صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ راحتی امداد کے سلسلے میں تازہ ترین جانکاری


کووڈ سے مقابلہ کرنے کے لئے موصول ہونے والی عالمی امداد کوجلدمنظوری دے کر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فوری تخصیص اور ارسال کیا جارہا ہے

اب تک، تقریباً 11,000 آکسیجن کنسنٹریٹرس، 13,000 سے زیادہ آکسیجن سلینڈرز، 19 آکسیجن جنریشن پلانٹس، 6,800 وینٹی لیٹرز/ بی پی اے پی، 4.9 لاکھ ریمیڈیس ویر انجکشن بھیجی/ روانہ کی جاچکی ہیں

Posted On: 15 MAY 2021 2:54PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،15 مئی، 2021/

کووڈ-19 وبا سے مقابلہ کرنے کے لئے حکومت ہند ’ جامع حکومت‘ نظریہ کے ساتھ مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔ کووڈ کے خلاف جاری اس جنگ میں اپنی کوششوں کو مہمیز کرنے کے لئے  حکومت ہند کو 27 اپریل 2021 سے دنیا کے مختلف ممالک / تنظیموں سے بین الاقوامی  عطیات اور کووڈ -19 راحتی طبی اشیا اور آلات کی امداد موصول ہورہی ہے۔حکومت ہند کی مختلف وزارتوں/ محکموں نےموصول ہونے والی  عالمی امداد کوریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں تکتیزی سے پہنچانے کے لئے بہتر طریقہ کار اورمنظم میکانزم کے  ذریعے باہمی تال میل قائم کیا ہے۔

27اپریل 2021 سے 14 مئی 2021 تک مجموعی طور پر  10,953 آکسیجن کنسنٹریٹرس،  13,169 آکسیجن سلینڈرز،  19 آکسیجن جنریشن پلانٹس،  6,835 وینٹی لیٹرز/ بی پی اے پی، اور تقریباً 4.9 لاکھ ریمیڈیس ویر انجکشن سڑک اور فضائی راستے کے ذریعے فراہم/ روانہ کئے جاچکے ہیں۔

امریکہ ، اٹلی، کناڈا، جنوبی کوریا، عمان، برطانوی آکسیجن کمپنی (یو کے)، کوہارو 3 ایس پی (جاپان) اور  گلیڈ (یو ایس اے)  سے13/14 مئی 2021 کو موصول ہونے والی بڑی کھیپ میں شامل ہیں:

ریمیڈیس ویر:68,810

ٹوسلیزوماب :1,000

وینٹی لیٹرز/ بی پی اے پی/ سی پی اے پی : 338

آکسیجن سلینڈر: 900

آکسیجن کنسنٹریٹرز : 157

حصول کنندہ  ریاستوں و  مرکز کے زیر انتظام علاقوں نیز اداروں کومؤثر فوری تخصیص اور بہتر فراہمی  ایک جاری عمل ہے۔ مرکزی وزارت صحت باقاعدہ طور پرا س کی نگرانی کررہی ہے۔ وزارت صحت میں  ایک  سرگرم رابطہ سیل (ڈیڈی کیٹڈ کورآڈی نیشن سیل) قائم کیا گیا ہے، جس کا مقصدگرانٹس، امداد اور عطیات کی شکل میں غیر ملکی کووڈ راحتی سازو سامان کو وصول کرنے سے  لے کر مختص کرنے تک  منظم کرنا ہے۔ اس سیل نے  26 اپریل سے کام کرنا شروع کردیا ہے۔  وزارت صحت نے 02 مئی 2021 سے ایک اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیز وضع کرکے اسے نافذ کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AHUT.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002F3FW.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003LYO6.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0049N50.jpg

تصویر: 1. برطانیہ سے موصول آکسیجن سلینڈرز کو گجرات  بھیجا جارہا ہے۔

*****

U NO: 4503


(Release ID: 1718923) Visitor Counter : 189