امور داخلہ کی وزارت
داخلی امور کی وزارت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی 25 اپریل کی ایڈوائزری کے مطابق گھیرا بندی سے متعلق اقدامات پر غور کرنے کے احکامات جاری کئے
Posted On:
29 APR 2021 8:32PM by PIB Delhi
آج جاری کئے گئے ایک حکم نامہ میں داخلی امور کی وزارت (ایم ایچ اے) نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی ایس) کو ہدایت دی ہے کہ وہ گھیرا بندی سے متعلق اقدامات پر غور کریں۔جیسا کہ صورتحال کے جائزہ کی بنیاد پر فوری طور پر عمل درآمد کیلئے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت(ایم او ایچ ایف ڈبلیو) کی مورخہ 2021-4-25 کی ایڈوائزری میں مطلع کیا گیا ہے ۔اس نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا ہے کہ آفات کے بندوبست (ڈی ایم) سے متعلق ایکٹ 2005 کے متعلقہ ضابطوں کے تحت گھیرابندی سے متعلق ضروری اقدامات پر عمل درآمد کریں۔
صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت نے مورخہ 2021-4-25 کی اپنی ایڈوائزری ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا ہے کہ وہ ان اضلاع کی نشاندہی کریں جہاں یا تو گزشتہ ایک ہفتے میں طبی جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والوں کی شرح دس فیصد یا اس سے زیادہ ہے یا جہاں 60 فیصد سے زیادہ بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔ مذکورہ بالا دونوں معیارات میں سے کوئی ایک بھی پورا کرنے والے اضلاع کو انتہائی اور مقامی گھیرا بندی سے متعلق اقدامات کرنے پر غور کیا جانا چاہئے۔
صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت کی صلاح کے مطابق ، برادری کی گھیرابندی /گھیرا بندی کے بڑے علاقوں کیلئے عمل درآمد کے طریق کار کو بھی داخلی امور کی وزارت کے حکم نامہ کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔
کووڈ-19 سے نمٹنے اور بندو بست کیلئے قومی ہدایتوں کو ،پورے ملک میں سختی سے عمل درآمد کیلئے جاری رکھا جانا چاہئے۔داخلی امور کی وزارٍت کا حکم 2011-5-31 تک موثر ہوگا۔
*************
ش ح-ع م- م ش
U. No.4074
(Release ID: 1714995)
Visitor Counter : 191