ نے نئی ملٹی پلیکس آر ٹی – پی سی آر کٹ تیار کی تاکہ کووڈ – 19 کی مختلف اقسام کاپتہ لگانے میں آسانی ہو


یہ منفرد انداز کی آر ٹی – پی سی آر کٹ کووڈ – 19 سے ہماری لڑائی میں ایک اہم ہتھیار ہوگی

Posted On: 18 MAY 2021 5:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 18مئی، 2021/نئی تیار شدہ ایک ملٹی پلیکس آر ٹی -  پی سی آر کٹ عالمی وبا کے لیے ذمہ دار وائرس کی مختلف اقسام کا پتہ لگانے کے لیے صحیح ثابت ہوگی۔

جیساکہ اس وبا کی دوسری لہر جاری ہے اور اس میں کووڈ کی کئی اقسام ہیں ملٹی پلیکس  آر ٹی -  پی سی آر مقررہ جن کا انتخاب وائرس کا ٹھیک ڈھنگ سے پتہ لگانے کے لیے اہمیت اختیار کرتی جا رہی ہے۔

یہ نئی ملٹی پلیکس آر ٹی -  پی سی آر  کٹ طبی سائنس اور ٹکنالوجی کے سری چتر ترینول انسٹی ٹیوٹ نے تیار کی ہے جو حکومت ہند کے سائنس و ٹکنالوجی کے محکمے کے تحت قومی اہمیت کے حامل ایک ادارہ ہے۔ اس نے سارس ،سی او وی ٹو کو نشانہ بنایا ہے ، جو آر ڈی آر پی اور اور آر ایف بی – این ایس پی 14 ہیں ۔

مختلف مطالعات سے پتہ چلا ہے کہ آر ڈی آر پی اور اور آر ایف 1 بی – این ایس پی 14 جن کووڈ – 19 کا پتہ لگانے میں زیادہ حساس ہیں۔

یہ نئی کٹ ملٹی پلیکس پیک مین کیمسٹری پر مبنی ہے ۔

آئی سی ایم آر نے اس کٹ کو پنے کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کے لیے مجاز قرار دیا ہے اور پایا ہے کہ اس میں 97.3 فیصد حساسیت ہے اور کووڈ  - 19 کا پتہ لگانے کی 100 فیصد خصوصیت ہے۔

ڈی ایس ٹی کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے کہا ’’یہ منفرد انداز کی آر ٹی -  پی سی آر کٹ کووڈ – 19 سے ہماری لڑائی میں ایک اہم ہتھیار ہوگی ۔ ‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001H90Z.jpg

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

18.05.2021

U –4607



(Release ID: 1720309) Visitor Counter : 189