حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر

پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر کے دفتر نے گھر پر کووِڈ۔19 نگہداشت کے لئے سجھاؤ جاری کیے

Posted On: 30 APR 2021 3:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 30 اپریل 2021: حکومت ہند  کے پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر کے دفتر نے کووِڈ۔19 کی ہلکی پھلکی علامات نظر آنے پر ’’کووِڈ۔19 نگہداشت کی گھریلو تدابیر‘‘ کے طریقوں کی جانکاری کو اکٹھا کرکے ازحد آسانی سے سمجھ میں آنے والا ویڈیو جاری کیا ہے۔

ویڈیو کے ذریعہ لوگوں کو صلاح دی گئی ہے کہ اگر کسی شخص میں کووِڈ۔19 کی علامات دکھائی دیتی ہیں تو وہ گھبرائے نہیں، کیونکہ زیادہ تر لوگ خود دیکھ بھال کرکے گھر پر اپنی بیماری کو ٹھیک کر سکتے ہیں۔ اس کے تحت بیماری کی عام علامات کو فہرست بند کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ پہلی مرتبہ علامت نظر آنے پر کیا کرنا چاہئے۔ پہلی علامت پر، مریض کو گھر میں علیحدہ کرنا چاہئے۔ گھریلو نگہداشت کی تدابیر پر عمل شروع کرنا چاہئے۔ ویڈیو میں لوگوں کو پریشان نہ ہونے کے لئے کہا گیا ہے۔ کیونکہ پریشان ہونے پر بیماری سے لڑنے کے لئے جسم کی قوت مدافعت کمزور ہو جاتی ہے۔

یہ ازحد ضروری ہےکہ ایسی علامات والے لوگ گھر پر آئیسولیٹ رہیں۔ انہیں زیادہ آرام کرنا اور پانی پیتے رہنا چاہئے،  ساتھ ہی باقاعدہ طور پر ‏مریض کے خون آکسیجن کی سطح اور درجہ حرارت کی نگرانی کریں اور مسلسل بخار رہنے پر یا آکسیجن کی سطح ایس پی او 2 سطح 92فیصد سے کم ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ لیں۔ یہ ویڈیو ان طریقوں کو بھی بتاتی ہے جنہیں آکسیجن کی سطح 94 فیصدی سے کم ہونے پر اپنایا جانا چاہئے۔ جس سے کہ پھیپھڑے میں بہتری آئے اور آکسیجن کی سطح بڑھ سکے۔ ویڈیو اس کے علاوہ مریض کے کمرے کے دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتی ہے تاکہ کمرے کو اچھی طرح سے ہوادار بنایا جا سکے۔

یہ ویڈیو وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لئے ٹیکہ کاری کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔ ویڈیو یہ بھی باور کراتی ہے کہ ٹیکہ لگائے جانے کے بعد بھی، کووِڈ۔19 کے مطابق برتاؤ پر عمل کرنا ضروری ہے۔

ہندی میں دیکھنے کے لئے براہِ کرم PSAHomeCareTips_FINALHINDI پر کلک کریں

انگریزی میں دیکھنے کے لئے  PSAHomeCareTips_COVID-19_FINALENGLISH یہاں  کریں۔

 

*******

ش ح ۔اب ن

U-4093


(Release ID: 1715177) Visitor Counter : 214