سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
این ایچ اے آئی نے مائع میڈیکل آکسیجن لے جانے والے ٹینکروں کو ٹول فیس سے مستثنیٰ کر دیا
Posted On:
08 MAY 2021 6:41PM by PIB Delhi
قومی شاہراہوں میں مائع میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) لے جانے والے ٹینکروں اور کنٹینرز کو بلا کسی روک ٹوک راستہ فراہم کرنے کے لیے، ٹول پلازہ میں ایسی گاڑیوں کو صارف فیس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ کووڈ-19 عالمی وبا کی وجہ سے ملک بھر میں میڈیکل آکسیجن کے غیر معمولی مطالبے کو مد نظر رکھتے ہوئے، مائع میڈیکل آکسیجن لے جانے والے کنٹینروں کو دو مہینے تک یا اگلے احکامات تک دیگر ہنگامی گاڑیوں جیسے ایمبولینس کی طرح مانا جائے گا۔
حالانکہ ٹول پلازہ پر فاسٹیگ لاگو ہونے کے بعد انتظار کا وقت تقریباً صفر ہو گیا ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا پہلے ہی میڈیکل آکسیجن کی تیز رفتار اور بغیر کسی رکاوٹ نقل و حمل کے لیے ایسی گاڑیوں کو ترجیحی گزرگاہ فراہم کر رہی ہے۔ این ایچ اے آئی کی جانب سے اس کے تمام عہدیداروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ عالمی وبا سے لڑنے کے لیے حکومت اور نجی اداروں کی فعال طور پر مدد کریں۔
کووڈ-19 کے قہر نے ملک بھر میں مائع میڈیکل آکسیجن کی زبردست مانگ پیدا کر دی ہے۔ جاری بحران کے دوران، کووڈ-19 سے متاثرہ مریضوں کی زندگیاں بچانے کے لیے اسپتالوں اور طبی مراکز میں مائع میڈیکل آکسیجن کی بر وقت فراہمی بہت اہمیت کی حامل ہے۔ ٹول پلازوں پر صارف فیس کی ادائیگی سے چھوٹ قومی شاہراہوں پر میڈیکل آکسیجن کی تیز رفتار نقل و حرکت کو یقینی بنائے گی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 4307
(Release ID: 1717197)
Visitor Counter : 181