ریلوے کی وزارت
بھارت کے مختلف حصوں میں اس وقت 169 کووڈ کیئر کوچ استعمال میں
ریاستوں کے استعمال کے لئے ریلوے نے تقریباً 64000 بستر تیار کئے
ریاستوں کے مطالبے پر ریلوے نے ناگپور، بھوپال، اجنی آئی سی ڈی اور اندور کے قریب تیہی میں بھی کووڈ کیئر کوچ تعینات کئے
ناگپور ڈویژنل ریل منیجر اور ناگپور میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کے درمیان 11 کووڈ کیئر کوچ کے لئے مفاہمت نامے پر دستخط
Posted On:
27 APR 2021 4:36PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 27/اپریل2021 ۔ ملک میں بڑھتے کورونا وائرس سے مقابلے کے لئے مشترکہ کوششوں کے تحت ریلوے کی وزارت نے تقریباً 4000 ریل ڈبوں کو کووڈ کیئر کوچیز میں تبدیل کیا ہے، جس میں تقریباً 64000 بیڈ مختلف ریاستوں کے استعمال کے لئے دستیاب کرائے گئے ہیں۔
کووڈ کے مریضوں کی نگہداشت کے لئے ملک کی مختلف ریاستوں میں اب تک 169 ریل کوچیز دستیاب کرائے جاچکے ہیں۔
ناگپور ضلع سے کووڈ کیئر کوچیز کی نئی مانگ کی گئی ہے۔ اس کے تحت ڈویژنل ریل منیجر، ناگپور اور ناگپور میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔ ریلوے اس مانگ کی تکمیل کے لئے 11 ڈبے دستیاب کرائے گا، جنھیں کووڈ کیئر کوچیز میں تبدیل کیا گیا ہے اور ہر ڈبہ میں 16 مریض رکھے جاسکتے ہیں۔ ان ریل ڈبوں میں بنیادی طبی سہولیات ریاستی محکمہ صحت کے ذریعہ دستیاب کرائی جائیں گی۔ ایم او یو کے مطابق ریلوے صفائی ستھرائی اور خورد و نوش کا بندوبست کرے گا۔ ساتھ ہی ساتھ طبی عملہ کے لئے الگ سے جگہ طے کی گئی ہے۔
مہاراشٹر کے مطالبے پر ریلوے اجنی آئی سی ڈی علاقہ کے لئے بھی آئیسولیشن ڈبے روانہ کررہا ہے۔
مہاراشٹر کی ان نئی جگہوں کے علاوہ ملک کی مختلف ریاستوں دہلی، اترپردیش، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر کے نو اہم اسٹیشنوں پر تعینات کئے گئے کووڈ کیئر کوچیز کی تفصیل حسب ذیل ہے:
نندروبار (مہاراشٹر)، میں اب تک کل 57 مریضوں کو رکھا گیا ہے، جن میں سے ایک مریض کو منتقل کردیا گیا۔ 322 بیڈ فی الحال استعمال کے لئے دستیاب ہیں۔
ریلوے نے دہلی میں ریاستی حکومت کے مطالبہ کے مطابق کووڈ کیئر کوچیز دستیاب کرائے ہیں۔ ریاستی حکومت نے کل 75 آئیسولیشن ڈبوں کی مانگ کی تھی، جن میں 1200 بیڈ دستیاب ہوں۔ ریلوے نے 50 ریل کوچ شکوربستی اور 25 ریل کوش آنند وہار ریلوے اسٹیشن کے قریب تعینات کئے ہیں، جن میں 1200 بیڈ دستیاب ہیں۔
مدھیہ پردیش کی مانگ کے مطابق مغربی ریلوے کے رتلام ڈویژن نے اندور کے قریب تیہی اسٹیشن پر 20 کووڈ-19 کوچیز دستیاب کرائے ہیں، جن کی کل صلاحیت 320 بستروں کی ہے۔
ان ریاستوں میں اب تک دستیاب کرائے گئے کل کووڈ کیئر بیڈ میں سے 98 پر مریض بھرتی کئے گئے، جن میں سے 28 لوگوں کو علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی۔ تازہ رپورٹ کے مطابق ریلوے نے 17 مریض بھرتی کئے جن میں سے 6 مریضوں کو چھٹی دے دی گئی۔ فی الحال 70 لوگ کووڈ-19 آئیسولیشن کوچیز کا استعمال کررہے ہیں۔
اترپردیش میں ریاستی حکومت سے اب تک کووڈ-19 کیئر کوچیز کی مانگ نہیں آئی تھی، پھر بھی ریلوے نے فیض آباد، بھدوہی، وارانسی، بریلی اور نجیب آباد اسٹیشنوں پر 10-10 ریل کوچیز دستیاب کرائے ہیں۔ان 50 ریل کوچوں کی کل صلاحیت 800 بستروں کی ہے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 4003
(Release ID: 1714430)
Visitor Counter : 276