ریلوے کی وزارت
آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے ملک بھر میں 9440 میٹرک ٹن سے زیادہ لیکوڈ آکسیجن پہنچائی
اب تک تقریباً 150 آکیسجن ایکسپریس ٹرینیں اپنا سفر پورا کرچکی ہیں
فی الحال 55 ٹینکرس میں 970 میٹرک ٹن آکیسجن لے کر 12 آکسیجن ایکسپریس ٹرینیں راستے میں ہیں
آکسیجن ایکسپریس سے 13 ریاستوں تک آکسیجن راحت پہنچائی جاچکی ہے
آکسیجن ایکسپریس ٹرین سے اب تک ، مہاراشٹر کو 521 میٹرک ٹن، اترپردیش کو تقریباً 2525 میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش کو 430 میٹرک ٹن ، ہریانہ کو 1228 میٹرک ٹن، تلنگانہ کو 389 میٹرک ٹن،راجستھان کو 40 میٹرک ٹن،کرناٹک کو 361 میٹرک ٹن، اتراکھنڈ کو 200میٹرک ٹن، کیرل کو 118میٹرک ٹن،تمل ناڈو کو 151 میٹرک ٹن، آندھراپردیش کو 116 میٹرک ٹن اور دہلی کو 3320 میٹرک ٹن سے زیادہ آکسیجن پہنچائی گئی
Posted On:
16 MAY 2021 6:25PM by PIB Delhi
نئی دہلی،16 مئی 2021/کورونا کے خلاف جاری جنگ میں آنے والی رکاوٹوں پر قابو پانے اور نئے حل تلاش کرنے کے لئے ہندستانی ریلوے ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں لیکویڈ میڈیل آکسیجن (ایل ایم او) پہنچا کر لوگوں کو راحت دینے کا کام کررہا ہے۔ ہندستانی ریلوے اب تک ملک کی مختلف ریاستوں میں 590 ٹینکروں کے ذریعہ 9440 میٹرک ٹن سے زیادہ لیکوڈ میڈیکل آکسیجن پہنچا چکا ہے۔
قابل غور ہے کہ اب تک 150 آکسیجن ٹرینیں اپنا سفر مکمل کرچکی ہیں اور اس سے ملک کی متعدد ریاستوں کو کافی مدد اور راحت ملی ہے۔
اس پریز ریلیز کے لکھے جانے تک 55 ٹینکروں میں 970 میٹرک ٹن میڈیکل آکسیجن لے کر 12 آکسیجن ایکسپریس ٹرینیں ابھی راستے میں ہیں اور اپنا سفر طے کررہی ہیں۔
کیرل ، آندھراپردیش، تلنگانہ ، کرناٹک اور تمل ناڈو جیسی جنوبی ہندستانی ریاستوں کو آکسیجن کے معاملے میں بڑی راحت ملی ہے، کیونکہ کئی آکسیجن ٹرینوں نے ان ریاستوں میں کل اور آج کافی مقدار میں لیکوڈ میڈیکل آکسیجن کی سپلائی کی ہے۔
اتفاق سے دہلی این سی آر علاقے میں 5000 میٹرک ٹن سے زیادہ آکسیجن کی ڈیلیوری کو پار کرلیا ہے۔ اسے آگے متعلقہ اسپتالوں/تنظیموں یا اداروں وغیرہ کو تقسیم کیا جاتا ہے۔
آکسیجن ایکسپریس ٹرین گزشتہ کچھ دنوں سے لگاتار ہر روز تقریباً 800 میٹرک ٹن لیکوڈ میڈیکل آکسیجن ملک کی مختلف ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پہنچا رہی ہے۔
ہندستانی ریلوے کی کوشش ہے کہ درخواست کنندہ ریاستوں کو کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ لیکوڈ میڈیکل آکسیجن پہنچائی جاسکی۔
کیرل کے ایرنااکلم میں 118 میٹرک ٹن لیکوڈ میڈیکل آکسیجن لے کر پہلی آکسیجن ٹرین پہنچ گئی ہے۔
اس ریلیز کے لکھے جانے کے وقت تک آکسیجن ایکسپریس ٹرین سے مہاراشٹر کو 521 میٹرک ٹن، اترپردیش کو تقریباً 2525 میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش کو 430 میٹرک ٹن ، ہریانہ کو 1228 میٹرک ٹن، تلنگانہ کو 389 میٹرک ٹن،راجستھان کو 40 میٹرک ٹن،کرناٹک کو 361 میٹرک ٹن، اتراکھنڈ کو 200 میٹرک ٹن، کیرل کو 118 میٹرک ٹن،تمل ناڈو کو 151 میٹرک ٹن، آندھراپردیش کو 116 میٹرک ٹن اور دہلی کو 3320 میٹرک ٹن سے زیادہ آکسیجن پہنچائی گئی ہے۔
نئی آکسیجن ایکسپریس ٹرین کا چلانا کافی متحرک ہے، اور اس سلسلہ میں اعدادوشمار بھی مسلسل تبدیل ہورہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج دیر رات تک آکیسجن ٹینکر لےکر کچھ دیگر آکسیجن ٹرینوں کے سفر شروع کرنے کی توقع ہے۔
ریلوے نے آکسیجن سپلائی والے مقامات پر آکسیجن پہنچانےکے لئے مطالبات کی میپنگ کی ہے، اور ریاستوں میں آکسیجن کی کسی بھی ہنگامہ ضرورت سے نپٹنے کے لئے خود کو تیار رکھا ہے۔ غور طلب ہے کہ لیکوڈ میڈیکل آکسیجن لانے کے لئے متعلق ہ ریاست ہندستانی ریلوے کو ٹینکر مہیا کرتے ہیں۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-4547
(Release ID: 1719454)
Visitor Counter : 161