ریلوے کی وزارت
چوبیس اپریل کو 126 میٹرک ٹن کی سپلائی کے ساتھ شروع ہوئی آکسیجن ایکسپریس کی مہم 20 دنوں میں 7900 میٹرک ٹن کی سطح پر پہنچی، ریلوے نے اپنی صلاحیت بڑھاکر ملک کی 12 ریاستوں کو آکسیجن کی سپلائی شروع کی
آندھرا پردیش کے لیے پہلی آکسیجن ایکسپریس بھی جلد ایرناکولم پہنچے گی، یہ 118 میٹرک ٹن آکسیجن کی سپلائی کرے گی
تمل ناڈو میں پہلی آکسیجن ایکسپریس نے 80 میٹرک ٹن آکسیجن کی ڈلیوری کی
ملک میں آکسیجن ایکسپریس کے ذریعے اب روزانہ تقریباً 800 میٹرک ٹن آکسیجن کی سپلائی کی جا رہی ہے
اتراکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، تمل ناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب، کیرالہ، دہلی اور اتر پردیش میں آکسیجن ایکسپریس سے آکسیجن کی شکل میں رات کی ڈلیوری
اب تک مہاراشٹر کو 462 میٹرک ٹن، اتر پردیش کو تقریباً 2210 میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش کو 408 میٹرک ٹن، ہریانہ کو 1228 میٹرک ٹن، تلنگانہ کو 308 میٹرک ٹن، راجستھان کو 72 میٹرک ٹن، کرناٹک کو 120 میٹرک ٹن، اتراکھنڈ میں 80 میٹرک ٹن اور تمل ناڈو میں 80 میٹرک ٹن، جب کہ دہلی میں 2934 میٹرک ٹن آکسیجن کی سپلائی کی گئی
Posted On:
14 MAY 2021 6:51PM by PIB Delhi
ہندوستانی ریلوے موجودہ چیلنجز کا سامنا اور نئے طریقوں کی تلاش کے ساتھ ملک کی مختلف ریاستوں کی مانگ پر لیکوئڈ میڈیکل آکسیجن کی سپلائی کی اپنی مہم پر مسلسل کام کر رہی ہے۔ ہندوستانی ریلوے کے ذریعے اب تک ملک کی مختلف ریاستوں میں تقریباً 500 ٹینکروں میں تقریباً 7900 میٹرک ٹن طبی استعمال کے لیے سیال آکسیجن کی سپلائی کی جا چکی ہے۔
آکسیجن ایکسپریس کے ذریعے گزشتہ کچھ دنوں میں ملک کے مختلف حصوں میں تقریباً 800 میٹرک ٹن یومیہ آکسیجن کی سپلائی کی جا رہی ہے۔
یہاں یہ قابل ذکر ہے کہ آکسیجن ایکسپریس کا پہلا سفر 20 پہلے 24 اپریل، 2021 کو شروع ہوا تھا، جس میں 126 میٹرک ٹن سیال میڈیکل آکسیجن کی سپلائی مہاراشٹر کو کی گئی تھی۔
ہندوستانی ریلوے نے گزشتہ 20 دنوں میں اپنی آکسیجن ایکسپریس مہم کو لگاتار مضبوط بنایا ہے اور اب تک 12 ریاستوں کو 7900 میٹرک ٹن سیال طبی آکسیجن کی سپلائی کی جاچکی ہے۔
ہندوستانی ریلوے مغرب میں ہاپا اور مُندرا سے، تو مشرق میں راؤرکیلا، دُرگاپور، ٹاٹا نگر اور انگل سے ملک کی مختلف ریاستوں کی مانگ پر آکسیجن کی سپلائی کر رہی ہے۔ جن ریاستوں کو سپلائی کی جا رہی ہے ان میں اتراکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، تمل ناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب، کیرالہ، دہلی اور اتر پردیش شامل ہیں۔ اس کے لیے پیچیدہ آپریشنل روٹ کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔
ریاستوں کی مانگ پر کم از کم وقت میں آکسیجن کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے ریلوے آکسیجن ایکسپریس مال گاڑیوں کو چلانے میں نئے معیار قائم کر رہا ہے۔ آکسیجن ایکسپریس کی ڈھلائی ایک پیچیدہ عمل ہے، پھر بھی لمبی دوری والے راستوں پر آکسیجن ایکسپریس زیادہ تر معاملوں میں 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ گرین کوریڈور میں چلنے والی ان ریل گاڑیوں کے آپریشن کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور اس کی ناگہانی ضرورت کو سمجھتے ہوئے مختلف ژون کے افسر اور ملازم موجودہ چیلنج بھرے حالات میں پوری محنت سے کام کر رہے ہیں، تاکہ آکسیجن کو لوگوں تک حتی الامکان کم از کم وقت میں پہنچایا جا سکے۔ مختلف سیکشن پر ڈرائیوروں کی ٹیم کے ممبران کی ادلا بدلی کے لیے ان گاڑیوں کے ٹھہرنے کے وقت کو گھٹاکر 1 منٹ کر دیا گیا ہے۔
راستوں کو لگاتار کھلا رکھا جا رہا ہے اور راستوں کے رکھ رکھاؤ اور دیکھ ریکھ کے لیے اعلیٰ سطح پر احتیاط برتی جا رہی ہے تاکہ آکسیجن ایکسپریس بلا رکاوٹ اپنا سفر جاری رکھ سکیں۔
اس کے ساتھ ہی یہ بھی یقینی بنایا جا رہا ہے کہ آکسیجن ایکسپریس کو چلانے کے سبب دیگر مال بردار گاڑیوں کی رفتار یا آپریشن متاثر نہ ہو۔
اس پریس ریلیز کو تحریر کرتے وقت آندھرا پردیش اور کیرالہ کے لیے روانہ ہوئی پہلی آکسیجن ایکسپریس اپنے راستے پر ہیں، جو بالترتیب 40 میٹرک ٹن اور 118 میٹرک ٹن آکسیجن کی سپلائی کریں گی۔
آج صبح تمل ناڈو پہنچی پہلی آکسیجن ایکسپریس سے 80 میٹرک ٹن آکسیجن کی سپلائی کی گئی۔ دوسری آکسیجن ایکسپریس اپنے راستے میں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اب تک 130 آکسیجن ایکسپریس نے اپنا سفر مکمل کر لیا ہے جن سے ریاستوں کو بڑے پیمانے پر راحت پہنچائی گئی ہے۔
ہندوستانی ریلوے، ریاستوں کی مانگ پر حتی الامکان مقدار اور کم از کم وقت میں سیال طبی آکسیجن کی سپلائی کے لیے پابند عہد ہے اور اس پر لگاتار کام کر رہی ہے۔
یہ پریس ریلیز تحریر کرنے کے وقت تک، مہاراشٹر کو 462 میٹرک ٹن، اتر پردیش کو تقریباً 2210 میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش کو 408 میٹرک ٹن، ہریانہ کو 1228 میٹرک ٹن، تلنگانہ کو 308 میٹرک ٹن، راجستھان کو 72 میٹرک ٹن، کرناٹک کو 120 میٹرک ٹن، اتراکھنڈ میں 80 میٹرک ٹن اور تمل ناڈو میں 80 میٹرک ٹن جب کہ دہلی میں 2934 میٹرک ٹن آکسیجن کی سپلائی کی گئی۔
آکسیجن کی ڈھلائی ایک پیچیدہ عمل ہے اور ڈھلائی سے جڑے اعداد و شمار لگاتار اپ ڈیٹ کیے جا رہے ہیں۔ کچھ اور آکسیجن ایکسپریس دیر رات اپنی اپنی منزل کی جانب روانہ ہوں گی۔
ہندوستانی ریلوے نے آکسیجن سپلائی کے الگ الگ راستوں کی نشاندہی کی ہے اور ابھرتی ضرورتوں کے سلسلے میں ریاستوں کی مانگ پر سپلائی کی ریلوے کی پوری تیاری ہے۔ سیال طبی آکسیجن کی سپلائی کے لیے ہندوستانی ریلوے کو ٹینکر ریاستی حکومتوں کے ذریعے مہیا کرائے جاتے ہیں۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 4497
(Release ID: 1718880)
Visitor Counter : 209