ریلوے کی وزارت
بھارتی ریلوے کی ’’آکسیجن ایکسپریس‘‘ کا خیرمقدم کرکے 9ویں ریاست بننے جارہا ہے اتراکھنڈ
آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں سے کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، ہریانہ، تلنگانہ، راجستھان، دہلی اور اترپردیش میں 5735 میٹرک ٹن سے بھی زیادہ آکسیجن پہنچائی گئی
تین سو پچہتر (375) سے بھی زیادہ ٹینکروں میں بھرکر آکسیجن مختلف ریاستوں میں پہنچائی گئی ہے
نوے (90) سے بھی زیادہ آکسیجن ایکسپریس نے اپنا سفر مکمل کرلیا ہے
ایک سو بیس (120) میٹرک ٹن آکسیجن کے ساتھ پہلی آکسیجن ایکسپریس آج رات اتراکھنڈ پہنچے گی
پچاس (50) میٹرک ٹن سے بھی زیادہ آکسیجن کے ساتھ پہلی آکسیجن ایکسپریس آج پونے پہنچے گی
بنگلورو کو 120 میٹرک ٹن آکسیجن موصول ہوئی
اب تک مہاراشٹر میں 293 میٹرک ٹن، اترپردیش میں تقریباً 1630 میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش میں 340 میٹرک ٹن، ہریانہ میں 812 میٹرک ٹن، تلنگانہ میں 123 میٹرک ٹن، راجستھان میں 40 میٹرک ٹن، کرناٹک میں 120 میٹرک ٹن اور دہلی میں 2383 میٹرک ٹن سے بھی زیادہ آکسیجن اتاری گئی ہے
Posted On:
11 MAY 2021 5:17PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 11/مئی2021 ۔ سبھی رکاوٹوں پر قابو پاتے ہوئے اور نئے نئے حل تلاش کرکے ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں مائع طبی آکسیجن (ایل ایم او) کی ڈیلیوری کرکے مریضوں کو بھاری راحت پہنچانے کے لئے بھارتی ریلوے کا سفر مسلسل جاری ہے۔ بھارتی ریلوے نے اب تک ملک کی مختلف ریاستوں میں 375 سے بھی زیادہ ٹینکروں میں بھرکر تقریباً 5735 میٹرک ٹن ایل ایم او کی ڈیلیوری کی ہے۔
کل آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے ملک بھر میں 755 میٹرک ٹن ایل ایم او کی ڈیلیوری کی۔
نوے سے زیادہ آکسیجن ایکسپریس ٹرینیں اب تک اپنا سفر مکمل کرچکی ہیں۔
یہ بھارتی ریلوے کی ہی انتھک کوشش ہے جس کے تحت گزارش کرنے والی ریاستوں کو کم از کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ایل ایم او پہنچائی جارہی ہے۔
اس ریلیز کے جاری ہونے کے وقت تک مہاراشٹر میں 293 میٹرک ٹن، اترپردیش میں تقریباً 1630 میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش میں 340 میٹرک ٹن، ہریانہ میں 812 میٹرک ٹن، تلنگانہ میں 123 میٹرک ٹن، راجستھان میں 40 میٹرک ٹن، کرناٹک میں 120 میٹرک ٹن اور دہلی میں 2383 میٹرک ٹن سے بھی زیادہ آکسیجن اتاریجاچکی ہے۔
دہرادون (اتراکھنڈ) اور پونے (مہاراشٹر) کے نزدیک واقع اسٹیشن بھی اپنی پہلی آکسیجن ایکسپریس کا خیرمقدم جلد ہی کرنے والے ہیں۔
اتراکھنڈ میں پہلی آکسیجن ایکسپریس کے آج رات جھارکھنڈ کے ٹاٹا نگر سے 120 میٹرک ٹن آکسیجن لے کر پہنچنے کی امید ہے۔
پونے میں بھی آکسیجن ایکسپریس کے آج انگول (اڑیسہ) سے 50 ایم ٹی سے زیادہ آکسیجن لے کر پہنچنے کی امید ہے۔
نئی آکسیجن کو منزل تک پہنچانے کا کام ایک بہت ہی سرگرم مشق (ڈائنیمک ایکسرسائز) ہے اور متعلقہ اعداد و شمار ہر وقت اپڈیٹ ہوتے رہتے ہیں۔ کئی اور آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں کے ابھی کچھ دیر بعد رات میں اپنا سفر شروع کرنے کی امید ہے۔
******
شح۔ م م۔ م ر
U-NO.4394
11.05.2021
(Release ID: 1717854)
Visitor Counter : 210