امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مرکز نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو راشن کی دکانیں دیر تک اور پورا ہفتہ کھلی رکھنے کی ہدایت دی، این ایف ایس اے / پی ایم- جی کے اے وائیIII کے تحت خوردنی اناج کی محفوظ اور وقت پر تقسیم کو یقینی بنانا اہم مقصد

Posted On: 16 MAY 2021 1:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  16/مئی2021 ۔ کچھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں لاک ڈاؤن جاری ہے، جس کی وجہ سے سستی شرح کی دکانوں (ایف پی ایس) کے کام کاج کے گھنٹوں میں کمی آسکتی ہے۔ اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے محکمہ کے ذریعہ 15 مئی 2021 کو ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ اس ایڈوائزری کے مطابق سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مہینہ کے سبھی دنوں میں سستی شرح کی دکانیں کھلی رکھنے اور مستفیدین کو پردھان منتری غریب کلیان انیہ یوجنا – پی ایم جی کے اے وائی III اور قومی غذائی تحفظ قانون – این ایف ایس اے خوردنی اناجوں کی تقسیم پورے دن سلسلے وار طریقے سے کرنا چاہئے۔  اس دوران سستی شرح کی دکانوں پر مناسب سماجی دوری اور کووڈ-19 پروٹوکول پر عمل درآمد یقینی بنانا چاہئے۔ اسے سہل بنانے کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اس بات کو بھی یقینی بنانے کی درخواست کی گئی ہے کہ سستی شرح کی دکانوں کو ریگولر بازار کے کھلنے کی ممنوعہ گھنٹوں سے الگ رعایت دی جائے۔

مذکورہ تدبیر سے یہ طے ہوگا کہ محکمہ کے ذریعہ جاری ایڈوائزری کے مطابق ہی ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ذریعہ پی ایم جی کے اے وائی III اور این ایف ایس اے کے تحت خوردنی اجناس سبھی این ایف ایس اے مستفیدین کو کووڈ-19 پروٹوکول پر باقاعدہ عمل کرتے ہوئے محفوظ اور پابند وقت طریقے سے دستیاب کرایا جائے۔ سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مستفیدین کے مابین بغیر کسی دشواری کے سستی شرح کی دکانوں پر خوردنی اناج کی وقت پر تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کریں اور اس سلسلے میں کئے گئے اقدامات کی وسیع پیمانے پر تشہیر بھی کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019JZ4.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002C4CR.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003VNCR.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0042ZRV.jpg

 

اس مدد سے ’’پردھان منتری غریب کلیان انیہ یوجنا‘‘ (پی ایم- جی کے اے وائی III) کا نفاذ فی الحال دو مہینے کی مدت یعنی مئی اور جون 2021 کے لئے اسی طریقے سے شروع کیا گیا ہے، جیسے پہلے مفت خوردنی اناج (چاول/ گیہوں) کے ایک اضافہ کوٹہ کے مطابق فی کس فی ماہ پانچ کلوگرام راشن دے کرکے کیا گیا تھا۔ ان ڈسٹری بیوشن کاموں سے این ایف ایس اے کے دونوں زمروں یعنی انتودیہ انیہ یوجنا (اے اے وائی) اور ترجیح والے کنبوں (پی ایچ ایچ) کے تحت کور کئے گئے تقریباً 80 کروڑ مستفیدین کو ان کی ریگولر ماہانہ این ایف ایس اے اہلیت سے زیادہ خوردنی اناج ملے گا ۔

ایڈوائزری کے لئے یہاں کلک کریں۔

Click here for Advisory

 

 

******

 

شح۔ م م۔ م ر

U-NO.4537

16.05.2021



(Release ID: 1719244) Visitor Counter : 182