وزارت دفاع

ہندوستانی فوج میں خواتین فوجی پولیس کے پہلے  بیچ کی شمولیت

Posted On: 08 MAY 2021 5:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی 8 مئی 2021: بنگلورو میں ملیٹری پولیس سینٹر اور اسکول(سی ایم پی    سی اور ایس )کی کورنے 8 مئی 2021 کو دورناچاریہ پریڈ گراؤنڈ میں 83 خواتین فوجیوں کے پہلے  بیچ کی توثیقی پریڈ کا انعقاد کیا۔اس پریڈ کا اہتمام تمام کووڈ پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک کم اہم پروگرام کے طور پر منعقد کیا گیا ۔ سی پی ایم مرکز اور اسکول کے کمانڈینٹ نے پریڈ کا جائزہ لیتے ہوئے نئی توثیق شدہ خواتین فوجیوں کی ان کی نمایاں ڈرل کی تعریف کی اور انھیں بنیادی فوجی تربیت سے متعلق 61 ہفتوں کی تربیت کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔ جس میں پرووسٹ ٹریننگ کی تمام شکلوں کو شامل کرنے کے لئے پولیس کے فرائض اور جنگی قیدیوں کے انتظامات ، رسمی فرائض اور مہارت کی نشوونما شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں تمام طرح کی گاڑیوں کی ڈرائیونگ اور دیکھ ریکھ نیز سگنل مواسلات بھی شامل ہیں۔ فرائض ، تقدس اور قوم کے لئے بے لوث خدمت کے جذبے سے سرشار ہونے کے ساتھ ، انھوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی تربیت اور حاصل کردہ معیارات ، انھیں اچھی پوزیشن پر برقرار رکھیں گے اور وہ ملک کے متنوع خطوں اور آپریشنل حالات میں اپنی نئی اکائیوں میں بخوبی اپنے فرائض انجام دے سکیں گی۔

 

 

****

U.No. 4304

ش ح۔ ا ع ۔س ا

 



(Release ID: 1717161) Visitor Counter : 197