بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی نے ملک بھر میں کوویڈ کیئر سہولیات میں اضافہ کیا

Posted On: 15 MAY 2021 2:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔15 مئی         وزارت بجلی کے تحت ، بھارت کی سب سے بڑی مربوط توانائی کمپنی ، این ٹی پی سی لمیٹڈ نےکووڈ کی اہم نگہداشت کے لیے امداد فراہم کرنے کی غرض سے مختلف ریاستوں میں قائم پلانٹوں میں آکسیجن والے 500 سے زیادہ بیڈ اور 1100 سے زیادہ آئسولیشن بیڈ کو شامل کیا ہے ۔

این سی آر خطے میں ، کمپنی نے بدر پور ، نوئیڈا اور دادری میں کووڈ کیئر سینٹر قائم کیے ہیں۔ ان میں  200 آکسیجن والے بیڈ اور 140 آئسولیشن والے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ اس کمپنی نے اوڈیشہ کے سندر گڑھ میں 500 بستروں پر مشتمل کوویڈ ہیلتھ سینٹر قائم کیا ہے جہاں 20 وینٹیلیٹر مہیا کیے گئے ہیں۔

اسی کے ساتھ ، کمپنی نے پہلے ہی این سی آر میں 11 آکسیجن جنریشن پلانٹوں کے لئے آرڈر دے رکھے ہیں۔ اس کے علاوہ ، بوٹلنگ کی سہولت سے آراستہ  02 بڑے آکسیجن جنریشن پلانٹس بھی لگائے جارہے ہیں۔ مزید یہ کہ کمپنی دیگر ریاستوں میں 8 مختلف مقامات پر آکسیجن جنریشن پلانٹ بھی لگا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ، کمپنی نے دیگر ریاستوں کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں آکسیجن جنریشن پلانٹوں کی تنصیب کے لئے امداد فراہم کی ہے۔

اس کے علاوہ ، دادری ، کوربہ ، کنیہا ، رام گنڈم ، وندھیاچل ، باڑھ  اور بدر پور میں پہلے سے ہی  کوڈ کیئر سینٹر کام کررہے ہیں ۔ اس کے علاوہ ، این ٹی پی سی نارتھ کرن پورہ ، بونگائی گاؤں اور شولا پور میں بھی اضافی سہولیات قائم کرے گی۔ وہیں دیگر اسپتالوں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔

دریں اثنا ، این ٹی پی سی نے اپنی سبھی کاروائیوں میں اپنے 70،000 سے زیادہ ملازمین اور معاونین کو ٹیکہ لگایا ہے۔ سبھی پلانٹوں میں بڑے پیمانے پر ٹیکہ کاری مہم جاری ہے۔

این ٹی پی سی نے اپنے کئی پلانٹوں کے مقامات پر 18-44 سال کے زمرے کے اہل لوگوں کی ٹیکہ کاری بھی شروع کر دی ہے۔ متعلقہ ریاستی انتظامیہ کے تعاون سے این ٹی پی سی اسٹیشنوں پر ٹیکہ کاری مہم چلائی گئی ہے۔

بھارت کی سب سے مربوط بجلی کمپنی  سبھی پلانٹوں مریضوں کے لیے بہتر ہم آہنگی کی غرض سے رات دن کنٹرول روم کی خدمات فراہم کر رہی ہے جسے  خصوصی ٹاسک فورس کے ذریعہ ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ٹاسک فورس مختلف اسپتالوں میں بیڈوں اور علاج معالجے کی دیگر سہولیات کے لیے رابطہ کاری میں بھی مدد کرتی ہے ۔پورے ہفتہ 24 گھنٹے خدمات فراہم کرنے والے کنٹرول روم نے یومیہ رپورٹنگ اور ایم آئی ایس کے ساتھ ادویات ، اسپتال کے ساز وسامان ، خدمات کے حصول کے لئے بھی مربوط کیا۔

مزید یہ کہ این ٹی پی سی اسپتالوں اور اس کی میڈیکل ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کووڈ کے تمام مریضوں کو بہترین نگہداشت سے متعلق معاونت فراہم کی جائے۔ این ٹی پی سی نے وزارت بجلی اور وزارت صحت کے ساتھ بھی تعاون کیا ہے تاکہ ضروری لیکن کمیاب دواؤں اور دیگر ضروری اشیا جیسے آکسیجن کی دستیابی کو آسان بنایا جاسکے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض۔ا ج (

U-4505



(Release ID: 1718934) Visitor Counter : 172