کوئلے کی وزارت
کوئلے کی فروخت کے لیے کوئلے کی کانوں کی نیلامی کے عمل میں گہری دلچسپی
Posted On:
18 MAY 2021 5:04PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 18مئی، 2021/کوئلے کی وزارت نے جو نامزد اتھارٹی ہے سی ایم (ایس پی) قانون اور ایم ایم ڈی آر قانون کے تحت کوئلے کی کانوں کی نیلامی کا عمل شروع کیا ہے اور کوئلے کی فروخت مختص کی ہے۔ یہ اقدام 25 مارچ، 2021 کو گیا۔ کوئلے کی فروخت کے لیے کانوں کی نیلامی کا یہ دوسرا مرحلہ ہے جس کے بعد کوئلے کے بھارتی شعبے میں نرم روی کے لیے راہ ہموار ہو جائے گی جس سے استعداد ، مقابلے اور نجی شعبے کی حصہ داری میں اضافہ ہو جائے گا اور جس کے نتیجے میں ایک متحرک کوئلہ مارکیٹ کو فروغ حاصل ہوگا، اقتصادی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا اور روزگار کے موقعے حاصل ہوں گے۔
نیلامی کے اس مرحلے کے جواب میں ابھی تک زبردست جوش و خروش دیکھا گیا ہے جو تقریبا 50 کانوں کے لیے مخصوص ٹینڈر دستاویزات کے خریدے جانے سے ظاہر ہوتا ہے۔ یہ ٹینڈر دستاویزات بولی لگانے والوں نے خریدی ہے جبکہ اور بہت سے دیگر نیلامی لگانے والے ، رجسٹریشن لگا رہے ہیں اور نیلامی پورٹل سے ٹینڈر دستاویزات خرید رہے ہیں۔
بولی کو داخل کرنے کی تاریخ میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد دلچسپی لینے والے فریق معائینہ کے لیے اپنا سفر طے کر کے کان کی جگہ پر پہنچ سکیں ۔
۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
18.05.2021
U –4606
(Release ID: 1720304)
Visitor Counter : 115