صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
حکومت ہند عالمی برادری سے موصول شدہ کووڈ-19 کی سپلائیز کو مؤثر طور پر مختص اور فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے
ابھی تک 2933 آکسیجن کنسنٹریٹرس ، 2429 آکسیجن سلنڈرس ،13 آکسیجن جنریشن پلانٹس ،2951 وینٹی لینٹرس/ بائی پیپ / سی پیپ، 3ایل ریمڈیسیور وائلس فراہم کئے جاچکے ہیں
Posted On:
07 MAY 2021 6:25PM by PIB Delhi
نئی دہلی 07 مئی 2021: عالمی وباء کے خلاف اشتراکی اور اجتماعی جدوجہد میں ، حکومت ہند مختلف ممالک نیز تنظیموں سے 27 اپریل 2021 کے بعد سے بین الاقوامی عطیات اور کووڈ-19 راحتی طبی فراہمی اور آلات کی امداد وصول کررہی ہے۔
حکومت ہند کووڈ-19 وباء کے خلاف اس جدوجہد کے ہراول محاذ پر اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
2933 آکسیجن کنسنٹریٹرس ، 2429 آکسیجن سلنڈرس ،13 آکسیجن جنریشن پلانٹس ،2951 وینٹی لینٹرس/ بائی پیپ / سی پیپ، 3ایل ریمڈیسیور وائلس ابھی تک فراہم کئے جاچکے ہیں۔
6 مئی 2021 کو موصول اہم اشیاء میں درج ذیل شامل ہیں:
- نیوزلینڈ
- آکسیجن کنسنٹریٹرس 12 اکائی کے ہر ایک کے 6 پیلیٹس (72)
- برطانیہ
- 20 پیلیٹس ، 46.6 لیٹر (350 ) میں پیکڈ آکسیجن
- جرمنی
- ایک موبائل آکسیجن پلانٹس –پہلا ٹرینچ
- نیدر لینڈس
- وینٹی لیٹر:(450)
- آکسیجن کنسنٹریٹر:(100)
6 مئی 2021 تک موصول تمام اشیاء کو مؤثر طور پر مختص کیا جاچکا ہے اور ریاستوں نیز اداروں کو منظم طریقے سے بھیج دیئے گئے ہیں۔ یہ ایک جاری مشق ہے۔
صفدر جنگ اسپتال نئی دہلی کے میڈیکل سپرینٹنڈینٹ پروفیسر ایس وی آریہ نے وینٹی لیٹرس ، آکسیجن سلنڈرس اور آکسیجن کنسنٹریٹرس سمیت بیرون ملک سے موصول کووڈ-19 سے متعلق آلات کے بارے میں بتایا اور کہا کہ انھیں کووڈ کے مریضوں کے علاج کے لئے استعمال کرنا شروع کیا جاچکا ہے۔
]ڈی ڈی نیوز ٹوئیٹر لنک: https://twitter.com/DDNewslive/status/1390604996077576193?s=08]
دہلی کے صفدرجنگ اسپتال میں ایک انفیوزن پمپ کے استعمال کی تصویر
آندھرا پردیش میں منگلاگیری کے مقام پر قائم اے آئی آئی ایم ایس پر ،ریمڈیسیور موصول کرنے کی تصویر
ناگ پور کے آے آئی آئی ایم ایس سے پروفیسر امول دوبے نے آکسیجن کنسنٹریٹرس کے ذریعہ بروقت مدد فراہم کرنے کے لئے بین الاقوامی عطیہ کاروں کا شکریہ ادا کیا جس کی وجہ سے بہت سے ضرورت مند مریضوں کو لازمی ضروری طبی دیکھ بھال بہتر طور پر فراہم کی گئی ہے۔
]ڈی ڈی نیوز ٹوئیٹر لنک: https://twitter.com/DDNewslive/status/1390604996077576193?s=08]
ڈی آر ڈی او سہولت میں جرمن آکسیجن جنرل پلانٹ کی تنصیب کی تصویر
حکومت ہند نے ، ہندوستان کے ذریعہ موصول امدادی سپلائیز کے مؤثر اور باقاعدہ اختصاص اور تقسیم کے لئے ایک سسٹمیٹک طریقہ کار تیار کیا ہے ۔ مختلف ایجنسیوں کے ساتھ رابطہ سے کارگو کا کلیئرنس اور فراہمی کو بلا تاخیر سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ مرکزی وزارت صحت باقاعدہ بنیاد پر اس کی جامع نگرانی کررہی ہے۔ اس سے ملک کے دیکھ بھال کرنے والے اداروں اور 31 ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے طبی بنیادی ڈھانچہ کی تکمیل میں مدد ملے گی اور یہ اسپتال میں داخل کووڈ-19 کے مریضوں کے باقاعدہ اور مؤثر کلینک جاتی انتظامیہ کے لئے ان کے کلینک جاتی انتظامیہ کی صلاحیتوں کو مستحکم کرے گی۔
بیرون ملک سے موصول ہونے والی کووڈ راحتی اشیاء کو وصول کرنے اور انھیں مختص کرنے سے متعلق تعاون کرنے کے لئے وزارت صحت میں ایک مخصوص رابطہ سیل وضع کیا گیا ہے۔ اس سیل نے 26 اپریل 2021 سے کام کرنا شروع کردیا ہے۔ 2 مئی 2021 سے وزارت صحت کے ذریعہ ایک معیاری آپریٹنگ ضابطہ تشکیل دیا گیا ہے او راسے نافذ کردیا گیا ہے۔
****
U.No. 4287
م ن۔ ا ع ۔س ا
(Release ID: 1716972)
Visitor Counter : 191