کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندراز (پی ایم بی جے کیز) ، بی پی پی آئی اور دیگر فریقوں نے ضروری دوائیں اور دیگر اشیا رعایتی قیمت پر دستیاب کرانے کے لئے ہاتھ ملایا


پورے ملک میں 7733 پی ایم بی جے کیزکام کررہے ہیں

Posted On: 14 MAY 2021 4:41PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 14 مئی  .2021

پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندراز(پی ایم بی جے کیز) ، بیورو آف فارمہ پی ایس یوز آف انڈیا (بی پی پی آئی) ، ڈسٹری بیوٹرز اور دیگر فریقین مل کر کووڈ-19 وبا کی موجودہ لہر کے خلاف لڑائی میں تعاون کررہے ہیں۔

 13 مئی 2021 کو 7733 پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندراز(پی ایم بی جے کیز) ملک بھر کی36 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کام کررہے ہیں جو ملک کے سبھی ضلعوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ 1449 دوائیں اور 204 سرجیکل اور قابل صرف اشیا  ان پی ایم بی جے کیزکے ذریعہ فروخت کے لئے پی ایم بی جے پی کے باسکٹ میں دستیاب ہیں۔ ضرروری دوائیں اور دیگر  اشیا جیسے فیس ماسک اور سینی ٹائزرس ملک بھر میں  پی ایم بی جے کیز پر آسانی سے دستیاب ہیں۔ پی ایم بی جے پی کے تحت بہتر کوالٹی کا این -95 کا فیس ماسک سبھی پی ایم بی جے کیز پر صرف 25 روپئے میں دستیاب کرایا جارہا ہے۔

جاری مالی سال 22-2021 میں 13 مئی 2021 تک ، بی پی پی آئی  نے 80.18 کروڑ روپئے کی فروخت کی ہے جس سے لوگوں کی تقریباً 500 کروڑ روپئے کی بچت ہوئی ہے۔

لوجسٹک نظام کو مضبوط بنایا جارہاہے۔ اس وقت گروگرام ، گوہاٹی  اور چنئی میں دواؤں کے ذخیرے اور تقسیم کے لئے تین جدید گودام  کام کررہے ہیں اور چوتھا سورت میں زیرتعمیر ہے۔ مزید براں  ملک بھر میں 37 ڈسٹری بیوٹرز مقرر کئے گئے ہیں جس کا مقصد دوردراز اور دیہی علاقوں میں دواؤں کی سپلائی میں مدد کرنا ہے۔

سال 21-2020 میں جب کووڈ-19 کا بحران شروع ہوا تو پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا  (پی ایم بی جے پی ) نے ملک میں ضروری خدمات فراہم کیں۔  لاک ڈاون کے دوران اسٹورس کام کرتے رہے اور کسی روک ٹوک کے بغیر دواوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کے حصے کے طور پر کام جاری رکھا۔

پی ایم بی جے پی کے تحت ایک دوا کی قیمت چوٹی کی تین برانڈیڈ دواؤں کی اوسط قیمت کی زیادہ سے زیادہ 50 فیصد کے اصول پر طے کی جاتی ہے۔ اس لئے جن اوشدھی دواؤں کی قیمت تقریباً 50 فیصد کم ہوتی ہے اور کچھ معاملوں میں برانڈیڈ دواؤں کی مارکٹ قیمت کی 80 سے 90 فیصد ہوتی ہے۔

مالی سال 21-2020 میں بی پی پی آئی نے لاک ڈاون اور مشکل وقت کے باوجود 665.83 کروڑ روپئے  کی قابل تعریف فروخت درج کی ہے۔اس سے ملک کے عام لوگوں کی تقریباً 4000 کروڑ روپئے کی بچت ہوئی ہے۔ بی پی پی آئی نے زیادہ مانگ والی دواوں کا مناسب  ذخیرہ برقرار رکھا ہے جن میں فیس ماسک، ہائیڈروکسی کلوروکوین، پیراسیٹامول  اور ایزی تھرومائیسین  شامل ہیں۔ بی پی پی آئی نے  مالی سال 21-2020 میں  ملک بھر میں کام کرنے والے 7500سے زیادہ جن اوشدھی کیندراز کے ذریعہ رعایتی قیمتوں پر تقریباً 25 لاکھ فیس ماسک 1.25 لاکھ یونٹ سینی ٹائزرس ، 137 لاکھ ہائیڈروکسی کلوروکوین ٹیبلیٹ اور 323 لاکھ پیراسیٹامول ٹیبلیٹ فروخت کیے۔ بی پی پی آئی  نے دوست ممالک  کو بھیجنے کے لئے وزارت خارجہ (ایم ای اے) کو 30 کروڑ روپئے مالیت کی دوائیں بھی فراہم کی ہیں۔ کووڈ -19 کے علاج کے دوران استعمال ہونے والی بہت سی دوائیں اور او ٹی سی اشیا  پی ایم بی جے پی کے باسکٹ میں دستیاب ہیں۔

پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا نے کئی نیوٹریسیوٹیکل پروڈکٹ شامل کئے ہیں جس کا مقصد سبھی کی قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد کرنا ہے (خواتین اور بچوں سمیت )۔پی ایم بی جے پی کی ان تمام پروڈکٹس کی قیمتیں بازار کی قیمتوں سے 50 سے 90 فیصد کم ہیں۔

 

پچھلے سال لاک ڈاون کے دوران پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندراز (پی ایم بی جے کیز) نے ملک کے عام لوگوں کو ان کے گھر پر معیاری حیات بخش دوائیں رعایتی قیمت پر دستیاب کراکے اپنی ضروری خدمات انجام دیں۔ کیندرا فارماسسٹس جنہیں عام طور پر ‘‘ سواستھ کے سپاہی’’ کے نام سے جانا جاتا ہے، نے مریضوں اور معمر افراد کو ان کے گھروں پر دوائیں فراہم کیں۔

 

*******

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

(U: 4487)


(Release ID: 1718700) Visitor Counter : 244