نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے خواتین کی صحت کی ضروریات کو اولین ترجیح دینے کی اپیل کی
صحت اقدامات کو خواتین کی ضروریات کو پورا کرنے پر توجہ دینی ہوگی، کیونکہ خواتین صحتمند معاشرے کی بنیاد ہیں: نائب صدر
نائب صدر جمہوریہ نے اقوام متحدہ کے ذریعے مقرر کردہ پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کو حاصل کرنے کے لئے ایم ایم آر میں کمی کو تیز کرنے کے لئے کہا
نائب صدر جمہوریہ نے تلنگانہ کے سرکاری اسپتالوں میں سیزیریئن سیکشن کو کم کرنے کی کوششوں کی تعریف کی
نائب صدر جمہوریہ نے سی سیکشن کو کم کرنے کی مہم میں پرائیویٹ اسپتالوں کے شامل ہونےکی اپیل کی
انہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ڈاکٹر ایویتا فرنانڈیز کو 29واں یودھ ویر میموریل ایوارڈ پیش کیا
نائب صدر جمہوریہ نے آنجہانی یودھویر جی کو خراج عقیدت پیش کیا
Posted On:
30 APR 2021 12:37PM by PIB Delhi
نائب صدرجمہوریہ ہند ، جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج خواتین کی صحت کی ضروریات کو اولین ترجیح دینے کی اپیل کی۔ ملک کی آبادی میں خواتین کا تناسب تقریباً 50 فیصد ہے۔
حیدر آباد میں مقیم ماہر امراض نسواں ڈاکٹر ایویتا فرنانڈیز کو خواتین کی حفظان صحت اور بااختیار بنانے میں ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے یودھ ویر میموریل ایوارڈ پیش کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ‘‘ جب تک خواتین کی صحت کی ضرورتوں کو نظرانداز کیا جاتا ہے، ہم ایک صحتمند معاشرہ تشکیل نہیں کر سکتے۔ ’’
انہوں نے کہاکہ صحت سے متعلق مختلف اقدامات میں خواتین کی صحت کی ضروریات کو پورا کرنے اورانہیں تقویت فراہم کرنے پر توجہ دینی ہوگی، کیونکہ خواتین صحتمند معاشرے کی بنیاد ہیں۔
یہ کہتے ہوئے کہ ملک میں زچگی کی شرح اموات کو کم کرنے میں کافی پیش رفت ہوئی ہے، نائب صدر جمہوریہ نے اقوام متحدہ کے ذریعہ مقرر کردہ پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی ) کے ہدف 3.1 کے حصول کے لئے کمی کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جس کا مقصد 2030 تک عالمی سطح پر زچگی کی شرح اموات کو کم کر کے ایک لاکھ بچوں کی پیدائش میں 70 اموات تک لانا ہے۔
جناب نائیڈو نے ہندوستان میں خواتین کے اندر ناقص غذائیت کے مسئلے کوحل کرنے کے لئے ٹھوس کوششوں پر زور دیا۔
خواتین کی صحت اور ان کے تولیدی نظام میں ان کے بنیادی اور اہم کاموں کے لئے ایوارڈ پانے والی ڈاکٹر ایویتا فرنانڈیز کی تعریف کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ خواتین کو بااختیار بنانے اور فطری طریقے سے ولادت کی مضبوط حامی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ ڈاکٹر ایویتا فرنانڈیز نے فطری طریقے سے بچوں کی پیدائش اور خواتین کے لئے مثبت تجربات کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے۔ وہ نارمل طریقے سے بچوں کی پیدائش کو فروغ دے رہی ہیں اور آپریشن کے ذریعے بچے کی پیدائش میں کمی لا رہی ہیں۔
سرکاری اسپتالوں میں سزیریئن سیکشن کو کم کرنے اور نارمل ڈلیوری میں اضافے کے لئے یونیسیف کے ساتھ مل کر تلنگانہ سرکار اور فرنانڈیز اسپتال کی کاوشوں کا حوالہ دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے اس کو ایک قابل تعریف اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مزید پرائیویٹ اسپتالوں کوبھی اس مہم میں شامل ہونا چاہئے تاکہ سی سیکشن کو کم کیا جا سکے۔
جناب نائیڈو نے کہا کہ زچہ کی صحت کی دیکھ بھال میں بہتری لانان انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور دائیوں کا قومی کیڈر بنانے کےلئے ڈاکٹر ایویتا کے اقدام کی تعریف کی۔ انہوں نے اس پر خوشی کا اظہار کیا کہ فرنانڈیز فاؤنڈیشن تلنگانہ سرکار کے لئے دائی کے کام میں 1500 نرسوں کی تربیت کے لئے عہد بند ہے۔
نائب صدر جمہوریہ نے آنجہانی جناب یودھویر جی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا، جن کے نام پر یہ ایوارڈقائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے، وہ ایک مجاہدآزادی، سماجی کارکن اور ایک معز ز صحافی تھے۔ سچائی اور ایمانداری کے مشعل بردار یودھویر جی نے اخلاقی صحافت پر عمل پیر اتھے۔ انہوں نے 1950 میں پہلے روزنامہ ملاپ کو اردو زبان میں جاری کیا، اس کے بعد اس کو ہندی زبان میں جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملاپ ہندی ایک اخلاقی اور تضاد آمیز خبروں کی کوریج کا مترادف مؤقر ادارہ بن گیا۔ یہ اخبار حیدرآباد اور جنوبی ہند میں ہندی زبان بولنے والے قارئین کا لازمی جزو بن گیا ہے۔
یودھ ویر فاؤنڈیشن کے چیئرمین مرلی دھر گپتا فرنانڈیز فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن ڈاکٹر ایویتا فرنانڈیز آنجہانی جناب یودھ ویر جی کے فرزند جناب ونے ویر اور خاندان کے دیگر اراکین، روزنامہ ہندی ملاپ کے مارکٹنگ منیجر جناب پرکاش جین ، جناب انوج گرووارا اور دیگر افراد نے ورچوئل طریقے سے اس تقریب میں شرکت کی۔
*************
( ش ح ۔ م ع ۔ ک ا(
U. No. 4083
(Release ID: 1715038)
Visitor Counter : 223