وزارت دفاع

ہندوستانی بحری جہاز کوچی اور تبار، اہم طبی سازوسامان لیکر نیو منگلور بندرگاہ پہنچ گئے

Posted On: 11 MAY 2021 6:40PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 11 مئی 2021: کوویڈ امدادی مہم 'سمدرا سیٹو' II کو تیز کرتے ہوئے ، ہندوستان کے دو اور بحری جہاز، کوچی اور تبار، 11 مئی کو اہم طبی سازوسامان لیکر، نیو منگلور پورٹ پہنچ گئے ہیں۔

پانچ کنٹینروں میں 100 ایم ٹی مائع طبی آکسیجن (ایل ایم او) اور 1200 آکسیجن سلنڈروں کی مجموعی کھیپ کے ساتھ، دونوں جہاز، 06 مئی 21 کو کویت سے ہندوستان کے لئے روانہ ہوئے تھے۔

ساز وسامان کی یہ کھیپ مزید ضروری کارروائی کے لئے، انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ کے حکام کے حوالے کردی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix253D6.jpeg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix1U7P3.jpeg

****

 

 

U.No. 4401

ش ح۔ ا ع ۔س ا

 



(Release ID: 1717809) Visitor Counter : 139