ریلوے کی وزارت

ہندوستانی ریلوے کی آکسیجن ایکسپریس مہم کی 100ویں ٹرین نے سفر مکمل کیا



ملک میں 100ویں آکسیجن ایکسپریس سے 6260 میٹرک ٹن کی سپلائی کی گئی



آکسیجن ایکسپریس سے کل ملک کے مختلف حصوں میں 800 میٹرک ٹن آکسیجن کی سپلائی کی گئی



آکسیجن ایکسپریس کے ذریعے اب تک اتراکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، ہریانہ، تلنگانہ، راجستھان، دہلی اور اتر پردیش میں آکسیجن کی شکل میں راحت پہنچائی گئی


دہرادون اور پونہ میں کل رات پہنچی پہلی آکسیجن ایکسپریس کے توسط سے بالترتیب 120 میٹرک ٹن اور 55 میٹرک ٹن کی سپلائی کی گئی

اب تک مہاراشٹر کو 407 میٹرک ٹن، اتر پردیش کو تقریباً 1680 میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش کو 360 میٹرک ٹن، ہریانہ کو 939 میٹرک ٹن، تلنگانہ کو 123 میٹرک ٹن، راجستھان کو 40 میٹرک ٹن، کرناٹک کو 120 میٹرک ٹن اور دہلی کو 2404 میٹرک ٹن آکسیجن کی سپلائی کی گئی

Posted On: 12 MAY 2021 3:52PM by PIB Delhi

ہندوستانی ریلوے موجودہ چیلنجز کا سامنا اور نئے طریقوں کی تلاش کے ساتھ ملک کی مختلف ریاستوں کی مانگ پر لیکوئڈ میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) کی سپلائی کی اپنی مہم کو لگاتار جاری رکھتے ہوئے لوگوں کو راحت پہنچا رہی ہے۔ ہندوستانی ریلوے اب تک ملک کی مختلف ریاستوں میں 396 ٹینکروں میں تقریباً 6260 میٹرک ٹن طبی استعمال کے لیے آکسیجن کی سپلائی کر چکی ہے۔

کل آکسیجن ایکسپریس کے ذریعے ملک کے مختلف حصوں میں تقریباً 800 میٹرک ٹن آکسیجن کی سپلائی کی گئی۔

اس مہم کے تحت اب تک 100 آکسیجن ایکسپریس کا سفر مکمل ہو چکا ہے اور مختلف ریاستوں کو راحت پہنچائی گئی ہے۔

ہندوستانی ریلوے، ریاستوں کی مانگ پر حتی الامکان مقدار اور کم ازکم وقت میں لیکوئڈ میڈیکل آکسیجن کی سپلائی کے لیے پابند عہد ہے اور اس پر لگاتار کام کر رہی ہے۔

ہندوستانی ریلوے کے ذریعے شروع کی گئی آکسیجن ایکسپریس مہم کے تحت اس پریس ریلیز کو جاری کرتے وقت تک مہاراشٹر میں 407 میٹرک ٹن، اتر پردیش میں تقریباً 1680 میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش میں 360 میٹرک ٹن، ہریانہ میں 939 میٹرک ٹن، تلنگانہ میں 123 میٹرک ٹن، راجستھان میں 40 میٹرک ٹن، کرناٹک میں 120 میٹرک ٹن اور دہلی میں 2404 میٹرک ٹن سے زیادہ آکسیجن کی سپلائی کی جا چکی ہے۔

جھارکھنڈ کے ٹاٹا نگر سے 120 میٹرک ٹن آکسیجن لیکر اتراکھنڈ میں کل رات پہلی آکسیجن ایکسپریس پہنچی۔

پونہ میں بھی کل دیر رات پہنچی پہلی آکسیجن ایکسپریس نے 55 میٹرک ٹن آکسیجن کی سپلائی کی۔ یہ سپلائی اوڈیشہ کے انگل سے کی گئی۔

آکسیجن کی ڈھلائی ایک پیچیدہ عمل ہے اور ڈھلائی سے جڑے اعداد و شمار لگاتار اپ ڈیٹ کیے جا رہے ہیں۔ کچھ اور آکسیجن ایکسپریس دیر رات اپنی اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہوں گی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 4423

 


(Release ID: 1718181) Visitor Counter : 216