امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ نے، گجرات اور مہاراشٹرا کے وزرائے اعلی اور دمن اور دیو اور دادر نگر حویلی کے منتظمین کے ساتھ،ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے، ایک اعلی سطحی اجلاس میں طوفان 'توکیتے' سے نمٹنے کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا


وزیر داخلہ نے، خاص طور پرطوفان سے ممکنہ طور پرمتاثرہ ہونے والے علاقوں میں، تمام صحت مراکز کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جناب امت شاہ نے ریاستی انتظامیہ / ضلعی کلکٹروں کو ہدایت کی کہ وہ تمام کووڈ اسپتالوں ، لیبز ، ویکسین کولڈ چینز اور دیگر طبی مراکز میں بجلی کے بیک اپ کے لئے مناسب انتظامات کریں

وزیر داخلہ نے ریاستی انتظامیہ /ضلعی کلکٹروں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ گاڑیوں کی نقل و حرکت میں ممکنہ رکاوٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے، اسپتالوں میں تمام ضروری ادویات اور سپلائیوں کے مناسب اسٹاک کو یقینی بنائیں

وزیر داخلہ نے انہیں ہدایت کی کہ طوفان کے راستے میں پڑنے والے ممکنہ صحت مراکز کو  ہونے والے ممکنہ نقصان سے بچانے کے اور مریضوں کےمحفوظ انخلاکے لئے مناسب انتظامات کریں

مسٹر امت شاہ نے انہیں آکسیجن پروڈکشن پلانٹوں کے قریب قائم عارضی اسپتالوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ اگر ضرورت پڑتی ہے تووہاں کے مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقل کیا جاسکتا ہے

وزیر داخلہ نے مہاراشٹر اور گجرات میں واقع آکسیجن پروڈکشن پلانٹوں پر طوفان کے ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لیا

شری امت شاہ نے ہد

Posted On: 16 MAY 2021 4:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16 مئی 2021: وزیر اعظم ، جناب نریندر مودی کی طرف سے ، 15 مئی 2021 کو کی جانے والی اعلی سطحی جائزہ میٹنگ کے بعد ، مرکزی وزیر داخلہ مسٹر امت شاہ کی زیر صدارت، گجرات اور مہاراشٹر کے وزرائے اعلی اور دمن اور دیو اور دادرا ناگر حویلی کے منتظمین کے ساتھ، طوفان 'توکیتے' سے پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے، متعلقہ ریاستوں نیز مرکز کے زیرانتظام والےعلاقوں اور مرکزی وزارتوں / متعلقہ ایجنسیوں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے، ویڈیو کانفرنس کے ذریعے، ایک جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اجلاس میں، وزیر داخلہ نے طوفان سے متاثر ہونے والے علاقوں میں صحت کی تمام سہولیات کی تیاری کا خصوصی طور پر جائزہ لیا۔ جناب امیت شاہ نے ریاستی انتظامیہ / ضلعی کلکٹروں کو ہدایت کی کہ وہ تمام کووڈاسپتالوں ، لیبز ، ویکسین کولڈ چین اور دیگر طبی سہولیات میں بجلی کے بیک اپ کے مناسب انتظامات کریں۔ مزید براں، انہوں نے انھیں یہ مشورہ دیا کہ وہ گاڑیوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے ، اسپتالوں میں تمام ضروری ادویات اور رسد کے مناسب اسٹاک کویقینی بنائیں۔ ممکنہ طور پر طوفان کے راستے میں پڑنے والے صحت کی سہولیات کے لئے،  ، وزیر داخلہ نے انہیں ہدایت کی کہ وہ انہیں نقصانات سے بچانے اوروہاں سے مریضوں کے انخلاء کے لئے خاطر خواہ انتظامات کریں۔ انہیں یہ بھی ہدایت کی گئی کہ آکسیجن پیدا کرنے والے پلانٹوں کے قریب قائم عارضی اسپتالوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اوراگر ضرورت پڑتی ہے تو، ان اسپتالوں کے مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقل جاسکتا ہے۔

وزیر داخلہ نے ریاست مہاراشٹر اور گجرات میں واقع آکسیجن جنریشن پلانٹوں پر طوفان ہونے والے ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لیا۔ جناب امیت شاہ نے ہدایت کی کہ آکسیجن کا بفر اسٹاک 2 دن رکھیں اور آکسیجن ٹینکروں کو مختص ریاستوں میں منتقل کرنے کے لئے پیشگی منصوبہ بندی کی جائے ، تاکہ کسی قسم کی رکاوٹ آنے کی صورت میں ، مختص ریاستوں کو فراہمی متاثر نہ ہو۔ وزیر داخلہ نے اسپتالوں اور صحت کی سہولیات کو، بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے، پاور پلانٹس کی حفاظت کے لئے، ضروری انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں طوفان سے ممکنہ متاثرہ علاقوں میں صنعتی کلسٹربھی شامل ہے لہذا ان کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہئے اور صنعتوں کو بھی چوکنا رہنا چاہئے۔

وزیر داخلہ نے انہیں مرکزی حکومت اور اس کی ایجنسیوں کی طرف سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے، سرکاری اور نجی، دونوں وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جانا چاہئے۔ وزیر داخلہ نے ضلعی کلکٹروں کو بھی ہدایت کی کہ وہ نجی صنعتوں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کریں اور یہ یقینی بنائیں کہ ان کے تباہی سے نمٹنے کے انتظامیہ ونگ، صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لئےمکمل طور پر تیار رہیں۔ ڈپٹی کمشنروں کو مقامی سطح پر معاشرتی مقصد کے لئے کام کرنے والی تنظیموں اور رضاکاروں کے ساتھ قریب روابط برقرار رکھنے کو بھی کہا گیا۔ جناب امیت شاہ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں، ہندوستان اس قدرتی آفت سے، کامیابی کے ساتھ نمٹ سکے گا۔

مسٹر امیت شاہ نے کہا کہ وزارت داخلہ میں ایک 24x7 کنٹرول روم کام کر رہا ہے ، جس سے ریاستوں کے ذریعہ کسی بھی وقت، امداد کے لئے، کسی بھی وقت رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی کوسٹ گارڈ ، بحریہ ، فوج اور فضائیہ کے یونٹوں کی بھی اسٹینڈ بائی تعیناتی کر دی گئی ہے اور نگرانی کے طیارے اور ہیلی کاپٹر، فضائی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے سینئر افسران کو ہدایت کی کہ وہ لوگوں کے محفوظ انخلاء کویقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کریں۔ اوراس بات کو یقینی بنائیں کہ صحت اور آکسیجن کی سہولیات ، بجلی ، ٹیلی مواصلات ، پینے کا پانی وغیرہ سمیت تمام لازمی خدمات پرقراررہیں نیز انہیں پہنچنے والے ممکنہ نقصانات کی صورت میں، فوری طور پر بحال کردیا جائے۔

گجرات اور مہاراشٹرا کے وزرائے اعلی نے آکسیجن پیدا کرنے والے پلانٹوں کے بلاتعطل کام کرنے اور صحت کی تمام سہولیات کی حفاظت کے لئے ، مرکزی وزیر داخلہ کے مشورے کے مطابق ، تمام ضروری اقدامات کرنے کا یقین دلایا۔

اس میٹنگ میں کابینہ کے سکریٹری ، مرکزی وزارت داخلہ ، صحت اور خاندانی بہبود ، بجلی ، صنعت و داخلی تجارت کی فروغ کے محکمہ کے سیکریٹریوں ، ممبر ، این ڈی ایم اے ، آئی ایم ڈی اور این ڈی آر ایف کے ڈائریکٹرز جنرل نے بھی شرکت کی۔ گجرات اور مہاراشٹر کے چیف سکریٹریز ، دمن و دیو اور دادرا نگر حویلی کے ایڈمنسٹریٹر کے مشیر ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ سکریٹریز اور گجرات اور مہاراشٹر سے متعلق ڈسٹرکٹ کلکٹرس اوروزارت داخلہ کے سینئر افسران بھی اس میٹنگ میں شریک ہوئے۔

امور داخلہ کی وزارت، ریاستی حکومتوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور متعلقہ مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں۔ این ڈی آر ایف نے 50 ٹیموں کو پہلے سے ہی پوزیشن پر تعینات کردیا  ہے جو کشتیوں ، درختوں کو کاٹنے والی مشینوں ، ٹیلی کام کے سازوسامان وغیرہ سے لیس ہیں نیز 15 اضافی ٹیموں کو گجرات میں تعیناتی کے لئے فضائی راستہ سے بھیجا جا رہا ہے۔

***

U.No. 4543

ش ح۔ ا ع ۔س ا

 


(Release ID: 1719237) Visitor Counter : 243