پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

رقیق آکسیجن کی ڈھلائی  کو آسان بنانے کے لئے سرکاری شعبے کی تیل اور گیس کمپنیاں مدد فراہم کرارہی ہیں


اضافی آئی ایس او کنٹینرس اور سلنڈر کی خرید کے لئے آرڈر جاری کئے گئے

Posted On: 11 MAY 2021 4:06PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے تحت سرکاری شعبے کی تیل اور گیس کمپنیاں ملک کی ایک ذمہ دار کارپوریٹ شہری کی طرح اپنے فرائض کو نبھاتے ہوئے کووڈ-19 وبا کی دوسری لہر سے ملک کی لڑائی میں پوری تندہی سے مدد کررہی ہیں۔ اس کے تحت پی ایس یو کمپنیاں رقیق آکسیجن کی ڈھلائی کو اور بہتر بنانے کی سمت میں خاص طور سے کام کررہی ہیں۔

اس وقت 12 ٹینکر اور آئی ایس او کنٹینر سروس میں ہیں جن کی صلاحیت  650 میٹرک ٹن ہے۔ ان اعدادوشمار میں اس ماہ کے آخر تک کافی اضافہ ہونے کا امکان ہے، کیونکہ اس ماہ کے آخر تک ٹینکروں کی تعداد بڑھ کر 26 اور آئی ایس او کنٹینر کی تعداد بڑھ کر 117 ہو جائے گی ، جن کی مجموعی صلاحیت 2314 میٹر ٹن ہوگی ۔  95 آئی ایس او کنٹینرس خریدے جارہے ہیں جن کی مجموعی صلاحیت 1940 میٹرک ٹن ہوگی ۔ 30 آئی ایس او کنٹینر کے لئے پہلے ہی آرڈر جاری کئے جاچکے ہیں جن کی صلاحیت 650 میٹرک ٹن کی ہوگی جبکہ باقی کے آئی ایس او کنٹینرس کے لئے بات چیت کا عمل جاری ہے ۔

40 سے 50لیٹر کی صلاحیت والے 10000 آکسیجن سلنڈر کی خرید کے لئے آرڈر جاری کردئے گئے ہیں۔ 300 بڑے سلنڈر ہوں گے جن کی صلاحیت 150 سے 500 لیٹر اور 150 سے 450 لیٹر ہوگی۔ ان سلنڈر  کی سپلائی جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔

یہ کمپنیاں رقیق آکسیجن بھی درآمد کررہی ہیں۔ بحرین ، یو اے ای، سعودی عرب، کویت اور تھائی لینڈ سے 900 میٹرک ٹن رقیق آکسیجن درآمد کی جارہی ہے۔ جو ان ملکوں کی طرف سے امداد کے طور پر دی جارہی ہے۔ اس کی پہلی کھیپ پہلے ہی بھارت پہنچ چکی ہے۔ دوسری کھیپ بھی جلد ہی بھارت آجائے گی۔ اس کے علاوہ 12840 میٹرک ٹن رقیق آکسیجن کی درآمد تجارتی بنیاد پر کی جارہی ہے، اسے ملاکر کل آکسیجن کی درآمد 13740 میٹرک ٹن تک پہنچ جائے گی۔

*******

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

11-05-2021

(U: 4392)



(Release ID: 1717835) Visitor Counter : 191