صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

وزارت صحت نے این ای جی وی اے سی کی نئی سفارشیں قبول کیں


این ای جی وی اے سی کی نئی سفارشوں کے تحت، بیماری سے ٹھیک ہونے کے بعد کووڈ-19 ٹیکہ کاری 3 مہینے تک مؤخر کر دی جائے

اگر پہلی خوراک لینے کے بعد کووڈ سے متاثر ہو جائیں، تو کووڈ-19 مرض سے ٹھیک ہونے کے بعد دوسری خوراک 3 مہینے تک مؤخر کر دی جائے

تمام دودھ پلانے والی ماؤں کو کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی سفارش کی گئی

کووڈ-19 ٹیکہ کاری سے پہلے ویکسین لینے والوں کا ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ (آر اے ٹی) کی کوئی ضرورت نہیں ہے

Posted On: 19 MAY 2021 4:17PM by PIB Delhi

 

کووڈ-19 کے لیے ٹیکہ کاری سے متعلق قومی ماہرین کے گروپ (این ای جی وی اے سی) نے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ساتھ کووڈ-19 ٹیکہ کاری سے متعلق نئی سفارشیں شیئر کی ہیں۔ یہ سفارشیں کووڈ-19 کے بدلتے حالات اور ابھرتے عالمی سائنسی ثبوت اور تجربہ پر مبنی ہیں۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے یہ سفارشیں قبول کر لی ہیں اور ان کے بارے میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مطلع کر دیا ہے، جو یوں ہیں:

درج ذیل منظر نامہ میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کو مؤخر کر دیا جائے:

  1. ایسے لوگوں میں، جن میں لیباریٹری جانچ میں سارس-2 کووڈ-19 بیماری کی تصدیق ہوئی ہے: ٹھیک ہونے کے بعد کووڈ-19 ٹیکہ کاری 3 مہینے تک مؤخر کر دی جائے۔
  2. ایسے سارس-2 کووڈ-19 مریض جنہیں سارس-2 مخالف مونوکلونل اینٹی باڈیز یا کون ویلیسینٹ پلازمہ دیا گیا ہے: ان کی کووڈ-19 ٹیکہ کاری اسپتال سے ڈسچارج ہونے کی تاریخ سے 3 مہینے تک کے لیے مؤخر کر دی جائے۔
  • iii. ایسے لوگ جنہیں کم از کم ایک خوراک مل چکی ہے اور خوراک کا شیڈول پورا ہونے سے پہلے کووڈ-19 وبائی مرض ہو گیا: ان کی دوسری خوراک کووڈ-19 بیماری سے طبی بہتری کے بعد 3 مہینے کے لیے مؤخر کر دی جانی چاہیے۔
  • iv. دیگر سنگین عام بیماری سے متاثر لوگ جنہیں اسپتال میں داخل یا آئی سی یو دیکھ بھال میں جانے کی ضرورت پڑی ہو، کو بھی کووڈ-19 ویکسین لینے سے پہلے 8-4 ہفتے کا انتظار کرنا چاہیے۔

کوئی آدمی اگر  کووڈ-19 بیماری کا سامنا کر رہا ہے، تو کووڈ-19 ٹیکہ لگوانے یا آرٹی-پی سی آر جانچ نگیٹو آنے کے 14 دن بعد خون کا عطیہ دینا پڑ سکتا ہے۔

تمام دودھ پلانے والی ماؤں کو کووڈ-19 ٹیکہ کاری سے پہلے ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ (آر اے ٹی) کے ذریعے کوئی جانچ کی ضرورت نہیں ہے۔

حاملہ خواتین کی کووڈ-19 ٹیکہ کاری کے سلسلے میں، معاملہ زیر غور ہے اور ٹیکہ کاری پر قومی تکنیکی صلاح کار کمیٹی (این ٹی اے جی آئی) کے ذریعے غور کیا جا رہا ہے۔

مرکزی وزارت صحت نے ان سفارشوں کے بارے میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے متعلقہ افسران کو مطلع کرنے اور ان کے مؤثر نفاذ کے لیے آگے قدم اٹھانے کے بارے میں لکھا ہے۔ ریاستوں کو مقامی زبان میں اطلاع و ترسیل کے تمام ذرائع کے استعمال کے ذریعے خدمات فراہم کنندگان کے ساتھ ہی عوام کو ان اطلاعات کی مؤثر تشہیر کو یقینی بنانے کی صلاح دی ہے۔

*****

ش ح  –  ق ت –  ت ع

U: 4626


(Release ID: 1720072) Visitor Counter : 362