وزارت دفاع

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے گردابی طوفان تاؤتے سے پیدا شدہ صورت حال سے نمٹنے کے لئے مسلح افواج کی کوششوں کی ستائش کی

Posted On: 17 MAY 2021 4:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  17/مئی2021 ۔ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے گردابی طوفان تاؤتے سے پیدا شدہ صورت حال سے نمٹنے کے لئے مسلح افواج کے ذریعہ سول انتظامیہ کے افسران کو دستیاب کرائی جارہی مدد اور تیاریوں کا جائزہ 17 مئی 2021 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ لیا۔ اس میٹنگ میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، سکریٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار، بحریہ اسٹاف کے سربراہ ایڈمیرل کرم بیر سنگھ، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا اور بری فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نرونے اور دفاعی تحقیق و ترقی محکمہ کے سکریٹری اور دفاعی تحقیق و ترقی تنظیم کے چیئرمین بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔

میٹنگ کے دوران وزیر دفاع کو بتایا گیا کہ بھارتی بحریہ کی 11 غوطہ خور ٹیموں کو تیار رکھا گیا ہے، تاکہ متاثرہ ریاستوں سے درخواست موصول ہونے کی صورت میں ان کی خدمات حاصل کی جاسکے۔ فوری کارروائی اور امدادی کاموں کے لئے 12 سیلاب راحت رسانی ٹیموں اور میڈیکل ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے۔ گردابی طوفان کے بعد ضرورت پڑنے پر فوری ڈھانچہ جاتی مرمت  کے لئے مرمت اور بچاؤ ٹیمیں بھی لگائی گئی ہیں۔

تلوار، ترکش اور تبر نامی تین جہازوں کو متاثرہ علاقوں میں ضرورت کے مطابق فوری مدد اور راحتی اشیاء پہنچانے کے لئے تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔ کچھ دیگر جہاز بھی مغربی سمندری ساحل پر خراب موسم کی وجہ سے پھنسی مچھلی پکڑنے والی کشتیوں/ چھوٹی کشتیوں کی مدد کے لئے تیار ہیں۔ بحریہ نے سمندری ٹوہی جہاز مسلسل ماہی گیروں کو طوفان کی جانکاری اور انتباہ دے رہے ہیں۔

جناب راج ناتھ سنگھ کو یہ بھی بتایا گیا کہ کرناٹک کے ساحل پر پھنسے بھارتی ٹگ بوٹ کورومنڈل سپورٹر- XI کے کریو ممبر کو بچانے کے لئے بحریہ کو لگایا گیا۔ گوا میں بحریہ کے ایئر اسٹیشن سے ایک اور ہیلی کاپٹر کو کریو ممبر لاپتہ اراکین کی تلاش میں مدد کے لئے لگایا گیا ہے۔

وزیر دفاع کو یہ بھی بتایا گیا  کہ بھارتی فضائیہ نے این ڈی آر ایف کے عملے اور ٹنوں وزن والی اشیاء کو احمدآباد پہنچانے کے لئے اپنے جہاز تعینات کئے ہیں۔ 16 مئی 2021 کو بھارتی فضائیہ نے کولکاتہ سے احمدآباد تک این ڈی آر ایف کے 167 عملہ اور 16.5 ٹن وزن کی اشیاء لے جانے کے لئے دو سی-130جے اور اے این-32 طیارے کو کام پر لگایا تھا۔ ایک دیگر سی-130جے اور دو اے این-32 طیاروں کو وجے واڑہ سے احمدآباد تک 121 این ڈی آر ایف عملہ کوپہنچانے اور 11.6 ٹن سامان ڈھونے کے کام میں لگایا گیا۔ اس کے علاوہ دو سی-130جے طیاروں نے این ڈی آر ایف کے لئے پونے سے احمد آباد تک 110 عملہ اور 14 ٹن سامان پہنچانے کا کام کیا۔

جناب راج ناتھ سنگھ کو یہ بھی بتایا گیا کہ انجینئر ٹاسک فورس کے ساتھ جام نگر سے دیو کے لئے فوج کی دو ٹکڑیاں بھیجی گئی ہیں۔ ضرورت پڑنے پر فوری کارروائی کے لئے دو مزید ٹکڑیوں کو جوناگڑھ بھیجا گیا ہے۔ وزیر دفاع کو بتایا گیا کہ فوج مسلسل سول انتظامیہ کے راستے میں ہے۔

وزیر دفاع نے تینوں افواج کو ہدایت دی ہے کہ وہ موجودہ صورت حال سے نمٹنے کے لئے سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کریں۔

 

******

 

شح۔ م م۔ م ر

U-NO.4570

17.05.2021


(Release ID: 1719520) Visitor Counter : 204