بجلی کی وزارت

کووڈ کے خلاف لڑائی میں پاورگرڈ کی پہل


سی ایس آر اسکیم کے تحت پاورگرڈ نے اب 11430000روپئے کی لاگت سے 9 آئی سی یو وینٹی لیٹر گراہم کئے

ٹیکہ کاری کیمپوں کا بھی انعقاد کیا

کووڈ آئیسولیشن سنٹرز قائم کئے

Posted On: 15 MAY 2021 5:12PM by PIB Delhi

بھارتی حکومت  کی توانائی کی وزارت کے تحت مہارتن کمپنی پاور گرڈ کارپورشن آف انڈیا لمیٹیڈ (پاور گرڈ) ملک بھر کے اپنے سبھی دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کو بروقت امداد پہنچانے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔

اس وبا سے لڑائی اور وائرس سے بچاؤ میں ٹیکہ کاری سب سے اہم ہتھیار ہے۔ اس سلسلے میں پاور گرڈ بھارت کے سبھی علاقوں میں واقع اپنے دفاتر ، جس میں گروگرام میں واقع کارپوریٹ سنٹر ، علاقائی ہیڈکوارٹر سمیت سبھی دفتروں اور ملک کے دوردراز علاقوں میں واقع سب اسٹیشنوں پر تعینات اپنے سبھی ملازمین اور ان کے خاندان کے افراد کی ٹیکہ کاری کی غرض سے ٹیکہ کاری کیمپ کا انعقاد کررہاہے ۔ ملازمین اور ان کے خاندان کے افراد کی ٹیکہ کاری پر آنے والا خرچ کمپنی برداشت کررہی ہے۔ ٹیکہ کاری کیمپ کا انعقاد دونوں عمر کے گروپوں کے لوگوں (18 سے 45 سال اور 45 سال سے زیادہ) لوگوں کے لئے کیا جارہا ہے جس میں ٹیکے کی پہلی خوراک اور دوسری خوراک لگائی جارہی ہے۔ کمپنی نے یہ سہولت اپنے سبکدوش کارکنوں کانٹریکچوئل ملازمین اور ان کے خاندان کے لئے بھی شروع کی ہے۔ اس کے علاوہ وزارت توانائی کے ملازمین اور توانائی کے شعبے سے جڑی سرکاری شعبے کی کمپنیوں کے ملازمین کے لئے بھی ٹیکہ کاری کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ ٹیکہ کاری مہم کو کافی حمایت مل رہی ہے۔

پاور گرڈ ، کووڈ-19 سے متاثرہ ملازمین اور ان کے رشتہ داروں کو کھانا فراہم کرارہا ہے۔ اسی طرح کی سروس علاقائی ہیڈکوارٹرس اور پاور گرڈ کے دیگر دفاتر پر بھی دستیاب کرائی جارہی ہے۔

پاور گرڈ نے گروگرام کے سیکٹر -46 میں واقع اپنے آئیسولیشن سنٹرکی صلاحیت بڑھا دی ہے جس کا قیام وبا کے ابتدائی دنوں میں سال 2020 میں عمل میں آیا تھا۔ مانیسر میں ایک نیا آئیسولیشن سنٹر قائم کیا گیا ہے ، جس میں سبکدوش ملازمین اور ان کے خاندان کے لئے سہولیات دستیاب ہیں۔ مانیسر کے اس آئیسولیشن سنٹر میں کل پچاس بسستروں کی گنجائش ہے اور ان کے لئے الگ سے بستروں کا انتظام ہے جنہیں کوارنٹین ہونے کی ضرروت ہے۔ آئیسولیشن سنٹر میں ریزیڈینٹ ڈاکٹر، نرس اور دیگر طبی عملہ کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سینئر ڈاکٹروں سے آن لائن صلاح و مشورہ کی بھی سہولت ہے۔ ان مراکز پر آکسیجن کنسنٹریٹر اور سلنڈر نیز کووڈ-19 کے علاج کے لئے ضروری دواؤں کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ کمپنی نے پیتھالوجی سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ بھی رابطہ قائم کیا ہے تاکہ انفیکشن سے متاثرہ لوگوں کے علاج میں کوئی تاخیر نہ ہو۔ مریضوں کو لانے اور لے جانے کے لئے ایمبولنس خدمات کو بھی تیار رکھا گیا ہے۔ آئیسولیشن مراکز میں سبھی بندوبست کئے گئے ہیں اور انفیکشن سے متاثرہ  لوگوں کو مفت کھانا دستیاب کرایا جارہا ہے۔ ایسا ہی بندوبست پاور گرڈ کے پورے بھارت میں واقع سبھی دفاتر میں کیا گیا ہے۔

سی ایس آر کے تحت پاورگرڈ نے چندرپور میں واقع گورنمنٹ میڈیکل کالج کے ڈین کو 1,14,30,000 روپئے کی لاگت سے 9 آئی سی یو وینٹی لیٹر فراہم کئے ہیں آئی سی یو وینٹیلیٹر کا استعمال جاری وبا کے دوران مریضوں کے علاج میں کیاجارہا ہے ۔ اس کےعلاوہ اڈیشہ سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں انتظامیہ کو ماسک اور ہینڈسینی ٹائزر بھی تقسیم کئے جارہے ہیں۔ اسی سلسلے میں اڈیشہ کے انگول ضلع کے اے ڈی ایم کو کووڈ-19 کے انفیکشن کو روکنے اور بچاؤ کی غرض سے 5000 ماسک اور 500 بوتل ہینڈسینی ٹائزر دیا گیا ہے۔ موجودہ وبا کے بیچ ایمبولنس کی اہمیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے پاور گرڈ نے بڑودہ میونسپل کارپوریشن کو کووڈ-19 کے انفیکشن سے متاثر مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے ایک ایمبولنس فراہم کرائی ہے۔

کمپنی کے انسانی وسائل کے محکمہ نے بدقسمتی سے وبا سے متاثرہ ملازمین اور ان کے خاندان کی مدد کے لئے ڈیڈی کیٹڈ ٹیمیں تشکیل دی ہیں، جو ملازمین اور ان کے خاندانوں کو اسپتال میں بھرتی ہونے ، آکسیجن اور دواؤں کی فراہمی وغیرہ میں مدد کے لئے پورے ہفتے 24 گھنٹے کام کررہی ہیں۔ ان خدمات کی تفصیلات ایک مرکزی ہیلپ لائن کے توسط سے ملازمین کو فراہم کرائی جارہی ہیں۔ یہ نمبرز سبھی علاقائی ہیڈکوارٹر اور دیگر دفاتر کی انٹرانیٹ  ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

کمپنی کا کارپوریٹ کمیونیکیشن محکمہ کمپنی کے ملازمین اور عوام کو کووڈ-19 پروٹوکول اور اس سے بچاؤ کے لئے مناسب برتاؤ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے مسلسل کام کررہا ہے ۔ بھارتی حکومت کے ذریعہ اس سلسلے میں شروع کی گئی پہل کے بارے میں لوگوں کو بیدار کرنے کی غرض سے کریٹیو ویڈیو، ٹیمپلیٹ  اور حوصلہ افزائی سے متعلق دیگر کریئشن کا استعمال کیا جارہا ہے۔

 

*******

ش ح۔ ف ا- م ص

15-05-2021 

(U: 4513)



(Release ID: 1718985) Visitor Counter : 168