ریلوے کی وزارت

ریلوے نے 9 ریلوے اسٹیشنوں پر 2670کووڈ کیئر بستر مہیا کرائے


ریلوے نے دہلی، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر کی حکومتوں کی طرف سے کووڈ کیئر کوچز کے مطالبے کو پورا کیا

کووڈ کیئر کوچز اُترپردیش میں فیض آباد، بھدوہی، وارانسی، بریلی اور نجیب آبادمیں بھی موجود ہیں ، جنہیں ریاستی حکومت کی طرف سے کی جانے والی درخواست پر نصب کرنے کے لئے تیار رکھا گیا ہے

ملک بھر میں تقریباً 4000کووڈ کیئر کوچز میں قریب قریب 64000کووڈ کیئر بستروں کا انتظام کیا گیا ہے


Posted On: 26 APR 2021 6:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی،26؍اپریل2021:

ریلوے کی وزارت کووڈ وباء کے اس دوسری لہر کے پھیلاؤ کے دوران ریاستی حکومتوں کی طرف سے کووڈ کیئر کوچز کی فراہمی کے مطالبے کو عمدگی کے ساتھ پورا کررہی ہے۔اِس کے پاس 4000کوچز(آئیسو لیشن یونٹ کے سازو سامان سے لیس) پر مشتمل ایک بیڑا ہے، جس کی گنجائش 64000بستروں کی ہے۔فی الحال دستیاب تفصیلات کے مطابق اِن سہولتوں کا بھرپور استعمال کیا جارہا ہے اور مجموعی طورپر 81 کووڈ کے مریضوں کا اندراج کیاگیا اور اِسی کے ساتھ 22مریضوں کو ڈسچارج بھی کیا گیا ہے۔اِن میں سے کسی بھی کوچ پر کسی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دہلی، اُترپردیش،مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر میں 9 بڑے اسٹیشنوں پر نصب کئے گئے اِن کوچوں سے استفادہ کئے جانے کی صورتحال سے متعلق اَپ ڈیٹ حسب ذیل ہے:

دہلی میں ریلوے نے ریاستی حکومت کے مکمل مطالبے کو پورا کرتے ہوئے 1200بستروں کی گنجائش والے 75 کووڈ کیئر کوچز مہیا کرائے  ہیں۔ اِن میں سے 50 کوچز شکور بستی کے علاقے میں تعینات کئے گئے ہیں اور 25 کوچز کو آنند وِہار اسٹیشن پر نصب کیا گیا ہے۔حال ہی میں شکور بستی میں 5مریضوں کا داخل کیاگیا ہے، جبکہ ایک مریض کو ڈسچارج کردیا گیا۔شکور بستی میں موجود سہولت پر گزشتہ سال (2020)، کووڈ کی پہلی لہر کے دوران 857 مریضوں کو داخل  اور ڈسچارج کیا گیا تھا۔

بھوپال(مدھیہ پردیش)میں ریلوے نے 292بستروں کی گنجائش والے 20 آئیسو لیشن کوچز تعینات کئے ہیں۔اس جگہ پر کووڈ کے تین مریض داخل کئے گئے ہیں، جو یہاں فراہم سہولیات سے فیضیاب ہورہے ہیں۔

نندُربار (مہاراشٹر)،میں 292 بستروں کی گنجائش والے 24 آئیسو لیشن کوچز تعینات کئے گئے ہیں۔اِن کوچز میں آج تک 73 مریضوں کا داخلہ درج کیا گیا ہے۔کووڈ کی موجودہ لہر کے دوران داخل کئے جانے والے 55مریضوں میں سے اب تک 7 کو ڈسچارج کیا جاچکا ہے۔دن میں (26 اپریل 2021ء)چار نئے مریض داخل کئے گئے۔ اِس یونٹ میں کووڈ کے مریضوں کے لئے سر دست 326بستر دستیاب ہیں۔

اُترپردیش میں، حالانکہ ریاستی حکومت کی طرف سے ابھی تک کووڈ کیئر کوچز کےلئے درخواست نہیں کی گئی ہے۔تاہم فیض آباد، بھدوہی، وارانسی، بریلی اور نجیب آباد کے مقامات پر دس دس کوچ(50 کوچز) تعینات کردیئے گئے ہیں،جو مجموعی طورپر 800 بستروں کی گنجائش رکھتےہیں۔

 

************

 

ش ح۔س ب۔ن ع

(U: 3991)



(Release ID: 1714290) Visitor Counter : 181