پنچایتی راج کی وزارت

پنچایتی راج وزارت نے کووڈ-19 وبا کا مقابلہ کرنے میں دیہی بھارت کی کمزوریوں کو دور کرنے کی تیار کی



پنچایتی راج وزارت نے کووڈ-19 وبا سے نمٹنے کے لئے پنچایتوں کی رہنمائی کے لئے ایڈوائزری جاری کی

ایڈوائزری کے تحت دیہی کمیونٹیز میں بیداری پڑھانے کے لئے وسیع پیمانے پر معلوماتی مہم بھی شامل

کووڈ-19 سے نمٹنے کی سرگرمیوں میں ریاستوں کو پنچایتوں کے منتخب نمائندوں کا استعمال کرنے کی صلاح بھی دی گئی

وزارت خزانہ نے پنچایتی راج وزارت کی شفارش پر 25 ریاستوں کو دیہی مقامی بلدیاتی اداروں کی گرانٹ کے لئے 8923.8 کروڑ روپئے جاری کئے

Posted On: 18 MAY 2021 5:28PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 18 مئی  .2021

ملک کے مختلف حصوں میں کووڈ-19 وبا کے پھیلاؤ نے حال ہی میں شدید شکل اختیار کرلی ہے ۔ دیہی کمیونیٹیز کے مسائل کا خاص طور سے حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے ۔ دیہی آبادی میں قدر کم بیداری کےساتھ ساتھ گاؤ ں میں ناکافی امدادی نظام وبا سے موثر طریقہ سے نمٹنے میں ایک مشکل صورتحال پیدا کرسکتا ہے۔ اس لئے ، پنچایتوں / دیہی مقامی بلدیاتی اداروں کو اس چیلنج کا سامنا کرنے اور انہیں قیادت فراہم کرنے کے لئے مناسب طریقہ سے حساس بنائے جانے اور سہولت فراہم کرنے کی ضرورت ہے جیساکہ انہوں نے پچھلے سال کیا تھا اور مختلف تدابیر کے لئے کافی تعریف حاصل کی تھی ۔

مندرجہ بالا عوامل کو ذہن میں رکھتے ہوئے اخراجات کے محکمے، وزارت خزانہ نے پنچایتی راج  کی وزارت کی سفارش پر دیہی مقامی بلدیاتی اداروں کو گرانٹ فراہم کرنے کے لئے 25 ریاستوں کو 8923.8 کروڑ روپئے کی رقم جاری کی ۔ جاری کی گئی رقم  بیسک (یونائیٹیڈ) گرانٹ کی پہلی قسط ہے۔ اس کا استعمال دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ کووڈ وبا سے نمٹنے کے لئے ضروری مختلف روک تھام اور اسے کم کرنے کی تدابیر کے لئے کیا جاسکتا ہے ۔ اس وزارت نے کووڈ وبا سے نمٹنے کے لئے  کارروائی کے سلسلے میں پنچایتوں کی رہنمائی کے لئے ایڈوائزری بھی جاری ہے ، جس میں دیگر باتوں کےساتھ ساتھ  مندرجہ ذیل شعبے شامل ہیں۔

  1. صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت ڈاکٹروں اور طبی اداروں وغیرہ کی صلاح کے مطابق ، کووڈ انفیکشن کی نوعیت اور اسے دور کرنے اور کم کرنے کی تدابیر پر دیہی کمیونٹیز کی بیداری کے لئے وسیع پیمانے پر معلوماتی مہم پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے غلط تصورات اور غلط عقیدوں کو دور کریں۔ اس بیداری مہم کے لئے بیک گراؤنڈ مٹیریل اور کریٹیو کو صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت بھارتی حکومت کے ڈیجیٹل ریپوزٹری  سے مناسب طریقہ سے لیاجاسکتا ہے (https://drive.google.com/folderview?id=1bXkzSNRKF8-4KTAkYXA0J7sfVUR1eFm) ۔ ‘‘بالغ  کووڈ مریضو ں کے بندوبست کے لئے کلینکل گائیڈنس ’’ پر ان کا لیفلیٹ اس لنک پر دستیاب : https://www.mohfw.gov.in/pdf/COVID19ManagementAlgorithm22042021v1.pdf ، بیداری مہم کے لئے کارآمد ثابت ہوگا۔
  2. مقامی کمیونٹی سے مہم کے لئے پیش پیش رہنے والے رضاکاروں کو آگے لانا جیسے منتخب پنچایت نمائندے ، اساتذہ ، آشا کارکنان وغیرہ۔
  3. فنگر آکسی میٹر، این -95 ماسک، انفراریڈ تھرمل اسکینند آلہ ، سینی ٹائزر وغیرہ جیسے ضروری حفاظتی سازوسامان کےساتھ مناسب سہولیات فراہم کرنا ۔
  4. دیہی باشندوں کے ذریعہ دستیاب کرائے گئے بنیادی ڈھانچے کے موثر استعمال کی سہولت کے لئے ریئل ٹائم بنیاد پر ٹسٹنگ /ٹیکہ کاری مراکز، ڈاکٹروں ، اسپتال کے بستروں وغیرہ کی دستیابی کے بارے میں جانکاری کا مظاہرہ ۔
  5. پنچایت دفاتر ، اسکولوں ، کامن سروس سنٹروغیرہ میں دستیاب آئی ٹی بنیادی ڈھانچے کا فائدہ اٹھانے کے لئے ٹریکننگ اور معلومات کے ڈسپلے کا فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
  6. پنچایتوں کو ان کے متعلقہ مقامات پر ضروری ادارہ جاتی گاؤں کی سطح کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے سرگرم کرنا۔ جہاں بھی ممکن ہو وہ گھروں کو ہوم کورنٹین مقامات کے طور پر بہتر بناسکتے ہیں، جہاں زیادہ تر بغیر علامات والے کووڈ پازیٹیو معاملوں کابندوبست کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ ضرورت مند اور واپس آنے والے مہاجر مزدوروں کے لئے خصوصی کورنٹین /آئیسولیشن مرکز بھی قائم کرسکتے ہیں۔ محکمہ صحت کے ایڈوائزری سے مجازآبادی کی زیادہ سے زیادہ کوریج کو یقینی بنانے کے لئے ٹیکہ کاری مہم کی سہولت کی غرض سے پنچایتوں کونامزد کیا جاسکتا ہے۔
  7. وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے پیدا ہوئے بحران اور ذریعہ معاش کے مسائل کو ذہن میں رکھتے ہوئے راحت اور بازآبادکاری کے اقدام کرنا۔ اس مقصد کے لئے ، راشن پینے کے پانی کی سپلائی، صفائی ستھرائی، منریگا روزگار وغیرہ کے پرویژن کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مختلف فلاحی اسکیموں کا فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے تاکہ یہ مجاز فیض یافتگان تک پہنچ سکے ۔ پنچایتوں کو اس طرح کی راحت کی تقسیم میں براہ راست شامل ہونا چاہئے جس میں سبھی کمزور طبقوں جیسے سینئر سٹیزن ، خواتین، بچے ، معذور وغیرہ شامل ہیں۔
  8. آس پاس کے ضلع اور سب ڈسٹرکٹس میں طبی سہولیات کےساتھ ایک مناسب انٹرلنکیج قائم کرنا تاکہ ایمرجنسی ضرورتیں  جیسے ایمبولنس، جدید ٹسٹنگ اور علاج کی سہولیات ، ملٹی اسپیشلٹی دیکھ بھال وغیرہ بغیر وقت کی بربادی کے ضرورت مندوں کو فراہم کی جاسکیں۔

اس کے علاوہ ریاستوں کو صلاح دی گئی ہے کہ پنچایتوں کے منتخب نمائندے اپنے حلقوں میں مختلف دیگر رضاکاروں کے تعاون سے قیادت کریں گے۔ اس سلسلے میں اگر پہلے سے نہیں کئی گئی ہیں ، تو اس میں کمی کرنے کی وسیع سرگرمیوں کو شروع کرکے تحریک کی قیادت کرنے کے لئے گاؤں / وارڈ سطح کی کمیٹیاں / نگرانی کمیٹیاں بنائی/ سرگرم کی جاسکتی ہیں۔ پنچایتوں کو دستیاب XIV/XV مالی کمیشن گرانٹس کو ہدایات کے مطابق استعمال کرنے کی صلاح دینے کے علاوہ ان کے لئے این ڈی آر ایف /ایس ڈی آر ایف سے اضافی رقم کے پرویژن کے امکان پر بھی غور کیاجاسکتاہے۔

حوصلہ افزا اقدامات کرتے ہوئے ریاستوں نے دیگر ریاستوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اختراعی تدابیر سمیت مختلف تدابیر کی ہیں۔ طبی نظام  کی امداد کے لئے ہر گاؤں پنچایتوں میں ایمبولنس کے پرویژن کا ٹرانسپورٹ منصوبہ ، ضرورت مندوں کے لئے دو چیمبر والی کار اور آٹورکشہ ، کیرالہ کے فرنٹ لائن علاج کے مراکز میں ایمبولنس ، گجرات میں پی آر آئیز کے ذریعہ از خود لاک ڈاؤن،آسام میں ریاست کے باہر سے اور ریاست کے اندر سے پنچایتوں میں آنے والے مہاجروں کا پتہ لگانے کے لئے مائیگرینٹ ڈاٹا بیس بنانا اور ای سنجیونی او پی ڈی چلانا ، ہماچل پردیش کے ذریعہ بیمار لوگوں کے لئے مفت آن لائن طبی صلاح قابل تعریف ہے۔ 19 ریاستوں کے ذریعہ کووڈ-19 کی دوسری لہر کا مقابلہ کرنے کے لئے 13 مئی 2021 کو پنچایتی راج وزارت کو مطلع کئے گئے اور پنچایتی راج وزارت کے ذریعہ ترتیب د1ی گئی اہم کوششیں ضمیمے میں دی گئی ہیں۔.

پنچایتی راج وزارت نے مختلف ریاستوں کے دیہی مقامی بلدیاتی اداروں (آر ایل بی) کے ذریعہ  کی گئی کارروائی کا جائزہ لیا ہے اور آگے 12 مئی 2021 کو ہر ریاست کو لکھا ہے کہ دیہی مقامی بلدیاتی اداروں کے ذریعہ کووڈ-19 وبا س33ے موثر طریقہ سے مقابلہ کرنے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعہ 16 مئی 2021 کو جاری ویب لنک  : https://www.mohfw.gov.in/pdf/SOPonCOVID19Containment&ManagementinPeriurbanRural&ribalareas.pdf, پر دستیاب شہروں کی سرحد سے ملحقہ علاقوں  (پیری -  اربن ) دیہی اور قبائلی علاقوں میں کووڈ-19 وبا کے انفیکشن کی روک تھام اور بندوبست کے سلسلے میں ایس او پی کو ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ساتھ  اس درخواست کے ساتھ مشترک کی گئی ہے کہ ایس او پی کا مقامی زبان میں ترجمہ کراکے ایس او پی کو زمینی سطح تک پہنچانے کے لئے سبھی متعلقہ فریقوں /افسران کو دستیاب کرائیں۔

 

*******

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

(U: 4604)



(Release ID: 1719757) Visitor Counter : 193