وزارت دفاع

آپریشن سمدر سیتو II آئی این ایس ترکش قطر سے طبی آکسیجن کی کھیپ لے کر پہنچا

Posted On: 12 MAY 2021 5:32PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  12/مئی2021 ۔ بھارتی بحریہ کے ذریعہ شروع کی گئی کووڈ راحت مہم ’سمدر سیتو II‘ کے ایک جزو کے طور پر آئی این ایس ترکش، مائع طبی آکسیجن (ایل ایم او) سے بھرے ہوئے دو کرایوجینک کنٹینر (ہر ایک میں 20 میٹرک ٹن) اور 230 آکسیجن سلنڈر لے کر 12 مئی 2021 کو ممبئی پہنچا۔

یہ آکسیجن کنٹینر فرانسیسی مشن کے ذریعہ ’’آکسیجن سولیڈریٹی برج‘‘ کے جزو کے طور پر فراہم کئے گئے اور آکسیجن سلنڈر قطر میں رہنے والے غیرمقیم بھارتیوں کے ذریعہ تحفتاً دیے گئے تھے۔

ان سامانوں کو مہاراشٹر کی سول انتظامیہ کے سپرد کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix2URZB.jpeg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix43B77.jpeg

 

******

شح۔ م م۔ م ر

U-NO.4431



(Release ID: 1718133) Visitor Counter : 215