قبائیلی امور کی وزارت

ون دھن یوجنا کے ذریعے اڈیشہ کے قبائلی لوگوں کی روزی روٹی کو فائدہ پہنچایا جاتا ہے

Posted On: 04 MAY 2021 4:22PM by PIB Delhi

ٹرائی فیڈ کی مہم سنکلپ سے سدھی گاؤ ںاور ڈیجیٹل کنیکٹ کے تحت کئی ٹیموں (جن میں ٹرائی فیڈ کے افسران اور ریاستی ایمپلیمینٹیشن ایجنسیاں، پارٹنرس، صلاح ومشورہ دینے والی ایجنسیاں شامل ہیں) نے ون دھن وکاس کیندروں کو سرگرم کرنے اور دیہی عوام کو اس کے بارے میں سمجھانے کے لئے گاوؤں کا سفر کیا ہے۔ یہ سفر پورے ملک میں ہورہا ہے اور اس سے ٹرائی فیڈ کی ٹیم کو ون دھن وکاس کیندروں کے زمینی سطح پر نفاذ کی دیکھ ریکھ کرنے میں مدد ملی ہے۔

ایک ریاست جہاں ون دھن یوجنا کا نفاذ تیزی سے ہورہا ہے، وہ ہے اڈیشہ۔ ریاست میں 660 ون دھن وکاس کیندروں کے ساتھ 22 ون دھن وکاس کیندر گروپوں میں 6300 سے زیادہ آدی واسیوں کو مثبت طور سے متاثر کیا جارہا ہے۔

پچھلے کچھ مہینوں میں ان گروپوں (کلسٹرس) میں پروسیسنگ، برانڈنگ اور پیکیجنگ کے لئے ضروری مشینری کی خریداری  اور تربیت جاری ہے جو پوری ریاست میں میور بھنج، کیون جھار، رائے گڑھ، سندر گڑھ اور کوراپٹ میں پھیلے ہوئے ہیں۔ اس مہینے کے ابتدا میں آدی واسیوں کے ذریعے کچے سال کو تیار کرنا اور پروسیسنگ بھی شروع کی گئی ہے۔

میور بھنج ضلع میں آدی واسی مستفیدین کے تین گروپ لوگو بورو، وی ڈی وی کے سی مادھر تھری وی ڈی وی کے سی اور بھیما کنڈ دی ڈی وی کے سی سال کی پتیوں، سال کے بیج، کوسم بیج اور جنگلی شہد کی پیداوار کے لئے سال کی پتیوں کی پلیٹ اور کپ، کوسم تیل اور پروسیس شہد پر کام کریں گے۔

کیون جھار ضلع میں انچلیکا کھنڈا دھار کلسٹر کے آدی واسی مستفیدین کچے آم، سرسوں اور ہلدی کو آم پاپڑ، آم کے آچار، ہلدی پاؤڈر اور سرسوں کے تیل میں پروسیس کریں گے۔ بان درگا کلسٹر میں لگھوونوں (جنگلوں) پار کی شکل میں املی سال بیج اور چاروں مغز کے بیجوں کو پروسیس کرکے بنا بیج والی املی، املی کیک، سال شیمپو اور پیک بند چاروں مغزز کے بیجوں کی شکل دی جاتی ہے۔

 


TextDescription automatically generated A group of people standing in front of a green tentDescription automatically generated with low confidence https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003MOEE.png

A large pile of pineapplesDescription automatically generated with low confidence A group of people seated in a roomDescription automatically generated with low confidence A picture containing dishDescription automatically generated

کئی دیگر اقدامات کے دوران قبائلی امور کی وزارت کے ادارے ٹرائی فیڈ نے روزگار اور آمدنی بڑھانے کے لئے ون دھن قبائلی اسٹارٹ آپس پروگرام بھی لاگو کیا ہے۔ یہ وہ بندوبست ہے جہاں چھوٹے جنگلاتی پیداوار کی مارکیٹنگ کا ایک میکانزم تیار کیاگیا ہے اور جسے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) اور چھوٹی جنگلاتی پیداوار کے لئے ویلیو چین کے فروغ سے مدد کی جاتی ہے۔

پچھلے 18 مہینوں میں ون دھن وکاس یوجنا نے پوری ہندوستان میں ریاستی سطح کے نوڈل اور نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی امدادی کوشش سے تمام عمل آوری کو فوراً اور متاثر کن طریقے سے لاگو کیا ہے۔

اڈیشہ میں ان ون دھن وکاس کیندر کلسٹرس کے مضبوط ہونے اور پیداوار شروع کرنے سے اس مشرقی ریاست کے قبائلیوں تک اس پروگرام کی پہنچ بڑھے گی جس سے لوگوں کی معیار زندگی اور روزی روٹی میں بہتری آئے گی۔

....................

    ش ح،ح ا، ع ر

                                                                                                                U-4187



(Release ID: 1716146) Visitor Counter : 174