بجلی کی وزارت

این ایچ پی سی نے بڑے پیمانے پر کووڈ ٹیکہ کاری مہم چلائی


وزارت بجلی ، ایم این آر ای اور وزارت بجلی اور ایم این آر آئی کے تحت آنے والی پبلک سیکٹر اکائیوں/ تنظیموں کے ملازمین کے لیے نئی دہلی میں کووڈ –  19 کی ٹیکہ کاری کی جا رہی ہے

Posted On: 08 MAY 2021 8:58AM by PIB Delhi

نئی دہلی۔  08 مئی  حکومت ہند کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) (بجلی اور جدید اور قابل تجدید توانائی) اور وزیر مملکت (ہنر مند ی کی ترقی اور کاروبا) جناب آر کے سنگھ کی ہدایت کے مطابق این ایچ پی سی لمیٹڈ  دہلی / این سی آر خطے میں وزارت بجلی کے ملازمین  اور وزارت بجلی کے تحت آنے والی متعدد سی پی ایس یو /تنظیموں کے ملازمین کے لیے وسیع پیمانے پر کووڈ ٹیکہ کاری مہم چلا رہی ہے۔ ٹیکہ کاری مہم بجلی کے شعبہ کے ملازمین کی حفاظت کے لیے چلائی جا رہی ہے جس سے 24 گھنٹے بجلی کی بغیر رکاوٹ فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PHOTO09VA.jpg

این ایچ پی سی نے نئی دہلی کے اپولواہسپتال  کےاشتراک سے کل 7 مئی 2021 کو آئی آر ای ڈی اے میں ٹیکہ کاری مہم کا اہمتام کیا ۔ مہم کے دوران وزارت بجلی ، این ایچ پی سی ، آئی آر ای ڈی اے ، پی ایف سی ، این ایس پی سی ایل ، این ٹی پی سی ، ایم این آر ای ،این ای ای پی سی او سی ای اے کے کل 117 ملازمین (18 سے 44 سال کے درمیان) نے اس مہم کے دوران کووی شیلڈ ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کی۔ ٹیکہ کاری مہم کو آج  8 مئی 2021 تک بڑھا دیا گیا ہے جس سے کہ مزید ملازمین کو ٹیکہ لگایا جاسکے ۔    

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض۔ ج ا  (

 (08.05.2021)

U-4295


(Release ID: 1717156) Visitor Counter : 178