صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
حکومت ہند نے اب تک ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کو 16.54 کروڑسے زیادہ ویکسین کی خوراک مفت فراہم کرائی ہے
ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام خطوں کے پاس لوگوں کو لگانے کے لئے 75 لاکھ سے زیادہ ویکسین کی خوراک دستیاب ہیں
ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کو آئندہ تین دن میں ویکسین کی تقریباََ ساٹھ لاکھ اضافی خوراکیں موصول ہوں گی
Posted On:
03 MAY 2021 11:38AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 03: مئی 2021: حکومت ہند ’’ مکمل حکومت ‘‘ کے نظریہ کے ساتھ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام خطوں کے تعاون سے کووڈ -19 عالمی وبا کے خلاف جنگ کی قیادت کی کررہی ہے۔کووڈ -19 عالمی وبا کے کنٹینمنٹ اور بندوبست کے لئے حکومت ہند کی پانچ نکاتی حکمت عملی میں جانچ کرنے ، پتہ لگانے ،علاج کرنے اور کووڈکے لئے موزوں رویہ اختیار کرنے کے علاوہ ٹیکہ لگانا بھی شامل ہے۔
کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی لبرلائزڈ اور تیزرفتار مرحلہ 3 کی حکمت عملی کانفاذ یکم مئی 2021سے شروع کردیا گیا ہے۔آبادی کے نئے مستحق گرو پوں کے رجسٹریشن کا کام 28 اپریل سے ہی شروع ہوگیا تھا۔
*************
ش ح۔ا گ ۔رم
U- 4153
(Release ID: 1715645)
Visitor Counter : 286