شہری ہوابازی کی وزارت
ٹرانسپورٹ ہوپ: کولکاتا ہوائی اڈے سے طبی سامان کی ڈلیوری بلارکاوٹ جاری
Posted On:
09 MAY 2021 5:45PM by PIB Delhi
ملک کورونا وائرس کے خلاف ایک سخت جنگ لڑرہا ہے اور بحران کی اس گھڑی میں ٹیکے، آکسیجن کن سنیٹریٹرس، اوکسی میٹرس اور دیگر ضروری طبی سامان کی سپلائی انتہائی اہم ہیں۔ اس لڑائی میں شہری ہوابازی کی وزارت، مختلف ہوائی اڈوں اور ایئرلائنز اور ان کے کورونا جانباز، مختلف شہروں، ریاستوں سے آنے یا باہر جانے والے سبھی ضروری میڈیکل چیزوں کی بلارکاوٹ سپلائی کو یقینی بنانے میں اپنا اہم رول نبھارہے ہیں۔ کولکاتا ہوائی اڈہ، کووڈ-19 کے خلاف اس جنگ میں اہم رول نبھارہا ہے۔کولکاتا ہوائی اڈہ سے آنے جانے والی ویکسین اور دیگر ضروری طبی سامان کی نقل وحمل کی تفصیل حسب ذیل ہے۔
26.04.2021
- کووڈ ویکسین (کووی شیلڈ) کے 50 ڈبے پونے سے وصول کئے گئے۔
- کووڈ ویکسین (کووی شیلڈ) کے 38 ڈبے شمال مشرقی ہندوستان اور پورٹ بلیئر میں الگ الگ جگہ پر بھیجے گئے۔
28.04.2021
- کووڈ-19 ویکسین کے 5 ڈبے سکم کو بھیجے گئے۔
- پونے ہوائی اڈے سے کولکاتا ہوائی اڈہ پر کووی شیلڈ ٹیکوں کے 85 ڈبے وصول کئے گئے۔ انہیں صحت محکمہ کے سپرد کردیاگیا۔
- آکسیجن کن سنٹیٹرس کے 169 پیس دوحہ سے قطر پرواز کیو آر 8094 سے کولکاتا ہوائی اڈہ پہنچے۔
30.04.2021
- ایئر انڈیا کی اڑان نمبر اے آئی-15 میں ایزول کے لئے 260 کلو گرام وزن کے کووی شیلڈ ویکسین کے 9 ڈبے بھیجے گئے۔
- اسپائس جیٹ کی اڑان- ایس جی 7634 سے کولکاتا ایئرپورٹ پر آکسیجن کن سنٹیٹرس کے 1290 کلو گرام وزن والے 50 باکس آئے۔
01.05.2021
- یکم مئی 2021 کو انڈین ایئر لائنز کے ذریعے سے پورے ہندوستان میں آکسیجن کن سنٹیٹر کے 47 پیس بھیجے گئے۔
02.05.2021
- ولگا ڈنے پرو اے این 124 طیارہ میں کولکاتا ہوائی اڈہ پر 8.2 میٹرک ٹن وزن کے 12 آکسیجن کنٹینرس پہنچے۔ ان خالی کنٹینروں کا استعمال رقیق میڈیکل آکسیجن کی جانچ کے لئے پروسیسنگ اور سپلائی کے لئے کیا جاتا ہے۔
- انڈیگو کے ذریعے سے پورے ہندوستان میں مختلف مقامات پر آکسیجن کن سنٹیٹرس کے 30 پیس بھیجے گئے۔
03.05.2021
- 416 کلو گرام وزن والے 13 ڈبوں میں کووڈ ویکسین کی کھیپ کو ایئر انڈیا کے طیارے سے اگرتلہ بھیجا گیا۔
- آکسیجن کن سنٹیٹرس کے 9502 کلو گرام وزن والے 430 باکس انڈیگو اڑان نمبر6 ہے۔
04.02.2021
- ایئر انڈیا طیارے کے ذریعے سے گواہاٹی، امپھال اور ایزول، ہر ایک جگہ کووڈ-19 ویکسین کے 7 باکس بھیجے گئے۔
- اسپائس جیٹ کی اڑان نمبر ایس جی 7009 کے ذریعے سے آکسی میٹر کے 50 پیکیٹ اور ہانگ کانگ سے آکسیجن کن سنٹیٹرس کے 252 پیکٹس کولکاتا ہوائی اڈے پر پہنچے۔
05.05.2021
- کولکاتا ہوائی اڈہ کو حیدر آباد سے کوویکسین کے 564 کلو گرام وزن کے 21 ڈبے ملے۔
- پونے ہوائی اڈے سے کووی شیلڈ ویکسین کے 1376 کلو گرام وزن کے 43 باکس محکمہ صحت کو سونپ دیے گئے۔
06.05.2021
- کولکاتا ہوائی اڈے کے ذریعے 2654 کلو گرام وزن والے آکسیجن کن سنٹیٹرس کے 124 پیس ہندوستان کے مختلف شہروں میں بھیجے گئے۔
- کولکاتا ہوائی اڈے نے 8924کلو گرام وزن والے آکسیجن کن سنٹیٹرس کے 430 پیکیج حاصل کئے۔
07.05.2021
- بھارتی فضائیہ آئی اے ایف نے کولکاتا ہوائی اڈہ پر 75 آکسیجن سلنڈرس پہنچا ہے۔
- امارات اور اسپائس جیٹ کے ذریعے آکسیجن کن سنٹیٹرس کے 380 پیس کولکاتا پہنچے
- دلی سے بھارتی فضائیہ کے سی-130 جے طیارہ سے 2442 کلو گرام وزن والے 324 پیس آکسیجن کن سنٹیٹرس کولکاتا ہوائی اڈہ پر وصول ہوئے، جنہیں ہوائی اڈہ پہنچ پانے کے 30 منٹ کے اندر مغربی بنگال صحت محکمہ کو سونپ دیاگیا۔
- 544 کلو گرام وزن والے کووی شیلڈ ویکسین کے 17 باکسیز ممبئی سے کولکاتا ہوئی اڈے پر پہنچے اور اسے ریاست کے محکمہ صحت کو سونپ دیاگیا۔
- 288 کلو گرام وزن کے کووی شیلڈ ویکسین کے 9 باکسیز کولکاتا ہوائی اڈے سے ایئر انڈیا کے ذریعے سے گواہاٹی پہنچ گئے۔
کووڈ جانبازوں کے ذریعے سبھی نقل وحمل کو خوش اسلوبی سے انجام دیاگیا تھا اور پیش پیش رہنے والے ورکروں کے ذریعے ان کھیپوں کو کم از کم وقت میں سونپ دیاگیا تھا۔
Oxygen cylinders received on 7th May 2021
Oxygen containers weighing 8.2 MT each arrived at Kolkata Airport in Volga Dnepr AN124 aircraft.
Covaxin received from Hyderabad.
Covishield from Mumbai on 7th May 2021
430 packages of Oxygen concentrators received on 6th May 2021
.......................
ش ح،ح ا، ع ر
09-05-2021
U-4324
(Release ID: 1717414)
Visitor Counter : 286