قبائیلی امور کی وزارت

ٹرائیفیڈ نے ’’صحت کی حفاظت کے ساتھ گزر بسر‘‘ کے موضوع پر وی ڈی وی کے شراکت داروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ منعقد کی

Posted On: 28 APR 2021 1:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 28  اپریل ، 2021 / ٹرائیفیڈ نے اپنی سبھی شراکت دار ریاستوں اور تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ منعقد کیں۔ اس میٹنگ میں ون دھن ویکاس کیندر (وی ڈی وی کے) نمائندے بھی موجود تھے۔ یہ میٹنگ ’’صحت کی حفاظت کے ساتھ گزر بسر‘‘ کے موضوع پر 27 اپریل 2021 کو منعقد کی گئی۔

میٹنگ میں تقریباً 600 شرکا موجود تھے۔ یونیسیف کے کنٹری ہیڈ سدھارتھ سریشٹھ اور ان کی ٹیم نے بھی شرکت کی اور کووڈ پروٹوکول کی وضاحت کی۔

ریاست وار صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اسے تمام شرکاء کو پیش کیا گیا۔

میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ کووڈ سے متعلق تمام ضابطوں پر عمل کیا جائے اور انہیں فروغ دیا جائے۔ نیز 2224 کلسٹرس کے تحت قائم 33340 وی ڈی وی کے کا ثمرا حاصل کرنے کے لیے انتھک طریقے سے کام کیا جائے۔

تقریباً 130 بہترین طور طریقوں سے بھی شرکاء کو واقف کرایا گیا جنہیں وہ اپنے کارروئیوں میں اپنا سکتے ہیں۔

یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ٹرائیفیڈ ہر ایک وی ڈی وی کے کی تازہ جانکاری اور پیش رفت کے لیے سبھی شراکت دار ریاستوں کے ساتھ ہفتے وار میٹنگ کا انعقاد کیا جائے۔

 ۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

28.04.2021

U –4041



(Release ID: 1714766) Visitor Counter : 134