وزارت دفاع

ڈی جی اے ایف ایم ایس کو سابق ​​اے ایم سی / ایس ایس سی میڈیکل آفیسروں کے تقرری کا اختیارحاصل ہوا

Posted On: 09 MAY 2021 11:53AM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 09 مئی         وزارت دفاع نے سابق آرمی میڈیکل کور (اے ایم سی) / شارٹ سروس کمیشن (ایس ایس سی) میڈیکل آفیسروں کی  تقرری کے لئے ڈائریکٹوریٹ جنرل آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز (ڈی جی اے ایف ایم ایس) کو ایک حکم جاری کیا ہے۔ ’ٹور آف ڈیوٹی‘ اسکیم کے تحت ، 2017 سے 2021 کے درمیان سبکدوش ہوئے 400 سابق ​​اے ایم سی / ایس ایس سی میڈیکل آفیسروں  کو  زیادہ سے زیادہ 11 ماہ کی مدت کے لئے معاہدہ کی بنیاد پر تقرری کیے جانے کی امید ہے۔

08 مئی 2021 کو جاری کردہ اس حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ سبکدوشی کے وقت حاصل ہونے والی تنخواہ سے بنیادی پنشن میں کمی کر کے ایک مقررہ ماہانہ یک مشت رقم فراہم کی جائے گی۔ ساتھ ہی جہاں بھی ماہر ین کی نخواہ ضروری ہوگی وہاں دیا جائے گا۔ یہ رقم معاہدے کی مدت کیلئے بدستور باقی رہے گی اور کسی دوسرے الاؤنس کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔ تقرر کیے گئے میڈیکل آفیسروں کو سویلین معیار کے مطابق طبی طور پر فٹ ہونا ضروری ہے۔

یاد رہے کہ وزارت دفاع نے موجودہ کووڈ – 19 کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے شہری انتظامیہ کی مدد کے لئے اضافی افرادی قوت کو متحرک کرنے کے لئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ اے ایف ایم ایس نے پہلے ہی متعدد اسپتالوں میں ماہرین ، سپر ماہرین اور نیم طبی عملوں سمیت اضافی ڈاکٹروں کو تعینات کیا ہے ، جبکہ اے ایف ایم ایس کے شارٹ سروس کمیشنڈ ڈاکٹروں کو 31 دسمبر 2021 تک سروسز میں توسیع  کی گئی ہے جس میں مزید 238 ڈاکٹروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ حال ہی میں اے ایف ایم ایس سے سبکدوش ہوئے میڈیکل کے پیشہ سےوابستہ افراد کو بھی  صحت کے شعبہ سے وابستہ پیشہ ور افراد کے کام کی صلاحیت کو مزید مستحکم کرنے کے از سر نو تعینات کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ، ملک کے تمام شہریوں کو ای سنجیونی او پی ڈی پر آن لائن مفت مشاورت فراہم کرنے کے لئے سابق دفاعی ڈاکٹروں کو میدان میں لایا گیا ہے۔ اس خدمت کا فائدہ ویب سائٹ https://esanjeevaniopd.in/ پر حاصل کیا جاسکتا ہے۔  51 ہائی پریشر والے سابق فوجی دستوں کی فراہمی صحت اسکیم (ای سی ایچ ایس) پولی کلینک میں تین ماہ کے لیے نائٹ ڈیوٹی کے لیے اضافی ٹھیکے پر رکھے گئے ملازمین کو بھی عارضی طور پر رکھا گیا ہے تاکہ سابق فوجیوں اور ان پر انحصار کرنے والوں کی ضرورتوں کی تکمیل کی جاسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 (ش ح ۔ رض (

U-4315


(Release ID: 1717300) Visitor Counter : 279