صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

حکومت ہند عالمی برادری کی جانب سے حاصل شدہ کووِڈ۔19 سپلائی کو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مؤثر طریقے سے مختص کرنے کا عمل جاری رکھے ہوئے  ہے


اب تک 1841 آکسیجن کنسنٹریٹرس؛ 1841 آکسیجن سلنڈرس؛ 09 آکسیجن پلانٹس؛ 2403 وینٹی لیٹرس/ بی آئی پی اے پی /سی پی اے پی؛ ریمڈیسیور کی 2.8 لاکھ سے زائد شیشیاں فراہم کرائی جا چکی ہیں

Posted On: 06 MAY 2021 7:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 06 مئی 2021: عالمی وبائی مرض کے خلاف نبرد آزمائی کے تحت ، عالمی برادری نے کووِڈ۔19 کے خلاف اجتماعی جنگ میں بھارت کو امداد فراہم کرانے کی کوششوں کے لئے مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ حکومت ہند ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تعاون کے علاوہ ’’مکمل سوسائٹی‘‘ کے نقطۂ نظر کے تحت اپنے شہریوں کی حمایت کے ساتھ کووِڈ۔19 کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہے۔

نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت کی چیئرمین شپ کے تحت بااختیار گروپ نمبر 3 کی ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران مرکزی سکریٹری (اطلاعات و نشریات) جناب امیت کھرے، مرکزی سکریٹری (اخراجات) ڈاکٹر ٹی وی سومناتھن، ایڈیشنل سکریٹری (وزارت خارجہ) جناب دموں روی، ایڈیشنل سکریٹری (ایچ) محترمہ آرتی آہوجہ نے بیرونی ممالک سے حاصل ہوئے امدادی سازو سامان کی تقسیم کاری کے عمل کو تیز رفتاری عطا کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں تبادلہ خیالات کیے۔ ایڈیشنل سکریٹری (وزارت خارجہ) نے مطلع کیا کہ جب راحتی سازو سامان بیرونی ممالک سے روانہ ہوتا ہے تو انہیں اطلاع مل جاتی ہے؛ بعد ازاں یہ اطلاع مرکزی وزارت صحت کو بھیجی جاتی ہے جو تقسیم کاری کا منصوبہ وضع کرتی ہے۔ ایڈیشنل سکریٹری، وزارت صحت نے مطلع کیا کہ جس وقت بیرونی ممالک سے راحتی سازو سامان بھارت پہنچتا ہے، اس سے پہلے تقسیم کاری کا منصوبہ تیار کر لیا جاتا ہے۔

حکومت ہند 27 اپریل 2021 سے مختلف ممالک / تنظیموں سے کووِڈ۔19 راحتی طبی سازو سامان  کے بین الاقوامی عطیات اور امداد حاصل کر رہی ہے۔

اب تک 1841 آکسیجن کنسنٹریٹرس؛ 1841 آکسیجن سلنڈرس؛ 09 آکسیجن پیداواری پلانٹس؛ 2403 وینٹی لیٹرس/ بی آئی پی اے پی / سی پی اے پی؛ ریمڈیسیور کی 2.8 لاکھ سے زائد شیشیاں فراہم کرائی جا چکی ہیں۔

5 مئی 2021 کو موصول ہوئے بڑے سازو سامان میں شامل ہیں:

  1. آسٹریلیا
  • وینٹی لیٹر / بی آئی پی اے پی / سی پی اے پی (1056)
  • آکسیجن کنسنٹریٹر (43)
  1. ریاست ہائے متحدہ امریکہ
  • آر ڈی کے (40300)
  • ریمڈیسیور (~1.56لاکھ)
  • پی پی ای کٹس اور دیگر سازو سامان
  1. بحرین
  • رقیق آکسیجن کنٹینر (02)

5 مئی 2021 تک موصول ہوئے تمام تر سازو سامان کو مؤثر طریقے سے مختص کیا جا چکا ہے اور فوری طور پر ریاستوں / اداروں کو روانہ کیا جا چکا ہے۔ یہ ایک جاری مشق ہے۔

ڈاکٹر این این ماتھر، ایل ایچ ایم سی ہسپتال، نئی دہلی نے بین الاقوامی امداد کے جزو کے طور پر کووِڈ سازو سامان کی کھیپ موصول ہونے پر کہا: سازو سامان کو ہسپتالوں میں پہلے ہی تقسیم کیا جا چکا ہے۔

حکومت ہند نے مؤثر تخصیص اور بھارت کے ذریعہ موصول شدہ امدادی سپلائی کی تقسیم کاری کے لئے ایک ہموار اور منظم میکنزم تیار کیا ہے۔ سازو سامان کی وصولی اور امداد و عطیات کے طور پر غیر ملکی کووِڈ راحتی سازو سامان کی تخصیص میں تال میل کے لئے وزارت صحت میں ایک کلی طور پر وقف کوآرڈی نیشن سیل قائم کیا گیا ہے۔ اس سیل نے 26 اپریل  2021 سے اپنا کام کاج شروع کیا۔ وزارت صحت کے ذریعہ ایک اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر تشکیل دیا گیا اور اسے 2 مئی 2021 سے نافذ کیا گیا۔

مختلف ایجنسیوں کے ساتھ تال میل میں کارگو منظوری اور سامان کی فراہمی کے عمل کو بلاتاخیر انجام دیا جا رہا ہے۔ اس عمل کی نگرانی مرکزی وزارت صحت کے ذریعہ باقاعدہ طور پر جامع انداز میں انجام دی جا رہی ہے۔ اس سے داخل ہسپتال کووِڈ۔19 مریضوں کے فوری اور مؤثر علاج کے لئے تیسرے درجے کے نگہداشت والے اداروں اور 31 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے میڈیکل بنیادی ڈھانچے کو تقویت بہم پہنچانے ، اور ان کی طبی انتظام کاری صلاحیت کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

 

*******

 

ش ح ۔اب ن

U-4260


(Release ID: 1716676) Visitor Counter : 189