کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
کسانوں کو رعایتی قیمت پر کھاد کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے گئے
Posted On:
15 MAY 2021 5:09PM by PIB Delhi
بھارت سرکار، کھاد مینو فیکچررز ؍ درآمد کاروں کے توسط سے کسانوں کو رعایتی قیمتوں پر کھاد فراہم کرا رہی ہے۔ اِن میں یوریا، فاسفیٹک اور ڈائی –امونیم فاسفیٹ (ڈی اے پی)، میوریٹ آّف پوٹاش (ایم او پی) اور سنگل سپر فاسفیٹ (ایس ایس پی) سمیت فاسفیٹک اور پوٹاشک(پی اینڈ کے) کے 22 گریڈکے کھاد شامل ہیں۔ یکم اپریل 2010 سے پی اینڈ کے، کھادوں پر سبسڈی این بی ایس کے ذریعے دی جا رہی ہے۔
اپنے کسان دوست نظریہ کے عین مطابق، حکومت سستی قیمتوں پر پی اینڈ کے کھادوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ کھاد کمپنیوں کو غذائی اجناس کی بنیاد پر سبسڈی شرحوں کے مطابق سبسڈی جاری کی جاتی ہے تاکہ وہ کسانوں کو سستی قیمت پر کھاد مہیا کرا سکیں۔
گزشتہ کچھ مہینوں میں ڈی اے پی اور دیگر پی اینڈ کے کھاد کے خام مال کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی بازار میں تیارشدہ ڈی اے پی وغیرہ کی قیمتیں بھی یکساں تناسب میں بڑھی ہیں۔ اس تیزی سے اضافے کے باوجود گزشتہ کچھ مہینے تک کمپنیوں نے بھارت میں ڈی اے پی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا، حالانکہ ، کچھ کمپنیوں نے اب ڈی اے پی کی قیمت بڑھا دی ہے۔
بھارت سرکار اس صورتحال سے پوری طرح واقف ہے اور اس پر سرکار میں اعلیٰ سطح پر نگرانی کی جا رہی ہے۔ سرکار کسانوں کی تشاویش کے تئیں بھی پوری طرح حساس ہے اور اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے پہلے سے ہی قدم اٹھا رہی ہے، جس سے کسان برادری کو پی اینڈ کے کھادوں ( ڈی اے پی سمیت ) کی قیمت میں اضافے کے اثر سے بچایا جا سکے۔
پہلے اقدام کے طور پر حکومت نے پہلے ہی سبھی کھاد کمپنیوں کو کسانوں کے لئے بازار میں ان کھادوں کی وافر دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔ وہیں سرکار بھی ملک میں کھادوں کی دستیابی سے متعلق صورتحال کی یومیہ نگرانی کر رہی ہے۔
ڈی اے پی کی قیمت کے تعین سے متعلق حکومت پہلے ہی سبھی کھاد کمپنیوں کو ڈی اے پی وغیرہ کے پرانے اسٹاک کو پرانی قیمتوں پر ہی بیچنے کے لئے کہہ چکی ہے۔ اس کے علاوہ بھارت سرکار کسانوں کو مدد دینے اور ان پر مالی بوجھ کو کم کرنے کے لئے پی اینڈ کے کھادوں اور ڈی اے پی کے خام مال کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ کو کم کرنے کے لئے سبسڈی شرحوں پر بھی غور کر رہی ہے۔
کووڈ عالمی وبا کے اس غیر معمولی بحران کے وقت میں حکومت کسانوں کے مفاد کے تحفظ کے لئے سبھی ضروری قدم اٹھا رہی ہے۔
*************
ش ح ۔ ک ا
U. No. 4658
(Release ID: 1720203)
Visitor Counter : 243