صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

حکومت ہند نے اب تک 17 کروڑ  35 لاکھ  سے زیادہ ویکسین کے ٹیکے  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت فراہم کئے ہیں


ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی لوگوں کو لگانے کے لئے 90  لاکھ سے زیادہ ٹیکے بچے ہوئے ہیں

اگلے تین روز میں  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام  علاقوں کو  ان کے علاوہ  مزید  10 لاکھ  سے زیادہ  ٹیکے مل جائیں گے

Posted On: 07 MAY 2021 10:24AM by PIB Delhi

نئی دہلی،06 ؍مئی : حکومت ہند ’’تمام کی تمام حکومت‘‘ سے متعلق  حکمت عملی کے ذریعے  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ  تال میل قائم  کرکے کووڈ – 19 عالمی وبا کے خلاف لڑائی کی قیادت کر رہی ہے۔  حکومت ہند  کے ذریعے  اس عالمی وبا  کی  گھیرا بندی اور اس سے نمٹنے  (جن میں  طبی جانچ،  متاثرہ افراد کا پتہ لگانا، علاج  معالجھ اور کووڈ  سے متعلق  مناسب  براتاؤ شامل ہیں)  سے  متعلق  پانچ نکاتی  حکمت عملی کا ایک لازمی جز  کی حیثیت  حاصل ہے۔

کووڈ – 19  ٹیکہ کاری  کی اصلاح شدہ  اور تیز رفتار تیسرے مرحلے کی حکمت عملی  کا نفاذ  یکم مئی 2021  کو شروع ہو اتھا۔ امکانی مستفیدین یا تو  براہ راست  کو ون پورٹل   (cowin.gov.in)  پر یا وہ  آروگیہ سیتو ایپ کے ذریعے بھی اپنا  اندراج  کراسکتے ہیں۔

حکومت ہند نے  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک  17.35  کروڑ  سے زیادہ ( 173507770) ٹیکے مفت فراہم کئے ہیں۔ ان میں سے بربادی  سمیت کل  164477100 ٹیکوں کی کھپت ہوئی ہے (آج صبح 8 بجے ) تک دستیاب اعداد وشمار  کے مطابق۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی  90  لاکھ سے زیادہ کووڈ   کے ٹیکے  بچے ہوئے ہیں، جنہیں کہ انہیں لوگوں  کے لگانے ہیں۔ منفی  بیلنس والی ریاستوں ، سپلائی کئے گئے  ٹیکوں کے مقابلے زیادہ کھپت  (برباد ٹھیکو ں سمیت)  دکھارہی ہیں کیونکہ انہوں نے مسلح فورسز  کو سپلائی کئے گئے ٹیکوں کا محاسبہ نہیں کیا ہے۔

اس کے علاوہ  10 لاکھ  سے زیادہ ٹیکے  ( 1025000) ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اگلے تین روز کے اندر اندر فراہم کردئے جائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CWBW.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00320BR.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ع م۔ ق ر

U-4266



(Release ID: 1716709) Visitor Counter : 259