سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

آسام کی چھ لڑکیوں کے ذریعہ تیارکردہ بایوڈگریڈیبل یوگا میٹ سے جھیلوں کو آبی گھاس پھوس کے خطرے سے بچایا جاسکے گا

Posted On: 04 MAY 2021 1:14PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  04: مئی 2021: آسام کی ماہی گیر برادری کی چھ لڑکیوں  نے  آبی گھاس پھوس سے ، جو بایو ڈگریڈیبل اور کمپوسٹ کئے جانے لائق جو یوگا میٹ تیار کی ہے  ،اس سے پانی کے اندر پریشان کی سبب بننے والی  اس  گھاس پھوس (آبی سنبل)کو آمدنی کے ذریعہ کے لئے استعمال کیا جاسکے گا۔

ان لڑکیوں کا تعلق  گواہاٹی شہر کے جنوبی مغرب  میں  واقع  تازہ  پانی کی ایک مستقل  جھیل ڈیپو ربیل ، جس  کو پرندوں کی محفوظ پناہ گاہ رام سرسائٹ  (بین الاقوامی اہمیت  کی حامل ) کہا جاتاہے،  کے کنارے  رہنے والی ماہی گیر بستی سے ہے۔ یہ جھیل ماہی گیروں کے  9 گاؤوں  کے لئے  روزگار کا ذریعہ  رہی ہے، جو  صدیوں سے  اس کا فائدہ اٹھاتے رہے ہیں۔ لیکن گزشتہ چند برسوں سے ا س میں آبی سنبل کے بہت زیادہ  پیدا ہوجانے کی وجہ سے انہیں  بہت مشکلات  کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔

جھیل پر براہ راست  انحصار کرنے والے خاندانوں  کی  ان لڑکیوں  کی اختراع سے  ماحولیات کے تحفظ کے سلسلے میں  فائدہ  ہوگا اور اس سے  ڈیپور بیل سے  مشکلات  کے خاتمے کے علاوہ مقامی روزگار کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا۔ ’ مورہین  یوگا میٹ ‘  نامی اس  میٹ کو جلد  ہی ایک منفرد  پروڈکٹ کے طور پر عالمی بازار میں پیش کیا جائے گا۔

اس اختراع کو حکومت ہند کے سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے  ( ڈی ایس ٹی ) کے تحت  ایک خودمختار ادارے نارتھ ایسٹ سینٹر فار  ٹکنالوجی ایپلی کیشن اینڈ ریچ   ( این ای سی ٹی اے آر )کی ایک پہل کے ذریعہ  تحریک ملی  ہے ۔’سیمنگ  ‘ نامی اس  پہل میں ماہی گیر برادری کی   تمام خواتین کو شامل کیا گیا،جن کی قیادت ان چھ لڑکیوں  کے ہاتھ میں  ہوگی ۔ آبی سنبل گھاس پھوس سے بہتر روز گار فراہم کرانے والی اس پہل سیمنگ کا مطلب ہے خواب۔

آبی سنبل کے خصوصیات کے تمام پہلوؤں  پر اور میٹ جیسے  پروڈکٹس  کی   کام  کاجی ضرورتوں پر غور کرتے ہوئے  ہاتھ سے بنی جانے والی100فیصد بایو ڈگریڈبل اور 100فیصد کمپوسٹ  کئے جانے لائق  میٹ  کو یوگا کے لئے استعمال کئے جانے کے واسطے فروغ دئے جانے سے کئی طرح کے مالی اور سماجی فائدے ہوں گے ۔فائبر پروسیسنگ اور ٹکنالوجی کے ذریعہ  تیار کی جانے والی میٹ کے لئے  آبی سنبل  ہٹائے جانے سے جھیل کے   آبی ایکوسسٹم  میں بہتری آئے گی۔اس سے  لوگوں کے تعاون سے  ایک مفید پروڈکٹ تیار کرنے میں  مدد ملے گی، مقامی لوگوں  کے لئے روزگار  کے مواقع  پیدا ہوں گے اور وہ پوری طرح آتم نربھر ، بن جائیں گے ۔

میٹ بُننے میں استعمال کرنے سے  پہلے آبی سنبل کو جمع کرنا ،سکھانا اور تیار کرنا بہت اہم  عمل ہے۔ اس کے لئے  معمولی  ٹکنالوجی  مثلاََ سولر ڈرائیر  استعمال کی جارہی ہے ،جس سے گھاس پھوس کو سکھانے میں لگنے والے وقت کو کم کرکے تقریباََ تین دن کردیا ہے ۔اس سے  ملک کے اس حصے میں بار بار ہونے والی زبردست بارش  کی وجہ سے  ضائع ہونے والے وقت کی بھی بھرپائی ہوجاتی ہے۔یہاں پر 6 ماہ( مئی سے اکتوبر تک )بارش کا موسم رہتا ہے۔

خواتین  مختلف تکنیکوں  ،میٹریل اور  اوزاروں کی مددسے روایتی اسمیا کرگھے  کو استعمال کرتے ہوئے ایک  ہائی کوالٹی کی آرامدہ  پوری طرح بایوڈگریڈیبل اور کمپوسٹ  کئے جانے لائق یوگا میٹ  تیار کرتی ہیں۔آس  پاس کے تین گاؤوں ( کیوٹ پاڑہ، نوٹن بستی اور بوربوری ) کی 38  خواتین کو اس کے لئے کام میں  لگایا گیا ہے۔ ٹکنالوجی کی اختراع سے پروڈکشن کی شرح میں  مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

چٹائی تیار کرنے کے لئے کامروپ ضلع کی لوہار گھاٹ فاریسٹ رینج  سے  حاصل شدہ قدرتی موادسے چٹائی کے ریشوں  کی قدرتی رنگائی  کے معاملے میں   ’’7 ویوز ‘‘ (سیمنگ کلکٹوز کی  ایک معاون کمپنی  ) ٹیم  نے  ماہرین فراہم کرائے ۔جس  میں  قدرتی طور پر رنگے گئے سو تی دھاگے   سے لے کر لاکھ ، پیاز کے چھلکے ، لوہا اور  گُڑ وغیر ہ  میٹ کے مختلف  نمونوں کے  لئے استعمال کیا جاتا ہے۔میٹ کی بنائی کے لئے  موزوں  بنانے کے مقصدسے لوم میں   بھی  کافی تبدیلی کی گئی ہے۔

’مورہن  یوگا میٹ ‘ کا نام  کام سورائی  پر رکھا گیا ہے جو کہ  ڈیپور بیل  پرندوں کی  محفوظ  پناہ گاہ کا ایک پرندہ ہے۔ یہ میٹ   کاٹن کینوس کپڑے کے بیگ میں آتی ہے،جس کو بند کرنے کے لئے کوئی  زپ  یادھات استعمال نہیں کی جاتی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017DPN.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YPEJ.jpg

میٹ تیار کرنے کے کام میں مصروف خواتین 

مزید تفصیلات کے لئے نارتھ ایسٹ سینٹر فار ٹکنالوجی ایپلی کیشن اینڈ ریچ (این ای سی ٹی اے آر ) کے ڈائریکرٹ جنرل پروفیسر ( ڈاکٹر)ارون کے سرماسے

فون نمبر :01126566778 -7358473508 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے

 

  **********

ش ح۔ا گ ۔رم

(04-05-2021)

U- 4181


(Release ID: 1715892) Visitor Counter : 263