وزارت آیوش

آیوش کی وزارت نے کووڈ – 19 سے متعلق تازہ  رہنما خطوط جاری کئے


خود کی دیکھ بھال اور گھر میں ہی الگ تھلگ رہنے پر توجہ مرکوز

آیوروید اور یونانی طریقہ علاج کے رہنما خطوط جاری ،  باقی بھی جلد ہی جاری کئے جائیں گے

Posted On: 26 APR 2021 8:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی،26؍اپریل  :  عالمی وبا کی دوسری لہر کے ابھرنے کے تناظر میں تازہ  رہنما خطوط کی ضرورت پر کارروائی کرتے ہوئے آیوش کی وزارت نے  آج کووڈ – 19  عالمی وبا کے دوران ، گھر میں ہی الگ تھلگ رہنے والے کووڈ  - 19  کے مریضوں  اور خود نگہداشت یا  خود کی دیکھ بھال کے لئے آیوروید اور یونانی  احتیاطی  اقدامات کی غرض سے  آیوروید اور یونانی معالجوں کے لئے نظر ثانی شدہ  رہنما خطوط  جاری کئے ہیں۔ خاص توجہ خود کی دیکھ بھال اور  کووڈ  - 19 کے علاج سے متعلق گھر میں ہی بندوبست  کرنے پر  دی گئی ہے کیونکہ ملک کووڈ  سے متاثرہ  کنبوں کی ایک وسیع  اکثریت  کو اسپتال سے باہر  ہی  اس عالمی وبا  سے نمٹنے  کا انتظام کرنا پڑتا ہے۔

گھر میں ہی الگ تھلگ رہنے والے کووڈ  - 19  کے مریضوں اور خود نگہداشت  کے لئے احتیاطی  اقدامات  کے لئے یہ رہنما  خطوط  آیوروید  اور یونانی  کلاسیکی  کتب ، تحقیقی  مطالعات  کے نتائج، بین  انضباطی  کمیٹی کی  رپورٹ   اور سفارشات  پر مبنی ہیں اور یہ  ابھرتی ہوئی صورت میں  کووڈ – 19  سے نمٹنے میں  ہماری لڑائی  کو مزید  تقویت فراہم کریں گے۔

یہ رہنما خطوط  اور ایڈوائزریز، آیوش کی وزارت کے ذریعہ قائم کئے گئے بین انضباطی  آیوش  تحقیق اور  ترقی سے  متعلق  ٹاسک فورس کی با اختیار کمیٹی کے ذریعے  صلاح ومشورہ کے وسیع  عمل کے ذریعے تیار کئے گئے  ہیں۔ اس کے علاوہ  یہ رہنما خطوط  اور ایڈوائزریز وضع کرنے کی غرض سے  کووڈ – 19 مطالعات کے لئے  پروجیکٹ  کی نگرانی  کرنے والے یونٹ ، آیورویدک سائنس میں  تحقیق کے لئے مرکزی  کاؤنسل (سی سی آر اے ایس) ، یونانی  طریقہ علاج میں تحقیق کے لئے مرکزی کاؤنسل (سی سی آر یو ایم)، آل انڈیا انسٹی  ٹیوٹ  آف  آیوروید (اے آئی آئی اے) اور وزارت کے نیشنل میڈیسینل پلانٹ  بورڈ (این ایم پی بی) نے مل کر کام کیا ہے۔

موجودہ رہنما  خطوط اور  خود نگہداشت  سے متعلق  اقدامات   کووڈ  - 19  مریضوں میں انفیکشن  کی مختلف  صورت حال میں ان کے علاج  کے بارے میں آیوروید و یونانی  معالجوں کو واضح رہنمائی فراہم کرتے  ہیں اور  خود اس کی وجہ سے پورے ملک میں عالمی وبا سے نمٹنے میں آیوش پر مبنی  جوابی کارروائی  میں ایکسانیت  اور تسلسل پیدا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ  اس سے ریاستوں اور مرکز کے  زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو بھی مدد ملتی ہے کہ  وہ زمینی سطح پر  کی جانے والی  کووڈ  - 19  کے علاج سے  متعلق بندوبست کی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرسکیں اور ان تدابیر  کو اس میں شامل کرسکیں۔ اس کے علاوہ  ان اقدامات اور  رہنما خطوط کی بدولت کووڈ – 19  کے علاج سے متعلق بندوبست کے لئے آیوش کے طریقوں کو اصل دھارے میں لانے میں معاونت ہوتی ہے اور  یہ عوام  کے لئے  بہت ہی  فائدہ مند ہوگا کیونکہ  یہ طریقہ  علاج  آسانی سے دستیاب ہیں اور ان سے  عالمی وبا کے ذریعہ پیدا پریشانیوں  میں کمی کرنے میں مدد ملے گی۔

ان کا مقصد گھر میں ہی مؤثر طریقہ علاج  اور تدابیر اور آیوش  کے طور طریقوں، جن کی سفارش  کی گئی ہے، کے بارے میں شہریوں  میں بیداری میں اضافہ کرنا ہے، تاکہ ان کی قوت مدافعت میں اضافہ کرنے کی غرض سے ان کی مدد کی جاسکے اور اس کے ساتھ ہی  گھر میں الگ تھلگ رہنے کے دوران  کووڈ – 19 کے بغیر علامات  والے  ہلکے کیسوں کے علاج معالجہ کے لئے  آیوروید  اور یونانی  معالجوں کے لئے معیاری رہنما خطوط پیش کئے جاسکیں۔

آیوش کی وزارت نے 29  اکتوبر  2020  کو خود  کو  کووڈ – 19  سے محفوظ رکھنے کے بارے میں ایک  ایڈوائزری جاری کی تھی۔ اس ضمن میں آیوش  کی وزارت نے  ’’آیوش کواتھ‘‘ (آیوروید) جیسی مرکب تیار دوا کے استعمال کو بھی فروغ دیا ہے۔ جو چار دیسی  جری بوٹیوں کی سادہ آمیزش ہے اور یہ بھارت اور بھارت سے باہر بھی اینٹی وائرل سرگرمیوں اور صحت سے متعلق دیگر فائدوں کے لئے بھی  جانی جاتی ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے مد نظر، مریضوں کو صلاح دی  گئی ہے کہ وہ ضرورت  کے مطابق  وسا (مالابارنٹ) یشٹی مادھو (لیکوریس کی جڑ) اور گڈوچی (گلائے) کو  ’’کُواتھا‘‘ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

کووڈ – 19  عالمی وبا کی دوسری  لہر کی وجہ سے  عوامی  صحت کو درپیش  موجودہ چیلنجوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس بات کی ضرورت  ہے کہ گھر میں ہی الگ تھلگ  رہنے کے دوران  کووڈ  - 19  مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے آیوروید  اور یونانی  معالجوں کے لئے رہنما خطوط  کے بارے میں فوری  طور پر  معلومات  فراہم کی جائیں۔ آیوش  -64 ، اشوا گندھا ٹیبلیٹس وغیرہ جیسے مؤثر اور شواہد  پر مبنی  آیورویدک اور یونانی ادویات / اقدامات  کو گھر میں ہی الگ تھلگ رہنے کے  دوران کووڈ  - 19  کے بغیر علامات  والے اور معتدل کیسوں کے علاج معالجہ میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ رہنما خطوط آیوش کی وزارت کی ویب سائٹ  پر علیحدہ دستاویزات  کے  طور پر فراہم کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ آیوش  کے دیگر  نظاموں پر مبنی  ایسے ہی  رہنما خطوط  کے جلد ہی  جاری کئے جانے کا امکان ہے۔ گھر میں ہی الگ تھلگ رہنے اور خود نگہداشت  کے کووڈ  - 19  کے مریضوں کے لئے رہنما خطوط  کے لنکس ہیں :

https://main.ayush.gov.in/event/guidelines-ayurveda-practitioners-covid-19-patients-home-isolation

https://main.ayush.gov.in/event/ayurveda-preventive-measures-self-care-during-covid-19-pandemic

https://main.ayush.gov.in/event/guidelines-unani-practitioners-covid-19-patients-home-isolation

https://main.ayush.gov.in/event/guidelines-ayurveda-unani-practitioners-covid-19-patients-home-isolation-and-ayurveda-unani

https://main.ayush.gov.in/event/unani-medicine-based-preventive-measures-self-care-during-covid-19-pandemic

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ع م- ق ر)

U-3995



(Release ID: 1714287) Visitor Counter : 242