شہری ہوابازی کی وزارت

مغربی ساحل کی طرف بڑھ رہے گردابی طوفان تاؤتے کے مدنظر ہوائی اڈوں نے سبھی احتیاطی اقدامات کئے

Posted On: 15 MAY 2021 5:22PM by PIB Delhi

بھارت کے مغربی ساحل پر آنے والے گردابی طوفان تاؤتے کے مدنظر ، اس موضوع پر جاری تکنیکی سرکیولر کے مطابق بھارتی ایئرپورٹ اتھارٹی کے سینئر منیجمنٹ نے دہلی کے کارپوریٹ ہیڈکوارٹر میں ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ جنوبی علاقے اور مغربی علاقے میں ساحلی ہوائی اڈوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔  بھارتی ایئر پورٹ اتھارٹی کے رکن (آپریشنز) جناب آئی این مورتی نے متعلقہ ہوائی اڈوں کو ہر طرح کی احتیاط برتنے اور اپنی تیاریوں کا منصوبہ بنانے کی ہدایت دی ہے۔

شدید بارش کی وجہ سے لکشدیپ کے اگتّی ہوائی اڈے پر مقررہ پروازوں کا آپریشن16 مئی 2021 (صبح دس بجے) تک معطل کردیا گیا ہے۔ جیسے ہی سائکلون اس علاقہ سے گزر جائے گا تو ہوائی اڈے کو شروع کردیا جائے گا۔ بھارتیہ ایئر پورٹ اتھارٹی کا سینئر منیجمنٹ  دیگر ہوائی اڈوں پر بھی صورتحال کی مسلسل نگرانی کررہا ہے اور ابھی تک کچھ بھی منفی نہیں بتایا گیا ہے اور سبھی آپریشنز نارمل ہیں۔ سیکورٹی کو ذہن میں رکھتے ہوئے اور ہوائی اڈے کی بنیادی ڈھانچے پر نقصان کو کم سے کم کرنے کے لئے ہوائی اڈوں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ ایس او پی اور رہنما اصولوں کے مطابق ہی منصوبے بنائیں۔ ہوائی اڈے کی بنیادی ڈھانچہ کی حفاظت کے لئے متعلقہ ہوائی اڈوں کے ذریعہ سائکلون سے پہلے اور سائکلون کے بعد جانچ فہرست کے مطابق احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے جنوبی گجرات اور دیو کے ساحلوں  (لکشدیپ علاقے پر دباؤ ) کے لئے سائکلون سے قبل نگرانی کے سلسلے میں موسم سے متعلق پیشگوئی جاری کی ہے۔ اس پیشگوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اس کے تیزہوکر گردابی طوفان میں تبدیل ہونے یا شدید ہونے کا امکان ہے۔ اس کے شمال، شمال مغرب کی طرف بڑھنے اور 18 مئی کی صبح تک گجرات کے ساحل کے پاس پہنچنے کا امکان ہے اور لکشدیپ جزائر ، کیرالہ ، تمل ناڈو (گھاٹ ضلعوں) اور کرناٹک (ساحلی اور آس پاس کے گھاٹ ضلعوں ) کے لئے وارننگ جاری کی گئی ہے۔

*******

ش ح۔ ف ا- م ص

15-05-2021 

(U: 4515)



(Release ID: 1718989) Visitor Counter : 193