ریلوے کی وزارت
دہلی کے لئے پہلی آکسیجن ایکسپریس ٹرین دہلی پہنچی
64 ایم ٹی کے ساتھ ایک اور ٹرین، مدھیہ پردیش کے جبل پور اور بھوپال کے راستے پر گامزن
توقع ہے کہ مزید 2 ٹرینیں، 7 ٹینکروں میں 100ایم ٹی سے زیادہ آکسیجن کے ساتھ، 36 گھنٹے میں لکھنؤ پہنچ جائیں گی
ابھی تک چھ آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں سے پہلے ہی لگ بھگ 450 ایم ٹی مائع میڈیکل آکسیجن فراہم کی جا چکی ہے
Posted On:
27 APR 2021 5:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی 27 اپریل 2021: ہندوستانی ریلوے ملک کے مختلف حصوں میں مائع طبی آکسیجن پہنچانے کا اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ اب تک 6 آکسیجن ایکسپریس میں 26 ٹنکروں کے ذریعہ 450 میٹرک ٹن مہا راشٹر ، اتر پردیش اور دہلی پہنچائی جا چکی ہے۔ ان ایکسپریس ٹرینوں نے اسکے لئے 10000 کلو میٹر سے زیادہ کا سفر طے کیا ہے۔ (خالی اور لوڈڈ صورت حال میں)
فی الحال ، ایک اور آکسیجن ایکسپریس بوکارو سے بھوپال کے راستے جبل پور جارہی ہے۔ اس ٹرین میں چھ ٹینکروں میں 64 میٹرک ٹن مائع طبی آکسیجن ہے ، جو بھوپال اور جبل پور شہر کے ذریعہ مدھیہ پردیش میں آکسیجن کی طلب کو پورا کرے گی۔
لکھنؤ سے ایک اور خالی ریک بوکارو پہنچ گئی ہے ، جو اتر پردیش میں آکسیجن کی فراہمی کو بھرنے والے آکسیجن ٹینکروں کا ایک اور سیٹ لے کر آئے گی۔
دہلی کو آج صبح سویرے 70 میٹرک ٹن سے زیادہ مائع میڈیکل آکسیجن لے جانے والی اپنی پہلی آکسیجن ایکسپریس ملی ہے۔
ابھی تک ، عارضی تخمینے کے مطابق ہندوستانی ریلوے نے اترپردیش کو 202 میٹرک ٹن ، مہاراشٹر کو 174 میٹرک ٹن اور دہلی کو 70 میٹرک ٹن آکسیجن پہنچایا ہے۔ مدھیہ پردیش کو اگلے 24 گھنٹوں میں 64 میٹرک ٹن آکسیجن مل جائے گا۔
****
U.No. 4015
م ن۔ ا ع ۔س ا
(Release ID: 1714495)
Visitor Counter : 304