بھارتی چناؤ کمیشن

الیکشن کمیشن اس بات سےمتفق ہے کہ میڈیا رپورٹنگ پر پابندی عائد نہیں ہونی چاہئے

Posted On: 05 MAY 2021 1:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی 05 مئی 2021: ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے میڈیا کے سلسلے میں اپنی پوزیشن سے متعلق حالیہ بیانیہ پر نوٹس لیا ہے۔ کمیشن نے اسی سلسلے میں کچھ پریس رپورٹس کابھی نوٹس لیا ہے۔ کمیشن میں، کوئی بھی فیصلے کرنے سے پہلے، ہمیشہ مناسب غور و فکراور تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔

میڈیا کی دخل اندازی کے تناظر میں ، کمیشن یہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ وہ آزاد میڈیا کے تئیں اپنے یقین کا پابند ہے۔ کمیشن مجموعی طور پر اور اس کا ہر ایک ممبر ماضی اور حال میں ہونے والے تمام انتخابات کے انعقاد اور ملک میں انتخابی جمہوریت کو مستحکم کرنے میں، میڈیا کے ذریعہ ادا کردہ مثبت کردار کو تسلیم کرتا ہے۔ الیکشن کمیشن اس بات سے قطعی متفق ہے کہ سپریم کورٹ میں میڈیا رپورٹنگ پر پابندی عائد کرنے کے لئے کوئی بھی عرضداشت داخل نہیں ہونی چاہئے۔

انتخابی کمیشن خاص طور پر، کمیشن انتظامیہ کی  مؤثرکارکردگی کو بڑھانے اور انتخابی عمل کے آغاز سے لے کر آخر تک شفافیت کو تقویت دینے میں، میڈیا کے کردار کو  تسلیم کرتا ہے، جس میں تمام عمل کے دوران شفاف کوریج ، انتخابی مہم اور پولنگ اسٹیشن کی سطح سے لیکر گنتی تک  کے مراحل شامل ہیں۔ میڈیا کے ساتھ باہمی تعاون کے بارے میں ہندوستان کے انتخابی کمیشن کی رسائی ایک قدرتی اتحادی کی رہی ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

****

U.No. 4213

م ن۔ ا ع ۔س ا

Dated: 05.05.2021

 


(Release ID: 1716401) Visitor Counter : 217