سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر – سی ایم ای آر آئی کے ذریعہ دیسی طور پر تیار آکسیجن افزودگی کی ٹیکنالوجی کووڈ 19 کے مریضوں کے علاج کے لئے کارآمد ثابت ہوسکتی ہے: ڈاکٹر وی آر سرستھ

Posted On: 26 APR 2021 3:11PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 26 اپریل        سی ایس آئی آر –سی ایم آر آئی ، درگاپور  نے 'آکسیجن افزودگی' ٹکنالوجی کے موضوع پر 25 اپریل 2021 کو  ایم ایس ایم ای – ڈی آئی ، رائے پور ، چھتیس گڑھ اور حکومت ہند کے ساتھ مل کرمشترکہ طور پر ایک ویبنار کا اہتمام کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WHJO.jpg

ایم ایس ایم ای ڈی آئی رائے پور کے جوائنٹ  ڈائریکٹر اور  ایچ او او ڈائریکٹر ڈاکٹر وی آر سرستھ  نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ اس وقت پوری قوم کووڈ 19 کی ایک بے مثال وبائی صورتحال سے گذر رہی ہے اور میڈیکل آکسیجن  کی کمی ہو رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں سی ایس آئی آر –سی ایم آر آئی کے ذریعہ دیسی طور پر تیار آکسیجن افزودگی کی ٹیکنالوجی کووڈ – 19 کے مریضوں کے علاج کے لئے موثر ثابت ہوسکتی ہے۔ اس ٹیکنالوجی میں زبردست صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے تمام شریک صنعتوں / کاروباری افراد سے پرزور اپیل کی کہ وہ اس  مشکل گھڑی میں آگے آئیں اورمیڈیکل استعمال کے لیے اس آلے  کو جلد سے جلد تیار کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002H792.jpg

سی ایس آئی آر –سی ایم آر آئی  کے ڈائریکٹرپروفیسر (ڈاکٹر) ہریش ہیرانی نے اپنے خطاب کے دوران بتایا کہ سی ایس آئی آر –سی ایم آر آئی نے ایک ایسی  آکسیجن افزودگی یونٹ تیار کی ہے جسے آسانی سے دستیاب تیل سے پاک  کمپریسر کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ یونٹ اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں ان مریضوں کے لیے آسانی سے پہنچائی جا سکتی ہے جنہیں آکسیجن کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی یونٹ کی تیاری میں پروڈیوسر نہ صرف سی ایس آئی آر –سی ایم آر آئی سے رہنمائی ملے گی بلکہ اس کے لیے خام مال کے وسائل کے سلسلے میں بھی انہیں معلوم فراہم کرائی جائیں گی۔

سی ایس آئی آر-سی ایم ای آر آئی ، درگاپور  کے سینئر پرنسپل سائنسداں ڈاکٹر انوپم سنہا نے آکسیجن افزودگی یونٹ   کی تکنیک سے متعلق ویبنا ر میں ایک پریزنٹشن دیا ۔ اس تکنیک کو دو صنعتوں  کو منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ یونٹ 90 فیصد سے زیادہ خالص آکسیجن کے ساتھ 15 ایل پی ایم تک کی حد میں میڈیکل ایر  پہنچانے کی اہلیت رکھتا ہے اور  اگر ضرورت  ہو تو ، یہ یونٹ 70 ایل پی ایم تک 30 فیصد خالص آکسیجن کی فراہمی بھی کرسکتا ہے۔

اس ویبنار میں رائے پور کے صنعتی ایسوسی ایشن کے  صدر کے ساتھ ساتھ شعبہ صنعت کے متعدد دیگر افراد اور کاروباری افراد نے ویبنار میں حصہ لیا اور مقررین سے اس موضوع پر بات چیت کی۔ سی ایس آئی آر-سی ایم ای آر آئی  کے ذریعہ تیار کی گئی آکسیجن افزودگی کی اس ٹیکنالوجی  میں بہت سی صنعتوں نے اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے اور سی ایس آئی آر-سی ایم ای آر آئی  کے تعاون سے اس کی مینوفیکچرنگ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

سی ایس آئی آر-سنٹرل مکینیکل انجینئرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، درگاپور ، حکومت ہند کی وزارت سائنس و ٹکنالوجی کے تحت  ملک کا ایک اہم مکینیکل انجینئرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ہے۔ سی ایس آئی آر - سی ایم آر آئی نے پہلے ہی ٹکنالوجی منتقلی کے ذریعہ آکسیجن افزودگی اکائیوں کی تیاری کے لئے ہندوستانی کمپنیوں / مینوفیکچرنگ ایجنسیوں / ایم ایس ایم ای / اسٹارٹ اپس سے دلچسپی  ظاہر کرنے (ای او آئی) کی دعوت دی ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض (

U-3981

 



(Release ID: 1714225) Visitor Counter : 218