صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ 19ٹیکہ کاری-تازہ ترین صورتحال


کو-وِن ڈجیٹل پلیٹ فارم ایکسپنڈیڈ الیجبل پاپولیشن گروپس کے رجسٹریشن کے پہلے دن بغیر کسی تکنیکی رُکاوٹ کے کام کررہا ہے

80 لاکھ سے زیادہ افراد نے اپنا رجسٹریشن کرایا

پہلے تین گھنٹوں(شام  7 بجے تک) کے دوران اے پی آئی پر 383 ملین درخواستیں 

Posted On: 28 APR 2021 9:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی،27؍اپریل2021:

کووڈ-19وباء کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں ہندوستانی حکومت کی اس وباء کی تحدید اور مینجمنٹ کی حکمت عملی کا ایک اہم عنصر ٹیکہ کاری ہے۔یکم مئی 2021ء سے کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کی ایک اصلاح شدہ اور تیز رفتار فیز-3حکمت عملی پر عمل درآمد کیا جائے گا۔نئے مستحق افراد پر مشتمل گروپس کا رجسٹریشن آج شام 4 بجے سے شروع کیا جائے گا۔ممکنہ مستفیدین براہ راست کووِن پورٹل (cowin.gov.in) پر یا آروگیہ سیتو ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

کو-ون سافٹ ویئر ایک زبردست ، قابل اعتماد اور تیز رفتار ٹیکنالوجی ہے۔اس کے ذریعے کووڈ-19ٹیکہ کاری کے لئے کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ رجسٹریشن کرایا جاسکتا ہے۔سرورز کی اور دیگر پیرامیٹرز کی صلاحیت کو بے انتہا وسیع پیمانے پر ہونے والی ٹیکہ کاری سے ہم آہنگ کرنے کےلئے بڑھا گیا ہے، تاکہ کووِن سسٹم کے ذریعے شہریوں سے متعلق خدمات فراہم کی جاسکے۔اس بے مثال ڈجیٹل پلیٹ فارم کو تیار کرتے وقت شمولیت ، رفتار وغیرہ کو دھیان میں رکھا گیا ہے، جس کے تمام عناصر قابل منتقلی ہیں۔

آج میڈیا کی کچھ رپورٹوں میں یہ  بتایا گیا کہ کووِن پلیٹ فارم سرور کی گنجائش پر کوئی رد عمل نہیں ظاہر کررہا تھا، یعنی بہت بڑی تعداد میں ہونے والے رجسٹریشن کے بارے میں اس نے کچھ نہیں بتایا۔ اس بات کی وضاحت کی جاتی ہے کہ میڈیا کی یہ اطلاعات کے سرور کریش ہوگیا ہے، غلط اور بے بنیاد ہیں۔کو-وِن ڈجیٹل پورٹل کو مدد دینے والا سرور بے رکاوٹ کام کررہا ہے اور بہترین کارکردگی پیش کررہا ہے۔ اس پلیٹ فارم پر لوگ اپنا رجسٹرین کرا رہے ہیں، جن میں سے زیادہ تر کی عمر 18سے 44 برس کے درمیان ہے۔یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ شام 4 بجے سے شام 7 بجے تک اس پورٹل پر 80 لاکھ سے زیادہ افراد نے اپنا رجسٹریشن کروایا۔

پہلے تین گھنٹوں (7-4بجے شام)کے حوالے سے کچھ اعداد و شمار حسب ذیل ہیں:

  • اے پی آئی پر 383 ملین درخواستیں شروعاتی طورپر فی منٹ 2.7 ملین کی رفتار
  • 1.45 کروڑ ایس ایم ایس کامیابی کے ساتھ ڈلیور کئے گئے۔

مذکورہ بالا اعداد وشمار سے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ نہ تو سرور کریش ہوا ہےاور نہ سست رفتاری سے کام کررہا ہے، بلکہ سسٹم میں کسی طرح کی کوئی خرابی نہیں پائی جارہی۔ اس پلیٹ فارم پر فی سیکنڈ55,000رجسٹریشن کئے جارہے ہیں اور یہ بہت مستحکم حالت میں ہے۔رجسٹریشن، ٹیکہ کاری کے حوالے سے تفصیلی اعدادو شمار کو ڈیش بورڈ  cowin.gov.inپر دیکھا جاسکتا ہے۔

 

************

 

 

ش ح۔س ب۔ن ع

(U: 4048)



(Release ID: 1714784) Visitor Counter : 203