ریلوے کی وزارت

ملک کی سات ریاستوں کے 17 مختلف مقامات پر کووِڈ کیئر کوچ اب آئیسولیشن اکائیوں کے طور پر مصروف عمل ہیں


ہفتے کے دوران، بروقت اور مشترکہ کوششوں کے توسط سے ریلوے نے فوری طور پر آئیسولیشن کوچوں کو مطالبے والے مقامات پر منتقل کیا

بہتر طبی سہولتوں سے آراستہ ٹیمیں کووِڈ کی ہلکی پھلکی علامات والے مریضوں کے لئے قرنطائن پروٹوکول پر عمل کروانے کی کوشش کر رہی ہیں

اب تقریباً 4700بستروں والے مجموعی طور پر 298 آئیسولیشن کوچ زیر استعمال ہیں

Posted On: 08 MAY 2021 4:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 08 مئی 2021: کووِڈ۔19 کے خلاف سخت نبردآزمائی کے تحت، ریلوے افسران اور دیگر ٹیمیں بروقت اور مشترکہ کاروائیوں کے توسط سے ریاستی صحت اتھارٹیوں اور انتظامیہ تک پہنچنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مرتکز نگرانی اور کام کاج کے تفصیلی پروٹوکول کے توسط سے، ریلوے ریاستوں کے مطالبے پر آئیسولیشن کوچوں کو ملک کے مختلف مقامات تک پہنچانے میں کامیاب رہی۔ آئیسولیشن کوچز، جنہیں پلیٹ فارم پر کھڑا کیا گیا ہے، کی ناکہ بندی کی گئی ہے، میک شفٹ ٹینٹ مہیا کرائے گئے ہیں اور یہاں ڈیوٹی پر تعینات طبی عملے کی سہولت کے لئے ہر طرح کی کوشش کی گئی ہے۔ جہاں پی پی ای کٹس پہننے ۔ اتارنےکے لئےمستقل سہولتیں دستیاب نہیں تھیں، وہاں ریلوے نے مرد و خواتین حفظانِ صحت عملے کے لئے کلی طور پر وقف کوچز میں علیحدہ عارضی اکائیاں فراہم کرانے کے لئے کوششیں کیں۔ ان حفظانِ صحت سہولتی مراکز پر چوبیسوں گھنٹے آر پی ایف عملے کو تعینات کیا گیا ہے۔ ریلوے نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے 2 آکسیجن سلنڈروں اور آگ بجھانے والے آلات کی تجاویز بھی پیش کی ہیں۔ دیگر چیزوں کے علاوہ، ریلوے نے ان کوچوں پر مریضوں کو لانے لے جانے کے لئے ہدایتی رہنمائی اور ریمپ کی سہولت بھی فراہم کرائی ہے۔

اب آئیسولیشن کوچز کو ملک کی 7 ریاستوں کے 17 اسٹیشنوں پر کووِڈ مریضوں کی خدمت کے لئے تعینا ت کیا گیا ہے۔ فی الحال، مختلف ریاستوں کو کووِڈ مریضوں کی نگہداشت کے لئے 298 کوچز سونپے گئے ہیں، جن میں 4700 سے زائد بستر موجود ہیں۔ 7 ریاستوں میں تعینات کیے گئے کوچوں کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

مجموعی طور پر، ریلوے نے ریاست مہاراشٹر میں 60 کوچز تعینات کیے ہیں۔ نندروبار میں، صحتی مراکز میں کووِڈ مریضوں کی تعداد میں مستحکم اضافہ دیکھا گیا اور آئیسولیشن کی مدت کے بعد میڈیکل سرٹیفکیشن کے توسط سے مریضوں کی رخصتی بھی ہوئی۔ مجموعی طور پر اب تک، 116 مریض درج رجسٹر کیے گئے ہیں ، جن میں سے ریاستی صحت اتھارٹیوں کے ذریعہ 93 مریضوں کو رخصتی دے دی گئی ہے۔ یہاں اب 23 مریض سہولتی مرکز سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ریلوے نے 11 کووِڈ کیئر کوچز (جس میں سے ایک کوچ خصوصی طور پر طبی عملے اور سپلائی  کے لئے زیر استعمال ہے)جو اجنی اِن لینڈ کنٹینر ڈِپوپر موجود ہیں ، انہیں ناگپور میونسپل کارپوریشن کے حوالے کیا گیا۔ یہاں 9 مریضوں کو داخل کیا گیا اور آئیسولیشن کے بعد انہیں رخصتی دے دی گئی۔ پال گھر میں، جہاں ریلوے نے حال ہی میں 24 کوچز مہیا کرائے تھے، یہ سہولتی مرکز اب مصروف عمل ہوچکا ہے۔

ریلوے نے مدھیہ پردیش میں 42 کوچوں کو تعینات کیا ہے۔ مغربی ریلوے کے رتلام ڈویژن میں اندور کے قریب تیہی اسٹیشن پر 320 بستروں کی اہلیت کے حامل 22 کوچوں کو تعینا کیا گیا ہے۔ اب تک یہاں 21 مریضوں کو داخل کیا گیا ہے جبکہ 7 مریضوں کو رخصتی دی گئی ہے۔ بھوپال میں 20 کوچوں کو تعینات کیا گیا۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس سہولتی مرکز میں، 29 مریضوں کو داخل کیا گیا جبکہ 11 مریضوں کو رخصت کیا جا چکا ہے۔ آج کی تاریخ تک، 18 مریض اس سہولتی مراکز سے مستفید ہو رہے ہیں۔ اس سہولتی مرکز میں 302 بستر دستیاب ہیں۔

آخری اپ ڈیٹ کے تحت ، ریاست آسام سے حالیہ مطالبے کے ساتھ، ریلوے نے گواہاٹی کے لئے 21 آئیسولیشن کوچ اور سلچر (این ایف ریلوے) کے قریب بدرپور کے لئے 20 آئیسولیشن کوچ روانہ کیے ہیں۔ ہفتے کی شروعات میں، سابرمتی، چندلودیااور دیماپور کے لئے آئیسولیشن کوچز تعینات کیے گئے۔

دہلی میں، ریلوے نے 1200 بستروں کی اہلیت کے ساتھ 75 کووِڈ کیئر کوچز کے لئے ریاستی حکومت کے مکمل مطالبے کو پورا کیا۔ 50 کوچوں کو شکوربستی اور 25 کوچوں کو آنند وہار اسٹیشن پر تعینات کیا گیا ہے۔5مریضوں کو داخل کیا گیا تھا جن میں سے سبھی کو رخصتی دے دی گئی ہے۔ یہاں مجموعی طور پر 1200 بستر دستیاب ہیں۔

اترپردیش میں، حالانکہ ریاستی حکومت کے ذریعہ ابھی تک کوچوں کا مطالبہ نہیں کیا گیا  ہے، فیض آباد، بھدوہی، وارانسی، بریلی اور نجیب آباد میں سے ہر علاقے کو 10 کوچ فراہم کرائے گئے ہیں جن کی مجموعی اہلیت 800 بستر (50 کوچ) ہے۔

ریلوے نے آئیسولیشن یونٹ کے طور پر خدمات انجام دینے کے لئے تقریباً 70000 بستروں پر مشتمل 4400 سے زائد آئیسولیشن کوچ دستیاب کرائے ہیں ۔

*******

 

ش ح ۔اب ن

U-4301



(Release ID: 1717109) Visitor Counter : 184