عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری نے مرکزی وزارتوں / محکموں اور ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے شکایات افسران کے ساتھ کووڈ-19 عوامی شکایات کا جائزہ لیا
شہریوں پر مرکوز خدمات کی وقت کی پابندی کے ساتھ تقسیم کے ساتھ وبا کے دوران پابند وقت اور معیاری تدارک شکایات کی ضرورت پر زور دیا گیا
Posted On:
06 MAY 2021 4:30PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 6/مئی2021 ۔ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کے سکریٹری نے آج 84 مرکزی وزارتوں / محکموں اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے شکایات افسران کے ساتھ دو جائزہ میٹنگوں کی صدارت کی۔ انھوں نے وبا کے دوران پابندیِ وقت کے ساتھ شکایات کے تدارک کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے ذریعہ اپنائی گئی پالیسیوں پر روشنی ڈالی۔ ان میں وبا سے متعلق عوامی شکایات کی نگرانی کے لئے ایک مخصوص کووڈ-19 پورٹل کا آپریشن، ہر شکایت کو ایک مخصوص پہچان نمبر دینا، شکایتوں کو 11 زمروں میں تقسیم کرنا، شکایات کے تدارک کی مدت کو 60 دن سے کم کرکے تین دن کرنا، خودکار ای میل ریمائنڈرس، تجزیے پر غور کرنے کے لئے یومیہ بنیاد پر رپورٹ دینا شامل ہے۔ 30 مئی 2020 سے 3 مئی 2021 کی مدت میں ڈی اے آر پی جی کے مرکوز عوامی شکایات تدارک اور نگرانی نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) پورٹل پر عوامی شکایات سے متعلق 1.92 لاکھ معاملات موصول ہوئے۔ ان میں سے 1.66 لاکھ معاملات کا ازالہ کردیا گیا ہے۔ مرکزی وزارتوں / محکموں نے 1.16 لاکھ عوامی شکایات کے معاملات اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے 0.50 لاکھ معاملات کا حل نکالا ہے۔ یکم مارچ 2021 سے 3 مارچ 2021 کی مدت میں سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل کو عوامی شکایات سے متعلق 14137 معاملات موصول ہوئے ہیں، ان میں سے 9267 معاملات کا نمٹارہ کردیا گیا ہے۔
ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری نے کہا کہ سی پی جی آر اے ایم ایس اصلاحات کے جلد نفاذ میں لائحۂ عمل کو آگے رکھا گیا ہے۔ ان میں سی پی جی آر اے ایم ایس کے ساتھ ریاستی پورٹلوں کا ارتباط، سی پی جی آر اے ایم ایس کے ساتھ ضلع پورٹلوں کا ارتباط، شکایتوں کے اصل اسباب کا تجزیہ کرنا اور نظام سے متعلق اصلاحات کرنا اور اپیلیٹ اتھارٹی سسٹم کا موثر نظام قائم کرنا شامل ہے۔ انھوں نے سبھی شکایات افسروں سے درخواست کی کہ وہ وبا کے دوران شکایات کے تدارک کے لئے شہری ارتکاز پر توجہ دیں۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 4246
(Release ID: 1716577)
Visitor Counter : 194