صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ راحت امداد پر اپ ڈیٹ


کووڈ-19 عالمی وبا کے خلاف ردعمل میں ہندوستان کے لیے عالمی امداد اور تعاون اور ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کو تیز رفتار اور مؤثر تقسیم

اب تک 6738 آکسیجن کنسنٹریٹرز؛ 3856 آکسیجن سلنڈر؛ 16 آکسیجن جنریشن پلانٹ؛ 4668 وینٹیلیٹر/Bi PAP؛ تقریباً 3 لاکھ ریمڈیسویر شیشیاں تقسیم/بھیجی جا چکی ہیں

Posted On: 09 MAY 2021 4:59PM by PIB Delhi

ہندوستان کے ساتھ یکجہتی اور خیر سگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، عالمی برادری نے کووڈ-19 کے خلاف اس اجتماعی لڑائی میں ہندوستان کی کوششوں کی حمایت میں مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا ہے۔ حکومت ہند نے موصول ہونے والے امدادی سامانوں کی فوری تقسیم اور فراہمی کے لیے ایک منظم طریقہ کار ڈیزائن کیا ہے۔ اس سے تیسرے درجے کے نگہداشت کے اداروں اور وصول کنندہ ریاستوں/مرکز زیر انتظام علاقوں کے میڈیکل انفراسٹرکچر کی تکمیل، اور اسپتال میں داخل کووڈ 19 مریضوں کے مؤثر طبی انتظام کے ان کی طبی انتظام کی صلاحیتوں کو تقویت ملے گی۔

حکومت ہند کو 27 اپریل 2021 سے مختلف ممالک / تنظیموں کی طرف سے بین الاقوامی عطیات اور کووڈ-19 امدادی طبی سامانوں اور آلات کی امداد مل رہی ہے۔

مجموعی طور پر، 27 اپریل 2021 سے 8 مئی 2021 تک، 6738 آکسیجن کنسنٹریٹر؛ 3856 آکسیجن سلنڈر؛ 16 آکسیجن جنریشن پلانٹ؛ 4668 ونٹیلیٹر/Bi PAP؛ تقریباً 3 لاکھ ریمڈیسیویر شیشیاں تقسیم/بھیجی جا چکی ہیں۔

کینیڈا، تھائی لینڈ، نیدرلینڈ، آسٹریا، جمہوریہ چیک، اسرائیل، امریکہ، جاپان، ملائیشیا، یو ایس (گلیڈ)، یو ایس (سیلزفورس) اور تھائی لینڈ میں ہندوستانی برادری کی طرف سے8 مئی 2021 کو موصول ہونے والی اہم اشیا میں شامل ہیں:

 

  • آکسیجن کنسنٹریٹر (2404)
  • ریمڈیسیویر (25,000)
  • ونٹیلیٹر (218)
  • ٹیسٹنگ کٹ (6,92,208)

 

وصول کنندہ ریاستوں/مرکز زیر انتظام علاقوں اور اداروں کو مؤثر فوری تقسیم، اور فراہمی ایک جاری عمل ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے ذریعہ مستقل بنیادوں پر اس کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے۔

پروفیسر رندیپ گلیریا، ڈائریکٹر ایمس، نئی دہلی نےبڑھتے ہوئے معاملوں سے نمٹنے کے لیے طبی سازوسامان - ونٹیلیٹر، آکسیجن سلنڈر اور آکسیجن کنسنٹریٹر کی صورت میں غیرملکی امداد بھیجنے کے لیے سب کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے عالمی وبا سے لڑائی میں مدد کرنے والے ہر ایک شخص کا دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کیا۔

 

[ڈی ڈی نیوز ٹیوٹر لنک: https://twitter.com/DDNewslive/status/1391323595930886147?s=08]

 

ایمس رائے بریلی کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر اروند راجونشی نے ایمس رائےبریلی میں مریضوں کی مدد کے لیے غیر ملکی امداد کے حصے کے طور پر موصول ہونے والے کووڈ 19 ساز و سامان کے بارے میں بات کی۔

 

[ڈی ڈی نیوز ٹیوٹر لنک: https://twitter.com/DDNewslive/status/1391328402490105858?s=08]

 

فوٹو 1۔ ریاست مہاراشٹر کی صحت کی سہولیات میں استعمال کے لیے ڈنمارک سے موصول ہونے والے 53 وینٹیلیٹرز آج نئی دہلی سے روانہ کیے جانے کے لیے تیار ہیں۔

 

ڈاکٹر ایس کلیانی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ایمس بی بی نگر، تلنگانہ نے اسپتال کے لیے بر وقت غیر ملکی امداد حاصل کرنے کے لیے حکومت ہند اور ریاستی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اسپتال کو آکسیجن سلنڈر، Bi Pap مشین اور دیگر کووڈ 19 سامان بھی موصول ہوئے ہیں۔ انھوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں اور کووڈ مناسب طرز عمل کی پیروی کریں۔

 

[ڈی ڈی نیو ٹیوٹر لنک: https://twitter.com/DDNewslive/status/1391337442058268674?s=08]

 

پروفیسر ڈاکٹر سرمن سنگھ، دیر، ایمس بھوپال نے امداد کے لیے بیرونی امدادی ایجنسیوں کا شکریہ ادا کیا۔ اب تک انھیں حکومت ہند کی طرف سے مختص کردہ غیر ملکی امداد سے 80 ٹرالیاں، 100 آکسیجن کنسنٹریٹر، 1 لاکھ ماسک اور 5000 سرجیکل گاؤن موصل ہوئے ہیں۔

 

[MoHFWٹویٹر لنک: https://twitter.com/MoHFW_INDIA/status/1391055535038861321?s=08]

 

پروفیسر سی ایم سنگھ، ایمس، پٹنہ نے بتایا کہ کس طرح غیر ملکی امداد سے اسپتال کے لیے وبا سے لڑنے میں مدد ملے گی۔

 

[MoHFW ٹویٹر لنک: https://twitter.com/MoHFW_INDIA/status/1391061196669784064?s=08]

 

ایمس رائے پور کے ڈاکٹر نتن ناگرکر کا کہنا ہے کہ اسپتال کو 50 آکسیجن کنسنٹریٹرز اور 64 جمبو آکسیجن سلنڈر ملے ہیں اور انھوں نے مریضوں کے لیے فوری طور پر ان کا استعمال شروع کردیا ہے۔

 

[MoHFW ٹویٹر لنک: https://twitter.com/MoHFW_INDIA/status/1391059277951893505?s=08]

 

بطور امداد، گرانٹ موصول ہونے والے غیر ملکی کووڈ سامانوں کی وصولی اور تقسیم کے لیے مرکزی وزارت صحت میں ایک مخصوص کوآرڈینیشن سیل تشکیل دیا گیا ہے۔ اس سیل نے 26 اپریل 2021 سے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ وزارت صحت نے 2 مئی 2021 سے ایک معیاری آپریٹنگ طریقہ کار مرتب اور نافذ کیا ہے۔

                                          **************

ش ح۔ف ش ع-م ف

U: 4330



(Release ID: 1717709) Visitor Counter : 174