شہری ہوابازی کی وزارت
کووڈ کیخلاف جدو جہد میں مدد دینے کی غرض سے طبی لازمی اشیا کی بلا روکاوٹ فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بھوبنیشور ایئرپورٹ
مجموعی طور پر 156 خالی آکسیجن ٹینکرس، 526 آکسیجن کنسنٹریٹرس اور 140 آکسیجن سلینڈرس ٹرانسپورٹ کئے گئے
کووڈ کی ٹیکہ کاری کا کیمپ منعقد
Posted On:
13 MAY 2021 12:50PM by PIB Delhi
کووڈ-19 کے خلاف ملک کی جدو جہد کو مستحکم کرنے کےلئے ملک بھر میں ہر روز ملک کے ہوائی اڈے طبی لازمی اشیا اور آلات ٹرانسپورٹ کر رہے ہیں۔ اے اے آئی کا بھوبنیشور ایئر پورٹ اور اس کے شراکت دار، طبی آلات اور سازوسامان چوبیسوں گھنٹے بلا روکاوٹ فراہم کر کے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
کووڈ ویکسین کی مجموعی طور پر 669 باکسز ( 20.53 ایم ٹی)، 9 مئی 2021 تک ، بھوبنیشور ہوائی اڈے کے ذریعے مختلف ایئر لائنس نے ٹرانسپورٹ کی ہے۔ ملک میں آکسیجن کے بحران پر قابو پانے کےلئے مجموعی طور سے 156 آکسیجن کے خالی ٹینکرس ، 526 آکسیجن کنسنٹریٹرس، 140 آکسیجن سلینڈرس، سی 17، سی آئی 30جے، اے این32 جیسے ہندوستانی فضائیہ کے 75 طیاروں کے ذریعے 23 اپریل 2021 سے 11 مئی 2021 تک ٹرانسپورٹ کئے گئے۔ آکسیجن کنسنٹریٹرس کے 41 عدد بھی مختلف ایئر لائنس کے ذریعے لے جائے گئے۔ 10 لیٹر سیم لیس سلینڈر اور 46.7 ایل سیم لیس سلنڈروں کے 1520عدد اس وقت نقل و حمل کے عمل میں ہیں اور توقع ہے کہ وہ بیرون ملک سے ایک ہفتے کے اندر اندر پہنچ جائیں گے۔
اس کے علاوہ بھوبنیشور کا ہوائی اڈہ، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی ہدایت کے مطابق کووڈ-19 سے متعلق تمام رہنما خطوط اور پروٹوکول کی بھی اس بات کو یقینی بنانے کےلئے پیروی کر رہاہے کہ پیسنجروں کے لئے سفر محفوظ ہو سکے۔ہوائی اڈے کا عملہ، مسافروں، ساجھیداروں، وزیٹر، ملازمین وغیرہ سے مستقل گزارش کرتے رہتے ہیں کہ وہ کووڈ متناسب برتاؤ کی تقلید کریں اور بھیڑ کو کم کرنے کے لئے وقت کی پابندی کریں۔ کووڈ متناسب برتاؤ سے متعلق بیداری پیدا کرنے کےلئے ، مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے ، ہوائی اڈہ ٹرمنل پر بہت سی الیکٹرانک اور مستقل ڈسپلیز کے ذریعے ہدایات ڈسپلے کر رہا ہے۔
تمام ایئر پورٹ ہر اس لڑائی میں شامل ہو رہے ہیں اور کوشش کر رہے ہیں، جن کا انہیں سامنا ہے۔ بھوبنیشور ایئر پورٹ نے ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے ملازمین اور دیگر شراکت داروں کے لئے ، اڈیشہ کی سرکار سے حمایت اور تعاون سے کووڈ ٹیکہ کاری کا کیمپ بھی منعقد کیا ہے، جس میں تمام تحفظاتی اقدمات کو مد نظر رکھا گیاہے۔
*************
ش ح ۔ ا ع۔ ک ا
U. No. 4454
(Release ID: 1718250)
Visitor Counter : 237