ارضیاتی سائنس کی وزارت
پورے بھارت کے موسم کا اندازہ (صبح)
Posted On:
14 MAY 2021 10:05AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 14مئی، 2021/بھارت کے محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے موسم کی پیش گوئی کرنے والے قومی مرکز کے مطابق :
(14 مئی، 2021، بھارتی وقت کے مطابق جاری کرنے کا وقت : 0800 صبح، بنیاد : 0530 پر لیا گیا جائزہ)
ملک بھر میں موسم کی پیش گوئی (صبح)
- لکشدیپ علاقے اور اس کے آس پاس کے جنوب مشرقی بحیرہ عرب پر ہوا کا واضح طور پر کم دباؤ برقرار ہے۔ اس سے متعلق طوفانی گردش ٹروپوس فیئر کی وسطی سطحوں تک پہنچ رہی ہے۔ قوی امکان ہے کہ یہ اگلے 12 گھنٹے میں اسی خطے پر ہوا کے دباؤ کی شکل میں مرکوز ہو جائے اور اس کے نتیجے میں اگلے 24 گھنٹے کے دوران شدت اختیار کر کے ایک طوفانی شکل اختیار کر لے۔ اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ یہ مزید شدید ہو جائے اور شمال ، شمال مغرب کی طرف بڑھ کر گجرات اور اس سے متصل پاکستان کے ساحلوں پر پہنچ جائے۔ امکان ہے کہ یہ 18 مئی کی شام تک گجرات کے ساحل کے قریب پہنچ جائے گا۔
- وسطی اور اوپری ٹروپوسفیئر میں سمندر کی اوسط سطح سے 5.8 کلو میٹر اوپر قائم ہو جائے گا جو 75 ڈگری مشرقی طول البلد سے اور شمالی عرض البلد کی 30 ڈگری شمال میں واقع ہے۔
- جنوب مشرقی مدھیہ پردیش اور اس کے آس پاس کے علاقے پر طوفانی گردش سمندر کی اوسط سطح سے 0.9 کلو میٹر اوپر برقرار ہے۔
- جنوب مشرقی مدھیہ پردیش اور پورے ویدربھ ، تلنگانہ اور رایل سیمہ میں جنوبی تمل ناڈو کے آس پاس طوفانی گردش سے شمال جنوب میں ہواؤں کا سلسلہ منقطع ہے ، یہ کیفیت سمندر کی اوسط سطح سے 0.9 کلو میٹر اوپر برقرار ہے۔
- جنوب مشرقی مدھیہ پردیش اور آسام کے آٓس پاس ، پورے جھارکھنڈ میں اور گنگائی مغربی بنگال پر سمندر کی اوسط سطح سے 0.9 کلو میٹر اوپر برقرار ہے۔
- جنوبی اتر پردیش اور اس کے آس پاس کے وسطی علاقوں پر طوفانی گردش ، سمندر کی اوسط سطح سے 0.9 کلو میٹر اوپر واقع ہے۔ وسطی پاکستان اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں طوفانی گردش ، سمندر کی اوسط سطح سے 1.5 کلو میٹر اوپر برقرار ہے۔
(گرافکس میں تفصیل کے لیے برائے مہربانی یہاں کلک کریں)
مزید تفصیلات کے لیے براہ کرم www.imd.gov.inویب سائٹ کو دیکھیں یا ان نمبروں پر رابطہ قائم کریں: +91 11 24631913, 24643965, 24629798
(ملک کے لیے یہ خدمت 1875 سے جاری ہے)
۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
14.05.2021
U –4481
(Release ID: 1718998)
Visitor Counter : 189