کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

ملک بھر میں ریمڈیسیور کی خاطرخواہ دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے 23 مئی 2021 تک اس کا الاٹمنٹ  - جناب ڈی وی سدانند گوڑا


ملک بھر میں بدلتی ضرورتوں کے مطابق الاٹمنٹ میں تبدیلی کی گئی ہے

Posted On: 16 MAY 2021 12:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  16/مئی2021 ۔ ہر ریاست میں ریمڈیسیور کی ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے اور اس کی خاطرخواہ دستیابی یقینی بنانے کے لئے کیمیاجات اور کیمیاوی کھادوں کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے آج 23 مئی 2021 تک کئے گئے ریمڈیسیور کے الاٹمنٹ کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ ریمڈیسیور کی مجموعی پیداوار اور الاٹمنٹ میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔

 

 

فارماسیوٹیکل محکمہ اور صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کے ذریعہ سبھی ریاستوں کو تحریر کئے گئے خط میں ذکر کیا گیا ہے کہ 21 اپریل سے 16 مئی 2021 کی مدت کے لئے ریمڈیسیور دوا کے الاٹمنٹ کا جفت نمبر 7 مئی 2021 کو ڈی او کے ذریعہ جاری کیا گیا تھا۔ اسے جاری رکھتے ہوئے 21 اپریل سے 23 مئی 2021 کی مدت کے لئے جائزہ اور تازہ ترین الاٹمنٹ منصوبے کو فارماسیوٹیکل محکمہ اور صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کے ذریعے مشترکہ طور پر تیار کیا گیا ہے۔

یہ الاٹمنٹ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے کیا گیا ہے اور ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دوا کے مناسب اور شعورمندانہ استعمال کے مطابق، اس میں سرکاری اور نجی اسپتالوں کو شامل کرتے ہوئے ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے کے اندر اس کی مناسب تقسیم کی نگرانی کے لئے کہا گیا ہے۔

ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ مارکیٹنگ کمپنیوں سے خاطرخواہ خرید کی مقدار کے لئے جلد آرڈر دیں، اگر انھوں نے پہلے سے ہی ایسا نہیں کیا ہے۔ اور جسے وہ کمپنیوں سے رابطہ افسروں کے خریدی تال میل کے ساتھ سپلائی چین کے مطابق ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے لئے الاٹمنٹ کے علاوہ خریدنا چاہتے ہیں۔ ریاست میں نجی تقسیم کار چینل سے بھی تال میل قائم کیا اسکتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ABCA.jpg

******

 

شح۔ م م۔ م ر

U-NO.4536

16.05.2021



(Release ID: 1719243) Visitor Counter : 180