بھارتی چناؤ کمیشن

بھارت کے انتخابی کمیشن ای سی آئی نے عالمی وبا کے تناظر میں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پارلیمانی اور اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات ملتوی کردینے کا فیصلہ کیا ہے

Posted On: 05 MAY 2021 8:05PM by PIB Delhi

      1۔پارلیمانی حلقوں میں مشتہر کردہ تین خالی سیٹیں ہیں۔یعنی کے دادراونگر حویلی،28-کھنڈوا(مدھیہ پردیش) اور منڈی-2(ہماچل پردیش) اور اسمبلی حلقوں میں آٹھ خالی سیٹیں ہیں۔ باالفاظ دیگر ہریانہ میں کالکا-1 اور ایلن آباد-46،راجستھان میں ولبھ نگر-155 ، کرناٹک میں سیند گی-33 ، میگھالیہ میں راجا بالا-47 اور مارینگ نینگ-13 (ایس ٹی) ، ہماچل پردیش میں فتح پور اور آندھر پردیش میں باڑویل -124(ایس ٹی) ان کے علاوہ چند مزید خالی سیٹیں ہیں جن کی رپورٹ اور مشتہر کئے جانے کا انتظار ہے اور ان کی تصدیق کی جارہی ہے۔

2۔عوامی نمائندگی کے قانون مجریہ 1951 کی دفعہ اے-151 کے ضابطوں کے مطابق خالی سیٹوں کو سیٹوں کے خالی ہونے کی تاریخ سے چھ مہینے کے اندر اندر ضمنی انتخابات کے ذریعہ پر کئے جانے کی ضرورت ہے۔ بشرطیکہ سیٹ کے خالی ہونے کے تعلق سے باقی بچی ہوئی مدت ایک سال یا اس سے زیادہ ہو۔

3۔کمیشن نے آج اس معاملے کا جائزہ لیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں کووڈ-19 کی دوسری لہر کے پھیلنے کی وجہ سے ضمنی انتخابات کرانا مناسب نہیں ہوگا تاوقتیکہ عالمی وبا کی صورتحال میں خاطر خواہ بہتری نہ آجائے اور حالات ان ضمنی انتخابات کے انعقاد کیلئے سازگار نہ ہوجائیں۔

4۔کمیشن این ڈی ایم اے اور ایس ڈی ایم اے جیسے بااختیار اداروں کے ساتھ عالمی وبا کی صورتحال جائزہ لئے جانے اور متعلقہ ریاستوں سے ضروری معلومات حاصل کرنے کے بعد مستقبل میں مناسب وقت پر اس معاملے میں کوئی فیصلہ کرےگا۔

 

*******

ش ح- ع م- م ش

 U: 4341

 



(Release ID: 1717384) Visitor Counter : 166